تازہ ترین
غیر مقامیوں کو ووٹنگ کا حق دینے کی سازش کا مقابلہ ہر کسی کو ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کرکے ہی کیا جاسکتا ہے: عمر عبداللہ

سری نگر، 24اگست(یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ ہم جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں.
اس تاریخی ریاست کو گذشتہ برسوں سے زبردست چیلنجوں کا سامناہے اور غیر مقامی باشندوں کو یہاں رائے دہی کا حق دینے کے تازہ مذموم منصوبوں نے تینوں خطوں کے عوام کو زبردست تشویش میں مبتلا کردیا ہے اور اس سازش کا مقابلہ کرنے کے لئے ہر ایک پشتینی باشندے کو اپنا کردار نبھانا ہوگا۔
ان باتوں کا اظہار انہوں نے آج پارٹی ہیڈکوارٹر پر صوبہ کشمیر کے صوبائی سطح کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
طویل اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال، تنظیمی امورات، لوگوں کے مسائل و مشکلات خصوصاً عام غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ لسٹ میں نام رجسٹر کرنے کا اہل بنانے کے معاملات زیر بحث آئے۔
شرکاء نے غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ کا حق دینے کے معاملے پر زبردست تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں میں اس بارے میں بہت سارے خدشات پائے جارہے ہیں ۔
اس کے علاوہ اجلاس کے شرکاءنے پی اے جی ڈی کی کچھ شریک جماعتوں کی طرف سے نیشنل کانفرنس کو نشانہ بنانے والے پارٹی ترانوں ،حالیہ بیانات اورتقریروں پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ طریقہ کار اتحاد کے منافی ہے۔
انہوں نے پی اے جی ڈی میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ کئے جارہے غیر منصفانہ سلوک کی مذمت کی۔
شرکاء نے پی اے جی ڈی کی شریک جماعتوں سے اس سمت میں فوری اصلاح کا مطالبہ کیا۔
اجلاس کے شرکاء کا متفقہ مطالبہ تھا کہ نیشنل کانفرنس کو تیاری کرکے تمام 90 اسمبلی نشستوں پر الیکشن لڑنا چاہئے۔
نائب صدر عمر عبداللہ نے اپنے خطاب کے دوران شرکاء کی طرف سے اٹھائے گئے خدشات کو تسلیم کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ جموں و کشمیر کے عوام اور نیشنل کانفرنس کے مفادات کا تحفظ ہر حال میں کیا جائے گا۔
غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ کا حق دینے کی مذمت کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس ان مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریگی تاہم یہ عوامی اشتراک اور تعاون کے بغیر ممکن نہیں۔
غیر مقامی باشندوں کو ووٹنگ کا اہل بنانے کی سازش کا مقابلہ یہاں کے عوام خصوصاً نوجوانوں کو ووٹر لسٹ میں اپنانام درج کرکے ہی کیا جاسکتا ہے اور پھر الیکشن میں اپنا ووٹ ڈال کر 5 اگست2019 کے فیصلوں کو غلط ثابت کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تینوں خطوں کے عوام اس نئی سازش سے پریشان اور تشویش میں مبتلا ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ابھی رجسٹریشن شروع بھی نہیں ہوئی تھی کہ ہمیں بتایا گیا کہ 25 لاکھ نئے ووٹر رجسٹر ہونگے۔ یہ 25 لاکھ کے اعداد و شمار کہاں سے آئے؟ محض3 برسوں میں آبادی میں اتنا اضافہ کہاں سے ہوا؟
عمر عبداللہ نے کہا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ایک عام (Ordinary)غیر مقامی شہری یہاں ووٹر لسٹ میں اپنا نام درج کراسکتا ہے ، لیکن ابھی تک اس عام لفظ کی وضاحت نہیں کی گئی؟
انہوں نے کہاکہ اس اعلان سے کشمیر سے زیادہ جموں کے لوگ پریشان ہیں کیونکہ وہاں غیر مقامی لوگوں کی موجودگی وادی کے مقابلے بہت زیادہ ہے
۔خصوصی پوزیشن کی بحالی کے عزم کو دہراتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ہم جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہوئے ہیں اور اپنی سیاسی، جمہوری اور آئینی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بدقسمتی کی بات ہے ہم 3 سال سے ملک کی سے بڑی عدالت سے انصاف کے منظر ہیں۔ اس کیس کی سماعت کو غیر ضروری طور پر سرخانے میں ڈال دیا گیا ہے، پچھلی بار ہمیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ عدالت عظمیٰ کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد ڈویژن بینچ اس کیس پر سماعت شروع کرے گا لیکن تعطیل ختم ہونے کے بعد بھی سماعت شروع نہیں ہوئی۔
ہم اُمید کرتے ہیں کہ عدالت عظمیٰ جموں وکشمیر کے عوام کے جذبات، احساسات اور اُمنگوںکو ملحوظ نظر رکھ کر کیس کی سماعت فوری طور پر شروع کرے گی اور یہاں کے عوام کا انصاف فراہم کریگی۔
انہوں نے پارٹی سے وابستہ افراد پر زور دیا کہ وہ عوام کیساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور تنظیمی کی تمام اکائیوں کی مضبوطی کیلئے کام کریں۔
انہوں نے کہا کہ ہل والے جھنڈے کیخلاف ماضی میں بھی سازشیں ہوئیں، اس وقت بھی ہورہی ہیں اور مستقبل میں بھی ہوتی رہیں گے لیکن ہمیں ثابت قدم رہ کر آپس میں اتحاد اور اتفاق کا مظاہرہ کرکے سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
دنیا
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ ایران جنگ سے پہلے کی سطح پر آگئیں
لندن، عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی، قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے لیے ہونے والے مذاکرات میں غیر معمولی پیشرفت کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگی حالات پیدا ہونے سے پہلے کی سطح پر آگئیں۔ بین الاقوامی منڈی میں برینٹ کروڈ کی قیمت میں ایک فیصد سے زائد کی تازہ کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔
واضح رہے کہ رواں برس اپریل میں کشیدگی کے باعث خام تیل کی قیمتیں 126 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی تھیں، تاہم سفارتی کوششوں کی کامیابی کے بعد قیمتوں میں اب تک 38 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ قطری حکام نے امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت اور بڑی پیشرفت کی تصدیق کی ہے۔
عالمی میڈیا نیٹ ورک ‘الجزیرہ’ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی ایران کے ساتھ جاری ان مذاکرات کو انتہائی مثبت قرار دیا ہے، جس سے مستقل امن معاہدے کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ سفارتی کوششوں اور کشیدگی میں کمی کے باعث خلیجی ممالک سے دنیا بھر کو خام تیل کی سپلائی کا نظام تیزی سے بہتر ہوا ہے، جس نے مارکیٹ سے سپلائی کے تعطل کا خوف ختم کر دیا ہے۔
عالمی تجارت کی سب سے اہم کڑی یعنی آبنائے ہرمز سے تجارتی اور مال بردار جہازوں کی آمد و رفت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے، جس کے باعث عالمی انرجی مارکیٹ پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کی ’آئی اے ای اے‘ کو جوہری تنصیبات تک رسائی دینے کی تردید
تہران، ایران کے اعلیٰ مذاکرات کار اور پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو ایران کے جوہری تنصیبات تک رسائی دینے والی خبروں کی تردید کردی۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جن جوہری مراکز کو بمباری میں نقصان پہنچا ہے وہاں تک بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کو رسائی دینے کی اطلاعات غلط ہیں۔
باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ فی الحال انسپکٹرز کو صرف دو مقامات بوشہر پاور پلانٹ اور تہران ری ایکٹر تک رسائی حاصل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
تہران، ایران نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے یا جارحیت سے گریز کیا جائے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے دشمنوں، بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط اندازہ آرائی سے گریز کریں اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی خطرے یا جارحیت کا ہماری مسلح افواج سخت جواب دیں گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی سرکاری طور پر نمازِ جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے انتظامات سے متعلق حتمی صورتحال واضح نہیں۔ ایران کے صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے جلوس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم متوقع ہجوم اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تمام انتظامات منصوبے کے مطابق ہوں گے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر فتح اللّٰہ جمیری نے بتایا کہ نمازِ جنازہ کا جلوس مسجد جمکران سے شروع ہو کر حضرت فاطمہؓ کے روضے تک جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمازِ جنازہ کے جلوس کا مکمل روٹ موجود ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد، شرکا کی آمد اور ٹریفک کی صورتحال کے باعث ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عملی طور پر کیا صورتحال ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت








































































































