دنیا
ایرانی سیکیورٹی چیف لاریجانی روس پہنچ گئے: پوتن سے ملاقات

ماسکو، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے جمعہ کے روز صدارتی محل کریملن میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی سے غیر اعلانیہ اعلیٰ سطحی ملاقات کی۔
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے سینئر مشیر لاریجانی کو گزشتہ سال اگست میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی فضائی حملوں کے بعد ماسکو کا دورہ کیا تھا۔
کریملن نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ “صدر نے کریملن میں ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری علی لاریجانی کا استقبال کیا، جو روس کے دورے پر ہیں”۔
بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی۔
روس میں ایران کے سفیر کاظم جلالی نے بعد میں کہا کہ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی اور اس میں “اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر مشاورت” شامل تھی۔
یہ دورہ امریکہ کی جانب سے اس ماہ کے شروع میں مسٹر لاریجانی پر حکومت مخالف مظاہروں کو پرتشدد دبانے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کی وجہ سے پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد ہوا ہے جو دسمبر کے آخر سے ایران میں پھیلے ہوئے ہیں۔
ایران نے معاشی شکایات کی وجہ سے پیدا ہونے والی بدامنی کو غیر ملکی حمایت یافتہ بغاوت کے طور پر پیش کیا ہے۔ اس کا الزام ہے کہ بیرونی ایجنٹوں نے ریاست کے سخت ردعمل کو بھڑکانے اور امریکی مداخلت کا جواز پیش کرنے کے لیے فسادیوں کو مسلح کیا۔ مسٹر پوتن نے اس ماہ کے شروع میں اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پیزشکیان کے ساتھ ایک فون کال میں بدامنی پر تبادلہ خیال کیا۔
اطلاعات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مظاہروں کے عروج پر ایران کے خلاف تعزیری حملوں کا حکم دینے کے قریب پہنچ گئے۔ اگرچہ اس نے حتمی فیصلہ موخر کر دیا ہے لیکن اس نے ایک بحری بیڑہ خطے میں بھیج دیا ہے تاکہ ایران پر دباؤ ڈالا جائے کہ وہ جوہری معاہدے کے نئے مطالبات تسلیم کرے۔
امریکی فوجی منصوبہ بندی فعال ہے۔ میڈیا رپورٹس میں انتظامیہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ حکومت مخالف مظاہروں کو دوبارہ بھڑکانے کے مقصد سے ایرانی سیکورٹی فورسز اور جوہری تنصیبات پر حملوں سے لے کر عہدیداروں کو نشانہ بنانے کے آپشنز پر غور کر رہے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ کی جانب سے پچھلے اقدامات کے مقابلے “بہت زیادہ شدید” حملے کے انتباہ کے بعد، ایران نے “اپنا دفاع کرنے اور جوابی کارروائی کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے جیسا کہ پہلے کبھی نہیں ہوا۔” جیسے جیسے دونوں فریق خطے میں فوجی مشقوں کی تیاری کر رہے ہیں، اشتعال انگیزی اور کسی بھی ممکنہ غلطی کے خلاف انتباہات بلند ہو رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے امریکہ کے ساتھ مفاہمت نامہ مکمل ہونے کی تصدیق کی
تہران، ایران نے امریکہ کے ساتھ ایک مفاہمت نامہ (ایم او یو) کو حتمی شکل دینے کی تصدیق کی ہے۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا کہ اس پر 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں دستخط کیے جائیں گے۔ انہوں نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن پر کہا کہ مفاہمت نامہ کا مسودہ تیار ہو چکا ہے اور جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں اس پر باضابطہ طور پر دستخط کیے جائیں گے۔
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی ہٹانے کا عمل پیر کی رات سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت نامے میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر پیر کی رات سے فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر روکنے کی بات شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس یادداشت کا مطلب دشمن پر بھروسہ کرنا نہیں ہے۔ یہ یادداشت بغیر کسی بھروسے کے تیار کی گئی ہے۔ ہم امریکہ کی سرگرمیوں اور اس کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے پر نظر رکھیں گے۔
نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ 19 جون کو مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کے بعد ایران امریکہ کے ساتھ پابندیوں میں نرمی، جوہری مسائل اور اقتصادی اصلاحات پر بات چیت کرے گا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر پائے گا: وینس
واشنگٹن، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ-ایران معاہدہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر پائے گا۔
مسٹر وینس نے فاکس نیوز سے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔ وہ نہ تو جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کرے گا اور نہ ہی انہیں خریدنے یا حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ یہ بات اس معاہدے میں شامل ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکہ اس بات پر نظر رکھے گا کہ ایران معاہدے پر عمل کر رہا ہے یا نہیں، لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس کے بدلے ایران کو کیا ملے گا۔
مسٹر وینس نے کہا کہ یہاں ایک ایسا طریقہ اپنایا جا رہا ہے جس میں ہم جانچ پڑتال کرتے رہیں گے اور جب ایران اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا تو اسے حقیقی فوائد بھی ملیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایران معاہدے پر عمل کرتا ہے تو اگلے پچاس برسوں میں مغربی ایشیا میں بنیادی تبدیلیاں آئیں گی اور یہ علاقہ سرمایہ کاری کے لیے زیادہ سازگار بن جائے گا۔
یو این آئی۔ایم جے
دنیا
ایران ۔امریکہ کے درمیان امن معاہدے پر اتفاق، دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں
واشنگٹن، امریکہ اور ایران مغربی ایشیا میں امن بحال کرنے کے معاملے پر متفق ہو گئے ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان اتوار کو جنگ ختم کرنے کے لیے امن معاہدے پر اتفاق ہو گیا ہے اور اب دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہوگی۔
اس بات کی اطلاع امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر دی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا، “اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ معاہدہ اب مکمل ہو چکا ہے۔ تمام لوگوں کو مبارک ہو! میں اس کے ذریعے آبنائے ہرمز کو بغیر کسی فیس کے کھولنے اور ساتھ ہی امریکی بحری ناکہ بندی کو فوری طور پر ہٹانے کی منظوری دیتا ہوں۔ دنیا بھر کے جہاز اپنے انجن چالو کریں۔ تیل کی ترسیل شروع ہونے دو!”
دریں اثنا، پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر لکھا، “ہمیں یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ ہو گیا ہے۔ دونوں فریقوں نے لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائی کو فوری طور پر اور ہمیشہ کے لیے روکنے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔”
انہوں نے مزید کہا، “ہم اس تنازع کا سفارتی حل تلاش کرنے کے اپنے عزم کے لیے امریکہ اور ایران کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ہم اس معاہدے تک پہنچنے میں مدد کے لیے ثالثی کی کوششوں میں شامل اپنے بھائیوں قطر کی عظیم قیادت کا بھی دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ میں سعودی عرب اور ترکی کی دور اندیش قیادت کا بھی خاص طور پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے اس سمت میں بہت بڑا تعاون کیا ہے۔”
انہوں نے کہا کہ اب جبکہ معاہدہ طے پا گیا ہے، ثالث اس ہفتے کئی میٹنگوں کا اہتمام کریں گے۔ معاہدے کو نافذ کرنے سے پہلے کی یہ بات چیت تکنیکی امور اور دستخط کی باضابطہ تقریب کے لیے بنیاد تیار کرے گی۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان7 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا1 week agoلبنانی صدر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں: اسماعیل بقائی
دنیا4 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا7 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
جموں و کشمیر1 week agoکریری میں بابل کینال: غفلت اور بے حسی کا شکار
دنیا5 days agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا4 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا7 days agoایران کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام
دنیا7 days agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی



































































































