تازہ ترین
امر ناتھ یاترا : 29دنوں میں 3لاکھ20ہزار یاتریوں کے درشن مکمل

خبراردو: سالانہ امر ناتھ یاترا2019مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جا ری ہے جموں سے1175یاتریوں پر تازہ قافلہ جموں سے وادی کے لئے روانہ کر دیا گیا ہے اس دوران29روز میں 3لاکھ20ہزار یاتریوں نے گھپا میں شیو لنگم کی درشن کی ہے۔
سالانہ امر ناتھ یاترا مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے جس دوران منگل کے روز جموں سے 1175یاتریوں کا ایک اور قافلہ وادی کے لئے روانہ کیا گیا ہے۔ اس دوران حکام نے بتایا یکم جولائی سے جاری یاترا کے دوران کل 3لاکھ20ہزار یاتریوں نے گھپا میں شیو لنگم کی درشن کئے ہیں۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی صبح مزید1175یاتری جموں سے کشمیر کی طرف روانہ ہوگئے۔جبکہ اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے حکام نے کہا کہ ابھی تک3,21,410یاتریوں نے گپھا میں شیو لنگم کے درشن کئے ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ کئی سال کے بعد امسال یاتریوں کی ایک بڑی تعدادنے گھپا کی درشن کر کے گھپا کی درشن کی ہے جن میں مرد خواتین اور بچوں کی ایک برٰ تعداد بھی شامل تھی۔
جبکہ سرکار نے یاتریوں کی حفاظت کے لے 40ہزار سے فوجی و نیم فوجی دستوں کو حفاظت پر معمور کیا تھا جبکہ دیگر انتظامات بھی یاتریوں کے مطابق بہتر انداز میں کے گئے تھے۔ادھر ایک سرکار افسر نے بتایا30روز کی یاترا کے دوران کم بیش30یاتری مختلف حادثات میں جاں بحق ہوئے ہیں۔
جبکہ اسی تعدادمیں یاتری زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ہے خیال رہے امسال امرناتھ یاترا یکم جولائی کو شروع ہوگئی اور یہ15اگست تک جاری رہے گی۔
دنیا
جارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر برائے خارجہ امور علی اکبر ولایتی نے خبردار کیا ہے کہ جارحانہ طرز عمل کو روکیں، یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں۔
علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایک روز قبل ہوئی پیش گوئی کے مطابق ذات السلاسل طرز کا میزائل ردِعمل شروع ہو چکا ہے، بیروت میں جنگ بندی کی واضح خلاف ورزی نے ہماری جوابی کارروائیوں کی پہلی کڑی کو متحرک کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ باب المندب میں موجودہ سیکیورٹی صورتِ حال سے دشمن کو کسی غلط اندازے میں مبتلا نہیں ہونا چاہیے۔
علی اکبر ولایتی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا مرکزی مزاحمتی نظام دونوں آبی گزرگاہوں کو بند کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
تب تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک دشمن ندامت محسوس نہ کرے: ابراہیم رضائی
تہران، ایرانی نیشنل سیکیورٹی اور فارن پالیسی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ہم تب تک خاموش نہیں رہیں گے جب تک دشمن ندامت محسوس نہ کرے۔
ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں کسی بھی قسم کی مس کیلکولیشن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، امن و استحکام کا راستہ داخلی محاذ کی مضبوطی اور جدوجہد سے ہو کر گزرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ دشمن کو فیصلہ کن جواب دینے کے لیے خود کو تیار نہیں کرتے، تو جنگ آپ کے دروازے پر دستک دے گی، جنگ بندی کے بعد ایرانی افواج نے اپنی صلاحیتوں میں اضافہ اور نقصانات کا ازالہ کر لیا ہے۔
ابراہیم رضائی نے کہا کہ ہم 9 مارچ کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، اس وقت تک خاموش نہیں رہیں گے، جب تک دشمن اپنی سوچ، حکمتِ عملی میں تبدیلی نہ لے آئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جے اینڈ کے ایل جی نے مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کے جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس کے دورے کے دوران اس تاریخی ورثہ کمپلیکس کے تحفظ اور ترقی سے متعلق جاری منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر جموں مشرق کے رکن اسمبلی یدھویر سیٹھی، چیف سیکریٹری اٹل ڈلو، پرنسپل سیکریٹری ثقافت برج موہن شرما، ڈویژنل کمشنر جموں رمیش کمار، آئی جی پی جموں بھیم سین توتی، جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ڈاکٹر دیوانش یادو، ڈپٹی کمشنر جموں راکیش منہاس، ایس ایس پی جموں جوگیندر سنگھ، مبارک منڈی جموں ہیریٹیج سوسائٹی (ایم ایم جے ایچ ایس) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر دیپیکا شرما اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس سے متصل تاریخی گدادھر مندر کی متاثرہ دیوار اور سلیب کی بحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا۔
انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے بحالی کے عمل میں تیزی لائی جائے۔
جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر نے لیفٹیننٹ گورنر کو مبارک منڈی ہیریٹیج کمپلیکس میں ریمپ پر مبنی کثیر منزلہ کار پارکنگ سہولت کی تعمیر کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
بعد ازاں لیفٹیننٹ گورنر نے نئے قائم کردہ لائبریری و کیفے ٹیریا کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایم جے ایچ ایس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مبارک منڈی جموں ہیریٹیج کمپلیکس کی بحالی، مرمت اور تزئین و آرائش کے باقی ماندہ کاموں کے بارے میں تفصیلات پیش کیں۔
ان منصوبوں میں دربار ہال کا تحفظ، راجا رام سنگھ محل کا تحفظ، راجا امر سنگھ محل کا تحفظ، ڈوگرا آرٹ میوزیم کا تحفظ اور دیگر اہم کام شامل ہیں، جن کے آئندہ چند ماہ میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا6 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
دنیا2 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا1 week agoواضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
دنیا5 days agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
دنیا4 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا





































































































