تازہ ترین
جب تک خصوصی پوزیشن بحال نہیں ہوتی الیکشن لڑنا ناممکن: آغا روح اللہ

اگر پارٹی اسٹیٹ ہوڈ کے مطالبے پر رہی تو میرا راستہ دوسرا ہوگا:آغا روح اللہ
خبراردو:-
سرینگر:نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر اور سابق ترجمان اعلیٰ آغا روح اللہ مہدی نے بدھ کے روز واضح کیا کہ اگر پارٹی (این سی) صرف اسٹیٹ ہوڈ کا مطالبہ کرتی ہے اور دفعہ370،35(اے) خاموشی اختیار کرتی ہے،تو اُن کا رستی دوسرا ہوگا۔
کشمیر نیوز سروس کے ساتھ بات کرتے ہوئے آغا روح اللہ نے کہا کہ جب تک جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن بحال نہیں کی جاتی تب وہ الیکشن نہیں لڑیں گے۔ان کا کہناتھا ’میرے موقف میں ابہام نہیں،میں نے بار بار کہا ہے کہ میں تب تک الیکشن نہیں لڑوں کا جب تک دفعہ370اورآرٹیکل35(اے) کے تحت جموں وکشمیر کی خصوصی پوزیشن کو بحال نہیں کیا جاتا‘۔
انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر نے1947میں انڈین یونین کیساتھ مشروط الحاق کیا،اور اس میں علاقائی اٹانامی اسٹیک ہولڈرس کے درمیان بنیادی جز تھا لیکن بد قمستی سے ہماری اٹانامی کو گزشتہ7دہائیوں کے دوران وقت وقت پر نقصان پہنچایا گیا اور5اگست2019کو بچی کچھی خصوصی پوزیشن کو بھی چھین لیا گیا۔ان کا کہناتھا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت کا گزشتہ برس لیا گیا فیصلہ غیر آئینی تھا۔
آغا روح اللہ نے پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ کی جانب سے ایک قومی اخبار میں کالم لکھنے کے بعد پارٹی کے ترجمان اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔انہوں نے اسٹیٹ ہوڈ کی بحالی کے مطالبے کو عام قرار دیا۔آغا روح اللہ مہدی نے مزید کہا کہ نئی دہلی دفعہ370اور35(اے) کی تنسیخ کرکے ہمارے حقوق چھین لئے جبکہ انڈین یونین کیساتھ الحاق کی بنیاد یہی ہے۔انہوں نے بعض سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اسٹیٹ ہوڈ کا مطالبے کر نے سستی سیاست سے تعبیر کیا۔
انہوں نے کہا ’دفعہ370اور 35اے کی بحالی تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی،ہندوستان نے جموں وکشمیر کیساتھ کئے گئے ہر ایک وعدے کو توڑ دیا‘۔انہوں نے کہا کہ خصوصی پوزیشن کی بحالی تک الیکشن لڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک سوال کے جواب میں آغا روح اللہ نے کہا کہ پارٹی کے مستقبل کے بارے میں قبل ازوقت کچھ نہیں کہا جاسکتا،ہم بیٹھیں گے اور جموں وکشمیر کے عوام کے مفادات کے حق میں فیصلہ لیں گے۔
ان کا کہناتھا ’میں اس وقت کچھ کہہ نہیں سکتا ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ کا انتظار کریں اور مستقبل کالائحہ عمل ترتیب کا موقع دیں،اگر پارٹی کی جانب سے کوئی منفی موقف سامنے آیا،تو لوگ میرے موقف سے بخوبی واقف ہیں،میں دوسری راہ اختیار کروں گا‘۔
دنیا
ایران امریکہ معاہدے کے ثالثوں پر زور دے رہے ہیں کہ متن آج ہی جاری کیا جائے: جے ڈی وینس
واشنگٹن، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ ہم ایران امریکہ معاہدے کے ثالثوں پر زور دے رہے ہیں کہ متن آج ہی جاری کیا جائے۔
سی بی ایس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران امریکا معاہدے کا متن جمعہ تک جاری کر دیا جائے گا، وائٹ ہاؤس کی کوشش ہے کہ متن جمعہ سے پہلے جاری کیا جا سکے کیونکہ مفاہمتی یادداشت کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔
امریکی نائب صدر نے بتایا کہ قطری اور پاکستانی حکام نے متن فوری جاری نہ کرنے کی درخواست کی، لیکن ہم ثالثوں پر زور دے رہے ہیں کہ متن آج ہی جاری کیا جائے کیونکہ ہم امریکی عوام کو بتانا چاہتے ہیں کہ تاریخی معاہدے میں کیا ہے۔
جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ ایران نے جوہری پروگرام روکا تو اسے عالمی معیشت میں دوبارہ شامل کیا جائے گا، تہران کو ملنے والے فوائد سے مراد اس کی معیشت پر عائد پابندیوں میں ریلیف ہے، اس کے منجمد اثاثوں کی بحالی اور مراعات طرز عمل بدلنے سے مشروط ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ یہ معاہدہ امریکی عوام کیلیے بہترین ڈیل ہے، تہران کے ساتھ معاہدہ ہے کہ آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی، ہم دیکھ رہے ہیں کہ عالمی سطح پر تیل کی ترسیل بحال ہوتی جا رہی ہے۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ آئندہ چند ہفتوں میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع ہے، قیمتوں میں حالیہ اضافہ قلیل مدتی تھا امریکی خاندانوں کی مشکلات کا احساس ہے۔
انٹرویو میں جے ڈی وینس نے بتایا کہ مفاہمتی یادداشت کے تحت ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، معاہدہ آبنائے ہرمز کو فوری کھولنے اور دہشت گردی فنڈنگ روکنے کا فریم ورک طے کرے گا۔
امریکی نائب صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام تباہ کر دیا، صدر ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ تہران دوبارہ پروگرام شروع نہ کرے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران امریکہ معاہدے سے اسرائیلی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے سے اسرائیل کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
نیتن یاہو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے جوہری معاہدے کی مخصوص شرائط کا علم نہیں ہے لیکن اس سفارتی پیشرفت سے اسرائیل کے فوجی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ معاہدے کے ساتھ یا معاہدے کے بغیر، نہ آج اور نہ کل، ایران کے پاس کبھی بھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ایران کے خلاف اسرائیلی فوج کی حالیہ کارروائیوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بڑی تباہی کے خطرے کو دور کیا ہے۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اپنے امریکی دوستوں کے ساتھ مل کر ہم نے اسرائیل کی تاریخ کے سب سے بڑے مشن کا آغاز کیا، ہم نے ایران کے ایٹمی سائنسدانوں کو ناکام بنا دیا، ان کے رہنماؤں کے سر قلم کیے، ایٹمی فیکٹریوں کو کچل دیا، ان کے میزائلوں اور میزائل بنانے والی فیکٹریوں کو تباہ کیا، ان گنت صنعتوں اور فوجی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا، ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو تباہ کر دیا۔
نیتن یاہو نے یہ بھی کہا کہ ہم نے ایران کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا جو کہ سیکڑوں بلین ڈالرز اور کچھ اندازوں کے مطابق 1 ٹریلین ڈالرز کے قریب ہے، ایران کی معیشت کو جتنا نقصان پہنچا ہے اس کی تعمیرِ نو میں انہیں کئی دہائیاں لگیں گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس کی کارروائی، کٹھوعہ میں چرس کے ساتھ اسمگلر گرفتار
جموں، جموں و کشمیر پولیس نے بدھ کے روز ریاست کے ضلع کٹھوعہ میں دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 1 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔
جاری ایک بیان میں پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایس پی کٹھوعہ موہیتا شرما کی نگرانی میں منشیات کے خلاف جاری مہم (“وار آن ڈرگز”) کے تحت معاشرے سے اس لعنت کو ختم کرنے کے لیے ٹھوس کوششیں کی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں، جموں و کشمیر پولیس نے لکھن پور کے بسوہلی موڑ علاقے کے پاس سے 1 کلو گرام چرس برآمد کر کے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس کارروائی کے دوران ان کی موٹر سائیکل کو بھی ضبط کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ موصولہ خفیہ اطلاعات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے، تھانہ لکھن پور کے ایس ایچ او کی قیادت میں پولیس ٹیم نے بسوہلی موڑ پر ناکہ بندی اور خصوصی تلاشی کے دوران ایک موٹر سائیکل کو روکا۔ اس موٹر سائیکل کو ساحل ورما نامی شخص چلا رہا تھا جو کٹھوعہ کا رہائشی ہے، جبکہ اس کے ساتھ اس کا ایک ساتھی مکیش کمار بھی سوار تھا۔
تلاشی لینے پر ان کے قبضے سے 1 کلو گرام چرس برآمد ہوئی، جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
جموں و کشمیر پولیس (کٹھوعہ) نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس طرح کی کسی بھی غیر قانونی اور مشکوک سرگرمی کے بارے میں پولیس کو ہیلپ لائن نمبر 112 یا 09858034100 پر فوری اطلاع دیں۔ پولیس نے یقین دلایا ہے کہ معلومات فراہم کرنے والے شہریوں کی شناخت کو مکمل طور پر صیغہ راز (خفیہ) میں رکھا جائے گا۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
جموں و کشمیر4 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا6 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
ہندوستان4 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا5 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا1 week agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران



































































































