تازہ ترین
چین، اٹلی کے بعد امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک قرار

چین اور اٹلی کے بعد اب امریکا کورونا وائرس سے متاثرہ تیسرا بڑا ملک بن گیا ہے۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 22 مارچ تک دنیا بھر میں کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ سے زائد ہوگئی تھی۔
صرف امریکا میں گزشتہ روز یعنی اتوار تک 13 ہزار 931 نئے کیسز آنے سے وہاں مجموعی طورپر 38 ہزار 138 متاثرین ہوگئے تھے۔
امریکا میں وائرس سے متاثرہ 708 کی حالت نازک ہے اور سانس کی اس مہلک بیماری سے 396 افراد پہلے ہی دم توڑ چکے ہیں جن میں 94 نئی اموات بھی شامل ہیں۔
عالمی سطح پر کورونا وائرس سے اتوار کی دوپہر تک 3 لاکھ 19 ہزار افراد متاثر ہوچکے تھے جبکہ تب تک 13 ہزار 699 افراد لقمہ اجل بن چکے تھے۔
اگر امریکا کی بات کریں تو مختلف امریکی ٹیلی ویژن چینلز پر طبی ماہرین نے متنبہ کیا کہ متاثرہ افراد کی مجموری تعداد زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ کورونا وائرس کی کم علامات والے افراد اپنی بیماری کے بارے میں رپورٹ نہیں کررہے۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق تقریباً 80 فیصد مریض بیرونی مدد کے بغیر صحت یاب ہوئے ہیں لیکن اس وائرس سے بیمار اور بوڑھے افراد کو زیادہ خطرہ ہے۔
دوسری جانب امریکا میں وفاقی حکومت نے ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ لوگوں کو گھر میں رہنے کی ہدایت کریں اور اگر وہ ایسا کریں گے تو انہیں مالی اور انتظامی مدد فراہم کی جائے۔
اس ضمن میں امریکی حکومت نے نیو یارک، کیلیفورنیا، ایلی نوائے اور اوریگون میں گھروں میں رہنے کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
خٰیال رہے کہ امریکا کی 50 ریاستوں میں 7 کروڑ اور پوری دنیا میں ایک ارب سے زائد لوگ اس وائرس کے خوف میں مبتلا ہیں جبکہ 50 امریکی ریاستوں میں سے ہر ایک میں، ہزاروں افراد نے گھر پر رہنے کے آپشن سے فائدہ اٹھایا ہے۔
علاوہ ازیں امریکی کانگریس نے 10کھرب ڈالر کا پیکیج منظور کیا ہے تاکہ گھروں میں رہنے والے چار افراد کے کنبے کو 3 ہزار ڈالر دیے جائیں۔
دنیا
کامیاب مذاکرات کی صورت میں ایران مستقل طور پر تبدیل ہو جائے گا: جے ڈی وینس
واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی سے امریکہ کو نقصان نہیں ہوگا، صدر ٹرمپ ایرانی حملے کا جواب فوجی کارروائی سے دیں گے۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں بھی امریکہ کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور اس کی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ تاہم، امریکہ کی یہ خواہش ضرور ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔
نائب صدر نے خبردار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کرچکے ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز میں کوئی بھی ایرانی حملہ ہوا تو اس کا جواب بھرپور فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ایران مستقل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایرانی نظام کے اندر کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنی سینتالیس سالہ پالیسی کو ایک غلطی سمجھتے ہیں اور اب ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔
ایران میں جہاں ایک طرف تبدیلی کے حامی لوگ موجود ہیں، وہیں دوسری طرف سخت گیر عناصر بھی اس کی مزاحمت کر رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے بیانات کو نہیں بلکہ اس کے عملی اقدامات کو اہمیت دیتا ہے اور فی الحال ایران کی جانب سے مثبت اور منفی دونوں طرح کے اشارے مل رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پابندیاں ختم، تیل کی فروخت کی رقم براہ راست بینک میں وصول کر رہے ہیں: باقر قالیباف
تہران، ایران کے اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف نے کہا ہے کہ تیل، مرکزی بینک اور تیل کی فروخت سے متعلق تمام پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں، پابندیوں کے خاتمے کے بعد تیل کی فروخت کی رقم براہِ راست بینک میں وصول کر رہے ہیں۔
باقر قالیباف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ آبنائے ہرمز سے ٹول فری گزرنے کی سہولت صرف 60 دن کے لیے ہوگی، تہران آبنائے ہرمز کے حوالے سے اپنے حقوق سے کسی صورت دست بردار نہیں ہوگا، آبنائے پر خودمختاری ایران اور عمان کے پاس ہے، گزرگاہ ایران کے قوانین کے تحت چلے گی۔
انھوں نے کہا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت امریکا اور اسرائیل کی شکست کی دستاویز ہے، صہیونی حکومت مفاہمتی یادداشت کی شدید مخالف ہے، مفاہمتی یادداشت کے بعد اسرائیل نے لبنان پر شدید حملے کیے، جس کے باعث سوئٹزرلینڈ جانا پڑا۔
اسپیکر پارلیمنٹ نے کہا ہماری اہم ترجیح لبنانی جنگ بندی تھی، سوئٹزرلینڈ اجلاس کے بعد لبنان پر حملوں میں کمی آئی ہے، لبنان کی قومی خودمختاری کے لیے ایران، امریکہ اور لبنان کی مشترکہ کمیٹی قائم ہوگی۔
باقر قالیباف نے چین کے حوالے سے کہا کہ بیجنگ پابندیوں کے دوران ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار تھا۔ خیال رہے کہ 2025 میں ایران کی 80 فی صد سے زائد تیل برآمدات چین کو گئیں۔ یہ خریداری زیادہ تر چینی نجی ریفائنریوں کے ذریعے رعایتی قیمتوں پر ہوتی تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
’صہیونی حکومت غزہ سے توجہ ہٹانے کیلئے ترکیہ کےخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے: اردوان
انقرہ، ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت غزہ سے توجہ ہٹانے کیلئے ترکیہ کےخلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔
اپنے ردعمل میں طیب اردوان نے کہا کہ ہمیں صہیونی حکومت کے الزامات کی کوئی پرواہ نہیں ہماری تاریخ مظلوموں کو پناہ دینے سے بھری پڑی ہے، ماضی میں نازی ظلم سے بھاگنے والے ہوں یا کوئی اورہم نے پناہ دی۔
ترک صدر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکمرانوں کے ہاتھ فلسطینیوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں ہماری تاریخ نسل کشی، قتل عام، جبر اور نوآبادیاتی نظام سے پاک ہے ہماری ہزاروں سالہ تاریخ صرف انصاف اورہمدردی کی تاریخ ہے۔
صدر اردوان نے کہا کہ ہماری شاندار تاریخ میں صرف انصاف اور ہمدردی کی جھلک نظر آتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان7 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر7 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
ہندوستان7 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoامریکہ ایران مذاکرات میں مثبت پیش رفت: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
ہندوستان4 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع





































































































