تازہ ترین
کشمیر: ترال کی دو تعلیم یافتہ بہنیں اپنا کاروباری یونٹ قائم کرکے دوسروں کے لئے مشعل راہ

سری نگر،26 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر کی تعلیم یافتہ خواتین جہاں مختلف شعبہ ہائے حیات میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں وہیں نجی سیکٹر میں اپنے کاروباری ادارے قائم کرکے بھی نہ صرف خود اپنے روز گار کی سبیل کر رہی ہیں بلکہ دوسروں کے لئے بھی روزگار کے موقعے پیدا کر رہی ہیں۔جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے بعد سرکاری نوکری کے انتظار میں بیٹھنے کی بجائے اپنی قصبہ میں ایک بوٹیک قائم کرکے نہ صرف اپنے لئے خود موثر ومسمتقل روزگار پیدا کیا بلکہ دوسری لڑکیوں کو بھی روزگار حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا۔
اس بوٹیک کے دو سیکشن ہیں ایک بوٹیک جس کو ایک بہن چلاتی ہے اور دوسرا ڈرس ڈیزائنگ ہے جس کو دوسری بہن جس نے ڈرس دیزائنگ میں ڈپلواما کیا ہے، چلا رہی ہے۔یہ یونٹس اب ان دو بہنوں کے روزگار کے وسائل ہی نہیں بلکہ علاقے میں ان کی پہچان بن گئے ہیں اور دوسری پڑھی لکھی لڑکیوں کے لئے اپنے بل پر روزگار حاصل کرنے کا محرک بھی بن گئے ہیں۔
ان دو بہنوں میں سے عفو ریشی نامی بہن جس نے منیجمنٹ میں ماسٹرس کی ڈگری حاصل کی ہے، نے یو این آئی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ہم نے سال2016 میں یہ بوٹیک قائم کئے۔انہوں نے کہا:‘ہمارے اس بوٹیک کے دو سیکشن ہیں ایک ڈرس ڈیزائننگ ہے دوسرا بوٹیک ہے ’۔ان کا کہنا تھا:‘پڑھائی مکمل کرنے کے بعد میں سرکاری نوکری ہی کرنا چاہتی تھی اور مجھے پورا یقین تھا کہ میں بھرتی بھی ہوجاؤں گی لیکن ایک دو دفعہ کوشش کرنے کے بعد میں سلیکٹ نہیں ہوئی’۔انہوں نے کہا:‘میں نے پھر دیکھا کہ یہاں انتہائی کم اسامیوں کے لئے ہزاروں کیا لاکھوں کی تعداد میں امیدواروں نے فارم جمع کرکے امتحان دیا ہوتا ہے لہذا میں نے مزید وقت ضائع کئے بغیر اپنا کام شرو ع کرنے پر غور کیا’۔

موصوفہ نے کہا کہ پہلے پہل مشکلات کا سامنا کرنا پڑا لیکن ہم نے ہمت سے کام لیا اور بوٹیک قائم کیا جو آج ہماری پہچان بن گیا۔انہوں نے کہا:‘پہلے پہل ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کچھ لوگ حوصلہ افزائی کی بجائے حوصلہ شکنی ہی کرتے تھے لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری، گھر والوں نے بھی مدد کی اور آج یہ یونٹ ہماری پہچان بن گیا’۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے یونٹ میں آج پندرہ لڑکیاں کام کر رہی ہیں جو سب کی سب پڑھی لکھی ہیں۔عفو ریشی کا ماننا ہے کہ کشمیر میں ہنر مند افراد خواہ وہ مرد ہیں یا زن، کی کوئی کمی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ہنر کو بہتر سے بہتر بنانے کے لئے کام کرنا چاہئے باقی چیزیں پھر خود بخود ہی آجاتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب ہم کوئی اچھا کام کرتے ہیں تو نہ صرف گھر والے بلکہ معاشرہ بھی اس کی پذیرائی کرتا ہے۔موصوفہ نے کہا کہ ہم ترال کے بعد اب ہم پانپور میں اپنا یونٹ قائم کرنے پر غور کر رہے ہیں اور اس کے لئے ہم جگہ ڈھونڈ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں سری نگر میں بھی یونٹ قائم کرنے کے لئے آفر کیا جاتا ہے لیکن ابھی ہم اس پوزیشن میں نہیں ہیں کہ تین جگہوں پر یونیٹس کو سنبھال سکیں۔عفو ریشی نے کہا کہ حکومت کی طرف سے اب تک ہماری کوئی مدد نہیں ہوئی اگر ہوتی تو شاید ہم مزید آگے بڑھ گئے ہوتے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے کورونا کے دوران وردیاں، ماسک وغیرہ مفت تقسیم کیں عوامی سطح پر اس کی کافی پذیرائی ہوئی لیکن حکومت نے کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ایسے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرے جو دوسروں کو روزگار حاصل کرنے کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔موصوفہ نے کہا کہ اپنے یونٹ قائم کرنے والے نوجوانوں کو مختلف اسکیموں کے تحت بینک قرضے دئے جاتے ہیں لیکن یہ قرضے حاصل کرنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے لہذا ا طوالت کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ حکومت کو چاہئے کہ وہ اپنے کاروباری یونٹ قائم کرنے کے سلسلے میں زیادہ سے زیادہ جانکاری کیمپوں کا انعقاد کرے۔انہوں نے تعلیم یافتی نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے نام اپنے پیغام میں کہا:‘گھر میں بے کار بیٹھنے کی بجائے اپنے ہنر پر کام کرکے اپنا روزگار خود حاصل کریں ’۔یو این آئی
دنیا
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ ایران جنگ سے پہلے کی سطح پر آگئیں
لندن، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں غیر معمولی پیشرفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگی حالات پیدا ہونے سے پہلے کی سطح پر آگئیں۔ بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی تازہ کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 126 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھیں، تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کے بعد قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ قطری حکام نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت اور بڑی پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
عالمی میڈیا نیٹ ورک ‘الجزیرہ’ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ جاری ان مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے، جس سے مستقل امن معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو خام تیل کی سپلائی کا نظام تیزی سے بہتر ہوا ہے، جس نے مارکیٹ سے سپلائی کے تعطل کا خوف ختم کر دیا ہے۔
عالمی تجارت کی سب سے اہم کڑی یعنی آبنائے ہرمز سے تجارتی اور مال بردار جہازوں کی آمد و رفت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث عالمی انرجی مارکیٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی ’آئی اے ای اے‘ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے کی تردید
تہران، ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی دینے والی خبروں کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن جوہری مراکز کو بمباری میں نقصان پہنچا ہے وہاں تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو رسائی دینے کی اطلاعات غلط ہیں۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ فی الحال انسپکٹرز کو صرف دو مقامات بوشہر پاور پلانٹ اور تہران ری ایکٹر تک رسائی حاصل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
تہران، ایران نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے یا جارحیت سے گریز کیا جائے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے دشمنوں، بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط اندازہ آرائی سے گریز کریں اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی خطرے یا جارحیت کا ہماری مسلح افواج سخت جواب دیں گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی سرکاری طور پر نمازِ جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے انتظامات سے متعلق حتمی صورتحال واضح نہیں۔ ایران کے صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے جلوس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم متوقع ہجوم اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تمام انتظامات منصوبے کے مطابق ہوں گے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر فتح اللّٰہ جمیری نے بتایا کہ نمازِ جنازہ کا جلوس مسجد جمکران سے شروع ہو کر حضرت فاطمہؓ کے روضے تک جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمازِ جنازہ کے جلوس کا مکمل روٹ موجود ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد، شرکا کی آمد اور ٹریفک کی صورتحال کے باعث ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عملی طور پر کیا صورتحال ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا3 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم








































































































