تازہ ترین
جہانگیر ارشد: نمک کی مقدار دکھانے والا چمچہ تیار کرنے والا کشمیری نوجوان

سری نگر، (یو این آئی): شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے والے جہانگیر ارشد نے کشمیر یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد ایک ایسا ادارہ قائم کیا ہے جس میں سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیادی کتابوں میں درج تھیوریز نہیں پڑھائی جاتی ہیں بلکہ ان تھیوریز کو عملی شکل دی جا رہی ہے۔
انہوں نے اس انسٹی ٹیوٹ میں ایک ایسا چمچہ تیار کیا ہے جس سے سالن یا نمکین چائے میں نمک کی مقدار معلوم کی جا سکتی ہے۔
موصوف نے اس سے قبل بھی کئی ایسے آلات ایجاد کئے ہیں جن پر انہیں نہ صرف سونے کے تمغوں سے نوازا گیا بلکہ بعض آلات ان کی بین الاقوامی شہرت کا باعث بن گئے۔
کشمیر یونیورسٹی سے ایم ٹیک کی ڈگری حاصل کرنے والے 27 سالہ جہانگیر نے یو این آئی کے ساتھ اپنی گفتگو میں کہا کہ میں ایک ایسے منفرد چمچے پر کام کر رہا ہوں جس سے یہ معلوم کیا جا ئے گا کہ باورچی خانوں میں جو سالن ہماری خواتین تیار کر رہی ہیں اس میں نمک کی مقدار کیا ہے، اس چمچے کا نمونہ تیار ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا:‘اس نوعیت کے چمچے کو بنانے کا آئیڈیا میرے انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت طلبا نے دیا’۔ان کا کہنا تھا:‘ان بچوں نے مجھ سے کہا کہ ہمارے باورچی خانوں میں جو سالن یا نمکین چائے بنائی جاتی ہے اس میں نمک کم یا زیادہ ہوتا ہے کیوں نہ ایک ایسا آلہ تیار کیا جائے جس سے نمک کی مقدار معلوم ہوسکے ’۔
موصوف نے کہا کہ یہ چمچہ یہ دکھائے گا کہ سالن میں کتنے یونٹ نمک ہے۔
انہوں نے کہا:‘اس چمچے کو جب سالن میں ڈالے جائے گا تو یہ دکھائے گا اس سالن یا نمکین چائے میں کتنے یونٹ نمک موجود ہے ’۔
ان کا کہنا تھا:‘ہم اس چمچے کی بیٹری پر کام کر رہے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ یہ چمچہ بغیر بیٹری کے کام کرسکے جس میں ہمیں ابھی کچھ ماہ لگ جائیں گے ’۔
جہانگیر ارشد نے کہا کہ یہ چمچہ صرف باورچی خانے میں ہی ہماری خواتین کے کام نہیں آئے گا بلکہ‘ہائپر ٹینشن’کے مریضوں کے لئے بھی مفید ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا:‘ میرے بانڈی پورہ میں قائم انسٹی ٹیوٹ میں چھ طالب علم عدنان فاروق، تابش مشتاق، تبسم منظور، امان سیرت جان اور زینب النسا اس چمچے پر کام کر رہے ہیں ’۔
ان کا کہنا تھا:‘میری پہلی اختراع‘بیبی پیس اینڈ فور ٹلنگ ڈیوائس’تھا جو ایک ڈائپر نما آلہ تھا جو بچوں اور فالج زدہ مریضوں کے لئے تھا’۔انہوں نے کہا کہ یہ آلہ پہلے ہی دکھا دیتا تھا کہ اس کے لگانے والے کو کب باتھ روم جانے کی ضرورت پڑے گی’۔
موصوف نوجوان نے کہا کہ اس آلے کے لگانے والے مریض کے بارے میں نرس کو پہلے ہی معلوم ہوگا کہ مریض کو کب رفع حاجت کے لئے باتھ روم جانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس آلے کی اختراع پر مجھے سونے کے تمغے سے سرفراز کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا جاپان جیسے ملکوں کی کئی کمپنوں نے میرے ان آلات میں دلچسپی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کمپنیوں کے ساتھ ایک معاہدہ بھی طے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ جاپان کی کمپنیوں کی طرف سے حوصلہ افرائی ملنے پر ہم نے مزید بیس آلات پر کام کرنا شروع کیا ہے۔
جہانگیر ارشد نے کہا کہ ہم نے سری نگر کے حضرت بل میں‘کیشو ووٹیک’نامی ایک ادارہ بھی قائم کیا ہے جس میں طلبا کو یہ آلات تیار کرنا سکھایا جاتا ہے تاکہ سماج میں موجود مشکلات کو دور کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یہ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ یہاں سائنسی مزاج پیدا ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ میرے انسٹی ٹیوٹ میں نویں سے بارہویں جماعت کے سائنس کے طالب علم میں زیر تربیت ہیں جو اپنی کتابوں میں بنیادی تھیوریز کو ہی عملی شکل دینے پر کام کر رہے ہیں۔
موصوف نوجوان نے کہا کہمیرے انسٹی ٹیوٹ میں اب تک زائد از ڈیڑھ سو بچوں نے مختلف آلات تیار کئے ہیں۔انہوں نے کہا:‘ہمارا یہ انسٹی ٹیوٹ کامیابی سے چل رہا ہے اور ہماری کاوشیں سود مند اور ثمر آور ثابت ہو رہی ہیں ’۔
جہانگیر ارشد جو امریکہ کی یونیورسٹی آف ٹیکزاس سے آن لائن آرٹی فیشل انٹلی جنس اور میشن لرننگ کا کورس کر رہے ہیں، کا کہنا کہ قومی تعلیمی پالیسی 2022 میں بھی اختراعی مصنوعات کے فروغ پر زور دیا گیا ہے لیکن اس میں مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے انجینئروں میں صلاحیت کی کوئی کمی نہیں ہے وہ صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر معاشرے کی بہترخدمت کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا:‘صرف انجینئر ہی نہیں بلکہ ہر طالب علم موجد و مخترع بن سکتا ہے صرف سماج کے مسائل پر غور کرنے کی ضرورت ہے ’۔
دنیا
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ ایران جنگ سے پہلے کی سطح پر آگئیں
لندن، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں غیر معمولی پیشرفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگی حالات پیدا ہونے سے پہلے کی سطح پر آگئیں۔ بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی تازہ کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 126 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھیں، تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کے بعد قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ قطری حکام نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت اور بڑی پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
عالمی میڈیا نیٹ ورک ‘الجزیرہ’ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ جاری ان مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے، جس سے مستقل امن معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو خام تیل کی سپلائی کا نظام تیزی سے بہتر ہوا ہے، جس نے مارکیٹ سے سپلائی کے تعطل کا خوف ختم کر دیا ہے۔
عالمی تجارت کی سب سے اہم کڑی یعنی آبنائے ہرمز سے تجارتی اور مال بردار جہازوں کی آمد و رفت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث عالمی انرجی مارکیٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی ’آئی اے ای اے‘ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے کی تردید
تہران، ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی دینے والی خبروں کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن جوہری مراکز کو بمباری میں نقصان پہنچا ہے وہاں تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو رسائی دینے کی اطلاعات غلط ہیں۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ فی الحال انسپکٹرز کو صرف دو مقامات بوشہر پاور پلانٹ اور تہران ری ایکٹر تک رسائی حاصل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
تہران، ایران نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے یا جارحیت سے گریز کیا جائے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے دشمنوں، بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط اندازہ آرائی سے گریز کریں اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی خطرے یا جارحیت کا ہماری مسلح افواج سخت جواب دیں گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی سرکاری طور پر نمازِ جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے انتظامات سے متعلق حتمی صورتحال واضح نہیں۔ ایران کے صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے جلوس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم متوقع ہجوم اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تمام انتظامات منصوبے کے مطابق ہوں گے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر فتح اللّٰہ جمیری نے بتایا کہ نمازِ جنازہ کا جلوس مسجد جمکران سے شروع ہو کر حضرت فاطمہؓ کے روضے تک جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمازِ جنازہ کے جلوس کا مکمل روٹ موجود ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد، شرکا کی آمد اور ٹریفک کی صورتحال کے باعث ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عملی طور پر کیا صورتحال ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت
دنیا3 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم








































































































