دنیا
تیل کی بڑھتی قیمتوں کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں: ایران
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران عام امریکیوں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عام امریکیوں نے غیرملکی جنگوں میں مہنگی شمولیت ختم کرنے کیلئے ووٹ دیا، توانائی کی بڑھتی قیمتوں کے ذمہ دار امریکہ اور اسرائیل ہیں، امریکیوں کی جمع پونجی، ریٹائرمنٹ فنڈز کی بربادی کے ذمہ دار اسرائیل اور واشنگٹن میں بیٹھے حامی ہیں۔
وزیرخارجہ نے امریکی آپریشن ایپک فیوری کو ایپک مسٹیک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس جنگ کی وجہ سےعالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں دگنی ہوچکی ہیں اس جنگ کی وجہ سےتمام اشیاکی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، امریکہ مہنگائی کے بڑے جھٹکے سے بچنے کےلیے ہمارے تیل اور ایٹمی مراکز کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔
عباس عراقچی نے کہا کہ ایران تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کےلیے مکمل تیار ہے ہمارے پاس دشمن کوحیران کرنے کےلیے ابھی بہت سے سرپرائز باقی ہیں۔
عالمی میڈیا میں یہ خبریں آرہی ہیں کہ امریکہ ایران کے یورینیم پر قبضے کیلئے اسپیشل آپریشن پر غور کر رہا ہے۔ بلوم برگ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ ایران کے یورینیم کو قبضے میں لینے کیلئے اسپیشل فورسز بھیجنے کے آپشن پر غور ہیں۔
خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق 3سفارتی عہدیداروں نے ممکنہ منصوبے سے متعلق بریفنگ کی تصدیق کی ہے۔
ایکسیوس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل یورینیم قبضے میں لینے کیلئے مشترکہ کارروائی پر غور کر رہے ہیں، امریکہ اور اسرائیل کا تقریباً 450 کلوگرام یعنی 60 فیصد یورینیم ہدف ہے کیونکہ 60 فیصد یورینیم چند ہفتوں میں ایٹمی ہتھیاروں کے درجے تک پہنچ سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف طویل مدتی ناکہ بندی کے لیے تیار رہیں: ٹرمپ کی قریبی معاونین کو ہدایت
واشنگٹن، امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کے خلاف ناکہ بندی طویل عرصے تک جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاونین کو تیار رہنے کی ہدایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق وال اسٹریٹ جرنل کی ایک حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اقتصادی اور سفارتی ناکہ بندی کو طویل عرصے تک جاری رکھنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے اپنے قریبی معاونین کو ہدایت جاری کر دی ہے کہ وہ طویل مدتی ناکہ بندی کے لیے تیار رہیں۔
اس حوالے سے امریکی اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ کھلی جنگ کے مقابلے میں ناکہ بندی ایک کم خطرناک راستہ ہے، تاہم صدر ٹرمپ ایران کے خلاف ‘یقینی فتح’ کے حصول تک پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں ہیں۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق صدر ٹرمپ کو جنگی صورتحال سے نکلنے کے لیے اب تک جو تجاویز پیش کی گئی ہیں، وہ انہیں قابلِ قبول نہیں لگی ہیں۔ امریکی انتظامیہ نے واضح کر دیا ہے کہ جب تک ایران 20 سال تک یورینیم کی افزودگی ترک کرنے کی تحریری یقین دہانی نہیں کرواتا، تب تک کوئی نئی ڈیل نہیں کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کو امریکہ کی جانب سے پیش کی گئی نظر ثانی شدہ تجاویز پر غور کرنے اور اپنے سپریم لیڈر سے مشاورت کرنے کے لیے چند دن درکار ہیں۔ ایران کی جانب سے حتمی جواب آنے تک امریکہ نے اپنا دباؤ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران، امریکہ مذاکرات، قطر کا ایک بار پھر پاکستانی ثالثی کی حمایت کا اعلان
دوحہ، قطر نے ایک بار پھر ایران امریکہ مذاکرات کے لیے پاکستانی ثالثی کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔
ترجمان وزارت خارجہ ماجد الانصاری نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ قطر مذاکرات کے عمل میں پاکستان کو سپورٹ کرتا ہے اور مذاکرات کے دائرے میں وسعت کو ضروری نہیں سمجھتا، قطر ثالثوں کے ذریعے آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔ آبنائے ہُرمُز کی بندش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ آبنائے ہُرمُز پہلے دن سے ہی بند نہیں ہونی چاہیے تھی اور اب بھی قطر سمجھتا ہے کہ خطے میں جاری تنازعات کے باوجود آبنائے ہُرمُز فوری کھلنی چاہیے۔
ماجد الانصاری نے کہا کہ پاکستان بطور ثالث شاندار کام کر رہا ہے، قطر پاکستان کی ثالثی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خطے میں اور خطے سے باہر اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر قطر مذاکرات کاری کے عمل میں بھرپور تعاون کر رہا ہے لیکن ثالثی کے لیے قطر کو پاکستان پر مکمل اعتماد ہے۔ قطر کا پہلے دن سے موقف ہے کہ کسی بھی تنازع کو بات چیت کے ذریعے حل ہونا چاہیے، مذاکراتی عمل پر یقین ہے اور ہم سفارتی حل کے حامی ہیں۔ اس سوال پر کہ ایران نے آبنائے ہُرمُز کی بندش کے خاتمے کو ایرانی ایٹمی تنازع کو موخر کرنے سے مشروط کیا ہے۔
ترجمان نے جواب دیا کہ وہ ایران امریکا تنازع کے حل کے لیے’جامع سمجھوتے‘ کے حق میں ہے، قطر کی تشویش خطے کی سلامتی پر ہے کیونکہ ایرانی حملوں نے خطے کے استحکام پر سوالات کھڑے کردیے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران چاہتا ہے امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے: ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران چاہتا ہے امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے۔
امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر لکھا کہ ایران چاہتا ہے کہ امریکہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی فوری ختم کر دے، انہوں نے ابھی ہمیں اطلاع دی کہ وہ تباہی کی حالت میں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ایران چاہتا ہے کہ ہم جلد از جلد آبنائے ہرمز کھول دیں، ایرانی اپنی قیادت کی صورتحال سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں، اُمید ہے وہ صورتحال سمجھنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
قبل ازیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایران امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا ماضی میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، اسی لیے اب مذاکرات کی درخواست کی گئی ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام امریکی حملوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔ گذشتہ روز روس پہچنے پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور عمان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان رابطوں اور بات چیت کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر5 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
جموں و کشمیر19 hours agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
ہندوستان4 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
ہندوستان4 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق









































































































