دنیا
سعودی عرب میں2مارچ کو عالمی یوم خواتین پر موسیقی کا میلہ کااہتمام

سرینگر// 2مارچ کوسعودی عرب کے دارالحکومت میں واقع شاہ فہد کلچرل سینٹر میں عالمی یوم خواتین کے موقعہ پر ’سلمان کی بیٹیاں‘ کے نام سے موسیقی کا میلہ منعقد ہوگا۔ یہ میلہ دو دنوں تک جاری رہے گا جبکہ اس میلہ میں سعودی خواتین موسیقاروں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نمایاں خواتین شرکت کریں گی۔نیوز 18کے مطابق اس میلے کو شہزادی نورہ بنت محمد آل سعود اسپانسر کریں گی۔ میلہ میں خواتین تھیٹر پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گی، سعودی عرب کی مشہور شاعرات اپنا کلام سنائیں گی اور سعودی خواتین کی تاریخ سے متعلق ایک دستاویزی فلم دکھائی جائے گی۔ شاہ فہد ثقافتی مرکز میں سعودی خواتین اور بچوں کے لیے مخصوص لابی میں مختلف شو بھی دکھائے جائیں گے، پروگرام میں نئے میڈیا، فوٹو گرافی، میڈیکل کلچر، پلاسٹک آرٹس اور لوک ثقافت کے موضوعات پر مختلف سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔
دنیا
وائٹ ہاؤس کا سوئٹزرلینڈ دستخطی تقریب سے متعلق اعلان
واشنگٹن، وائٹ ہاؤس نے نائب امریکی صدر جے ڈی وینس کے دورہ سوئٹزرلینڈ کا اعلان کر دیا۔
تاریخی امریکہ ایران امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزرن کے قریب خصوصی برگن اسٹاک ریزورٹ میں منعقد ہوگی، جس میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس شرکت کریں گے۔
اس معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کریں گے، یہ معاہدہ مستقل جنگ بندی کے قیام اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کی بنیاد فراہم کرے گا۔
سوئس وزارت خارجہ کے مطابق 19 جون کو پاکستان، قطری ثالثوں، امریکہ اور ایران کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے لیے سیاحتی مقام کینٹن آف نڈوالڈن میں واقع برجن اسٹاک ریزورٹ کو منتخب کیا گیا ہے۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ مجید تخت روانچی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان آئندہ مذاکرات مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے بعد شروع ہوں گے، انھوں نے بتایا کہ ایران کی جانب سے مذاکراتی ٹیم کی سربراہی محمد باقر قالیباف کریں گے۔ ایرانی حکام کے مطابق سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے مذاکرات کا مقصد مجوزہ مفاہمتی یادداشت کو عملی شکل دینا اور جوہری پروگرام، پابندیوں میں نرمی، اقتصادی تعاون اور دیگر اہم امور پر تفصیلی بات چیت کرنا ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیا معاہدہ ایران کی نیوکلیئر صلاحیت کے خلاف دیوار ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیا معاہدہ ایران کی نیوکلیئر صلاحیت کے خلاف دیوار ہے فرانس میں متحدہ عرب امارات کے صدر کے ساتھ ملاقات میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران معاہدے کو کانگریس بھیجنے کا خیال اچھا ہے، ایران ڈیل کانگریس کو نظرثانی کے لیے بھیجی جاسکتی ہے لیکن نیا معاہدہ ایران کے نیوکلیئر صلاحیت کیخلاف دیوار ہے ایران سے اپنے معاہدے کا موازنہ اوباما معاہدے سے کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اوباما کا ایران معاہدہ مشرق وسطیٰ کے لیے خطرناک تھا، اوباما کا معاہدہ ایران کو نیوکلیئر ہتھیار کے حصول کا سبب بن سکتا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران جلد معاملہ حل کرنا اور کاروبار کی طرف واپس آنا چاہتا ہے، ایران کے ساتھ معاہدے کے نکات ایک دو روز میں خود میڈیا کو پڑھ کر سنائیں گے، معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز جمعہ سے مکمل طور پر کھل جائے گی اور آبنائے ہرمز میں کوئی ٹول ٹیکس نہیں ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
فرانس، جی سیون ممالک نے امریکہ اور ایران میں ہونے والے امن معاہدے کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔
فرانس میں جاری جی سیون اجلاس میں شریک مممالک کی جانب سے امریکہ اور ایران امن معاہدے کی مکمل حمایت کا اعلان کیا گیا ہے اور جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ امن معاہدے پر عملدرآمد کرانے کے لیے تعاون پر تیار ہیں۔
جی سیون ممالک کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ سب کو آبنائے ہرمز سے بغیر کسی ٹول کے گزرنے کا حق ہونا چاہیے۔ اس معاہدے کے تحت ایران کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرے گا، جو ایک احسن بات ہے۔
اعلامیے کے مطابق جی سیون ممالک نے لبنان میں فوری طور پر مستقل جنگ بندی کی حمایت کرتے ہوئے غزہ میں امداد کی ترسیل اور تعمیر نو کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا اور کہا کہ مغربی کنارے پر پرتشدد کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا6 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا1 week agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
ہندوستان4 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا6 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا1 week agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا5 days agoایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز میں امریکی افواج اور پاسداران انقلاب کے درمیان جھڑپیں: ایرانی خبر رساں ایجنسی
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کے جوہری مواد پر قبضے کیلئے زمینی کارروائی کا منصوبہ بنالیا تھا تاہم ٹرمپ پیچھے ہٹ گئے: امریکی میڈیا
دنیا1 week agoامریکہ سے پاکستان کے ذریعے مذاکرات جاری ہیں: ایران





































































































