دنیا
جی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
فرانس، جی سیون ممالک نے امریکہ اور ایران میں ہونے والے امن معاہدے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
فرانس میں جاری جی سیون اجلاس میں شریک مممالک کی جانب سے امریکہ اور ایران امن معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے پر عملدرآمد کرانے کے لیے تعاون پر تیار ہیں۔
جی سیون ممالک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سب کو آبنائے ہرمز سے بغیر کسی ٹول کے گزرنے کا حق ہونا چاہیے۔ اس معاہدے کے تحت ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، جو ایک احسن بات ہے۔
اعلامیے کے مطابق جی سیون ممالک نے لبنان میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں امداد کی ترسیل اور تعمیر نو کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مغربی کنارے پر پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے متعلق مفاہمتی یادداشت حتمی نہیں، اگر مجھے حتمی معاہدہ پسند نہ آیا تو ہم دوبارہ بمباری کی طرف واپس جا سکتے ہیں۔
فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ واضح کردوں کوئی امریکی ایران میں سرمایہ کاری نہیں کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، اس کے ساتھ اہم ڈیل کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اسٹاک مارکیٹس بلندیوں پر ہیں، تیل کی قیمتیں نیچے آ گئی ہیں، اگر ڈیل نہ ہوتی تو پوری دنیا معاشی دباؤ کا شکار ہوتی۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مصری صدر کے ساتھ تجارت پر بات چیت کریں گے، متنازع ڈیم کے مسئلے پر بھی بات چیت کریں گے، مصر کے ڈیم پروجیکٹ میں امریکہ مدد کرے گا۔
امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران معاہدے میں 300 ارب ڈالرز کے فنڈز کی رپورٹس غلط ہیں، امریکہ ایران میں سرمایہ کاری نہیں کر رہا، حزب اللّٰہ سے نمٹنے کے لیے شامی رہنما سے بات کی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں فوری پابندیوں میں نرمی شامل نہیں، ایران پر پابندیوں میں نرمی سے متعلق بعد میں بات کریں گے۔
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے مشرقِ وسطیٰ میں قیامِ امن کے لیے بریک تھرو پر صدر ٹرمپ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حتمی معاہدے کے منتظر ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
چین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور
بیجنگ، چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی نے مشرقِ وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام فریقین خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں کریں۔
وانگ یی کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پوری دنیا کو متاثر کرتی ہے، تمام متعلقہ فریقین کی اولین ترجیح جنگ بندی کا مکمل نفاذ اور لڑائی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
چینی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ فریقین خطے میں پائیدار علاقائی سلامتی ڈھانچے کی بنیاد رکھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک کو عالمی اداروں میں زیادہ نمائندگی ملنی چاہیے۔
چین کے وزیرِ خارجہ وانگ یی کا کہنا ہے کہ یوکرین اور غزہ جیسے تنازعات کا سیاسی حل نکالا جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ناراضگی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے، جنوبی لبنان پر متعدد فضائی حملے کر دیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف کا ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ
ماسکو، روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاروف نے ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں اسلام آباد مفاہمتی یادداشت اور علاقائی و دو طرفہ امور پر مشاورت کی ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی ممالک کے درمیان سفارتی تعاون کی اہمیت پر بھی گفتگو کی۔
ایران اور روس نے مفاہمت کے لیے یو این سلامتی کونسل کی حمایت کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں پر عمل درآمد یقینی بنانا امریکا کی ذمے داری ہے۔
ایرانی وزیرِ خارجہ نے لبنان کے خلاف صہیونی جارحیت کے خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
روسی وزیرِ خارجہ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا6 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا6 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان4 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
دنیا5 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران





































































































