دنیا
پیٹر مینڈلسن تنازع پر افسوس: برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے چیف آف اسٹاف مورگن مک سویینی مستعفی
لندن، برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر کے قریبی معاون اور چیف آف اسٹاف مورگن مک سویینی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ جیفری ایپسٹین کی فائلوں کی ایک اور قسط کے اجرا کے بعد پیدا ہونے والے شدید سیاسی بحران کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جن میں سابق رکنِ پارلیمنٹ اور اب بدنام سابق برطانوی سفیر برائے امریکہ، پیٹر مینڈلسن، کا متعدد بار حوالہ دیا گیا ہے۔ ان دستاویزات نے مرحوم سابق فنانسر اور سزا یافتہ جنسی مجرم ایپسٹین کے جرائم کی غیر معمولی وسعت کو مزید بے نقاب کیا ہے۔
اتوار کو جاری بیان میں مک سویینی — جنہیں 2024 کے عام انتخابات میں لیبر پارٹی کی بھاری اکثریتی کامیابی کی حکمتِ عملی کا معمار سمجھا جاتا ہے، نے اعلان کیا کہ وہ پیٹر مینڈلسن کی تقرری کی ذاتی طور پر سفارش کرنے پر افسوس کے باعث مستعفی ہو رہے ہیں۔
مک سویینی نے کہا “غور و فکر کے بعد میں نے حکومت سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیٹر مینڈلسن کی تقرری ایک غلط فیصلہ تھا۔ انہوں نے ہماری جماعت، ہمارے ملک اور خود سیاست پر اعتماد کو نقصان پہنچایا ہے۔ جب مجھ سے پوچھا گیا تو میں نے وزیرِاعظم کو اس تقرری کا مشورہ دیا تھا اور میں اس مشورے کی پوری ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔”
مینڈلسن کو گزشتہ برس ستمبر میں اس وقت برطرف کر دیا گیا تھا، جب ایپسٹین فائلوں کے ایک حصے سے ایسی ای میلز سامنے آئیں جن میں ان کے ایپسٹین سے رابطے اور حمایت کو اجاگر کیا گیا، اس وقت جب ایپسٹین پر جنسی جرائم کے متعدد الزامات عائد تھے۔
مزید برآں، اسی ہفتے کے آغاز میں جاری ہونے والی تازہ دستاویزات سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ سابق رکنِ پارلیمنٹ نے 2008 میں ایپسٹین کی سزا کے بعد بھی اس بدنام فنانسر سے روابط برقرار رکھے، جس کے بعد لیبر پارٹی کے اندر اس قدر اہم عہدہ دیے جانے پر شدید غم و غصے اور احتجاج کی نئی لہر اٹھی۔
اسٹارمر کے مطابق، مینڈلسن کے ایپسٹین کے ساتھ تعلقات کی نشاندہی اس وقت کی گئی تھی جب انہیں سفیر کے عہدے کے لیے جانچا پرکھا جا رہا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ سابق کابینہ وزیر نے انہیں اپنے تعلقات کی گہرائی کے بارے میں گمراہ کیا۔ تاہم، یہ وضاحت بھی مینڈلسن تنازع کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی انتشار کو کم کرنے میں ناکام رہی ہے۔
اپنے سابق معاون کا استعفیٰ قبول کرتے ہوئے، اسٹارمر نے مک سویینی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ “ہماری جماعت اور میں ان کے شکر گزار ہیں”، تاہم انہوں نے مینڈلسن کا نام نہیں لیا۔ اس پیش رفت نے اسٹارمر کی سیاسی گرفت کو مزید کمزور کر دیا ہے، کیونکہ وہ اس وقت برطانیہ کے سب سے غیر مقبول رہنماؤں میں شمار ہونے لگے ہیں۔ پارٹی کے اندر اور باہر دونوں جانب غصہ پایا جاتا ہے اور مختلف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے کئی ارکانِ پارلیمنٹ وزیرِاعظم کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دنیا بھر کی فوج مل کر بھی ایران سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھین سکتی: ایرانی سیکیورٹی کونسل
تہران، ایران کے سیکورٹی کونسل کے ترجمان ابراہیم رضائی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی فوج مل کر بھی ایران سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول نہیں چھین سکتی۔
تفصیلات کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ایران کے سیکورٹی کونسل کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر ان کا کنٹرول غیر متزلزل ہے اور ایرانی اجازت کے بغیر ایک لٹرپٹرول بھی ہرمز سے نہیں جاسکتا۔
ابراہیم رضائی نے سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈرز کے حوالے سے سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کی تمام افواج مل کر بھی آبنائے ہرمز سے ایران کا کنٹرول ختم نہیں کر سکتیں، ایران کی مرضی کے بغیر ایک لیٹر پیٹرول بھی اس اسٹریٹجک آبی گزرگاہ سے نہیں گزر سکتا۔
دوسری جانب ایرانی افواج کے ترجمان محمد اکرم نے موجودہ صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگرچہ بظاہر جنگ بندی کی باتیں ہو رہی ہیں لیکن ہم اب بھی حالت جنگ میں ہیں، ایران کو امریکہ اور اسرائیل پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور اسرائیل پر ذرہ برابر بھی بھروسہ نہیں، جنگ بندی کےدوران بھی ایران اپنے اہداف اپ ڈیٹ کر رہا ہے، نئے جنگی ساز و سامان کی تیاری کا عمل بھی پوری شدت سے جاری ہے، ملکی سرحدوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔
ایرانی افواج کے ترجمان نے کہا کہ دشمن نے کوئی نئی جارحیت کی تو اسے نئے ہتھیاروں سے سخت جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے 60 دن بعد روس اور چین کے لیے پروازیں بحال کر دیں
تہران، ایران نے تقریباً دو مہینے کے وقفے کے بعد روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تقریباً 60 روز کے وقفے کے بعد ایران نے روس اور چین کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ اس سے ایک دن قبل قومی فضائی کمپنی ایران ایئر نے بھی اپنی پروازوں کی بحالی کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔
دوسری طرف امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ خبردار کر چکے ہیں کہ ایرانی فضائی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کرنے والی کمپنیاں امریکی پابندیوں کی زد میں آ سکتی ہیں۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا تھا کہ غیر ملکی حکومتیں یقینی بنائیں کہ ان کے دائرہ اختیار میں آنے والی کمپنیاں ایرانی طیاروں کو کوئی خدمات فراہم نہ کریں، جن میں ’طیاروں کے لیے ایندھن کی فراہمی، کیٹرنگ سروسز، ہوائی اڈوں پر لینڈنگ فیس یا طیاروں کی دیکھ بھال‘ شامل ہیں۔
ایران جنگ اور امن معاہدے سے متعلق تمام خبریں انہوں نے کہا تھا کہ امریکی وزارت خزانہ ’کسی بھی ایسے تیسرے فریق کے خلاف کارروائی میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرے گی جو ایرانی اداروں کے ساتھ لین دین کرے یا انہیں سہولت فراہم کرے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف طویل مدتی ناکہ بندی کے لیے تیار رہیں: ٹرمپ کی قریبی معاونین کو ہدایت
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ناکہ بندی طویل عرصے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاونین کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی اور سفارتی ناکہ بندی کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی معاونین کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ طویل مدتی ناکہ بندی کے لیے تیار رہیں۔
اس حوالے سے امریکی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کھلی جنگ کے مقابلے میں ناکہ بندی ایک کم خطرناک راستہ ہے، تاہم صدر ٹرمپ ایران کے خلاف ‘یقینی فتح’ کے حصول تک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ کو جنگی صورتحال سے نکلنے کے لیے اب تک جو تجاویز پیش کی گئی ہیں، وہ انہیں قابلِ قبول نہیں لگی ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک ایران 20 سال تک یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کی تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا، تب تک کوئی نئی ڈیل نہیں کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی نظر ثانی شدہ تجاویز پر غور کرنے اور اپنے سپریم لیڈر سے مشاورت کرنے کے لیے چند دن درکار ہیں۔ ایران کی جانب سے حتمی جواب آنے تک امریکہ نے اپنا دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر22 hours agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
ہندوستان4 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان4 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
دنیا5 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا1 week agoدھمکیوں کے سائے میں مذاکرات کسی صورت قبول نہیں: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
دنیا1 week agoایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ












































































































