تازہ ترین
جموں و کشمیر میں آنے والے دنوں میں سخت گرمی پڑنے کا امکان/محکمہ موسمیات

سری نگر،(یو این آئی): محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جموں و کشمیر میں آنے والے دنوں میں سخت گرمی پڑنے کا امکان ہے۔متعقلہ محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں آنے والے دنوں میں درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہوسکتا ہے جبکہ صوبہ جموں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کا احتمال ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران دو پہر کے بعد کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بوندا باندی متوقع ہے لیکن اس سے درجہ حرارت میں کوئی فرق واقع نہیں ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 13 سے15 مئی تک گرمی کی شدت کافی بڑھ سکتی ہے۔
دریں اثنا گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 13.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 9.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 3.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام جہاں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2.8 ملی میٹر بارش ریکارہوئی ہیں، میں کم سے کم درجہ حرارت5.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت12.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے3.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا ہے۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 11.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دنیا
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ ایران جنگ سے پہلے کی سطح پر آگئیں
لندن، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں غیر معمولی پیشرفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگی حالات پیدا ہونے سے پہلے کی سطح پر آگئیں۔ بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی تازہ کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 126 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھیں، تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کے بعد قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ قطری حکام نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت اور بڑی پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
عالمی میڈیا نیٹ ورک ‘الجزیرہ’ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ جاری ان مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے، جس سے مستقل امن معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو خام تیل کی سپلائی کا نظام تیزی سے بہتر ہوا ہے، جس نے مارکیٹ سے سپلائی کے تعطل کا خوف ختم کر دیا ہے۔
عالمی تجارت کی سب سے اہم کڑی یعنی آبنائے ہرمز سے تجارتی اور مال بردار جہازوں کی آمد و رفت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث عالمی انرجی مارکیٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی ’آئی اے ای اے‘ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے کی تردید
تہران، ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی دینے والی خبروں کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن جوہری مراکز کو بمباری میں نقصان پہنچا ہے وہاں تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو رسائی دینے کی اطلاعات غلط ہیں۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ فی الحال انسپکٹرز کو صرف دو مقامات بوشہر پاور پلانٹ اور تہران ری ایکٹر تک رسائی حاصل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
تہران، ایران نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے یا جارحیت سے گریز کیا جائے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے دشمنوں، بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط اندازہ آرائی سے گریز کریں اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی خطرے یا جارحیت کا ہماری مسلح افواج سخت جواب دیں گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی سرکاری طور پر نمازِ جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے انتظامات سے متعلق حتمی صورتحال واضح نہیں۔ ایران کے صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے جلوس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم متوقع ہجوم اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تمام انتظامات منصوبے کے مطابق ہوں گے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر فتح اللّٰہ جمیری نے بتایا کہ نمازِ جنازہ کا جلوس مسجد جمکران سے شروع ہو کر حضرت فاطمہؓ کے روضے تک جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمازِ جنازہ کے جلوس کا مکمل روٹ موجود ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد، شرکا کی آمد اور ٹریفک کی صورتحال کے باعث ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عملی طور پر کیا صورتحال ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف








































































































