جموں و کشمیر
عید گاہ کے نزدیک دو سو کروڑ روپیہ لاگت سے کینسر ہسپتال تعمیر ہوگا، وقف بورڈ اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ کو بھی اپنے کنٹرول میں لے گا:درخشاں اندرابی

سری نگر، 11 ستمبر(یو این آئی) یونین ٹریٹری میں وقف اراضی پر قبضہ کرنے والے کچھ لوگوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے جموں وکشمیر وقف بورڈ کی چیئر پرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کی مذہبی مقامات کی اراضی ہڑپ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ اراضی پر کئے گئے تمام قبضوں کو بہت جلد ہٹایا جائے گا۔
اُن کے مطابق شہر خاص کے عید گاہ سری نگر کے نزدیک دو سو کروڑ روپیہ کی لاگت سے کینسر ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور بہت جلد اس کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔
چیئر پرسن نے مزید کہاکہ وقف بورڈ بہت جلد اسلامک یونیورسٹی اونتی پورہ اور دیگر اداروں کو بھی اپنے کنٹرول میں لے گا۔
ان باتوں کا اظہار موصوفہ نے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں حصہ لینے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ وقف اراضی پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف بہت جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
اُن کے مطابق جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں وقف بورڈ کی اراضی پر غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی عمل میں لانے کی خاطر سبھی تیاریوں کو آخری شکل دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کشمیر میں با اثر افراد نے وقف بورڈ کی اراضی پر قبضہ کرکے اُس کو اپنے نام پر درج کیا ہے جبکہ جموں صوبے میں چند غریب لوگوں نے اراضی پر قبضہ کیا ہوا ہے ۔
درخشاں اندرابی نے کہاکہ وقف پیسوں اور جائیداد کا غلط استعمال کرنے کے حوالے سے بہت جلد وائٹ پیپر منظر عام پر لایا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ سابقہ حکومتوں میں با اثر افراد نے وقف زمین ہڑپ کر لی ہے۔
چیئر پرسن نے کہاکہ عید گاہ سری نگر کے نزدیک دو سو کروڑ روپیہ لاگت سے کینسر ہسپتال کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے اور میں وزیر داخلہ سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس سپتال کا سنگ بنیاد رکھے۔
انہوں نے بتایاکہ عید گاہ کے نزدیک 70 کنال اراضی کی نشاندہی کی گئی ہے ۔
مزید برآں، ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ وقف کا بنیادی مقصد جموں و کشمیر میں پرانے صوفی کلچر کو زندہ کرنا ہے جو بھائی چارے اور امن کا درس دیتا ہے۔
وقف چیئر پرسن نے کہاکہ جب سے بورڈ کی ذمہ داری سونپی گئی ا س ادارے کو فعال بنانے کی خاطر کام کیا۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی وقف اراضی ہڑپنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس حوالے سے وقف ایکٹ میں ترمیم بھی کی گئی ہے۔
اُن کے مطابق جس کسی نے بھی وقف اراضی پر قبضہ کیا اُن کے خلاف قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ جب سے چیئر پرسن کی کرسی سنبھالی جموں وکشمیر کے لوگوں نے اپنی زمین وقف بورڈ کے نام کی ۔
انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کے لوگ نئے وقف قوانین سے بہت زیادہ خوش نظر آرہے ہیں۔
جنوبی ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ میں اسلامک یونیورسٹی کے بارے میں وقف چیئر پرسن نے کہاکہ وقف بورڈ بہت جلد اس یونیورسٹی اور دیگر اداروں کو اپنے کنٹرول میں لے گا۔
انہوں نے اُس وقت کی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ اسلامک یونیورسٹی کو وقف بورڈ کے ساتھ نہ جوڑنا بہت بڑی نا انصافی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وقف بورڈ میں فنڈز کے غلط استعمال کو روکنے کی خاطر بہتری لائی گئی اور شفاف طریقے سے اب کام ہو رہا ہے۔
درخشاں اندرابی نے کہاکہ آپ اس بات سے بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ پہلے بورڈ کی آمدنی چند لاکھ روپیہ تھی جو صرف پچھلے دو مہینوں کے دوران کروڑوں تک پہنچ گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وقف بورڈ کے ساتھ سابقہ حکومتوں نے نا انصافی کی کیونکہ کرایہ دار صرف 36 سے سو روپیہ ماہانہ کرایوں کی صورت میں ادا کرتے تھے اور یہ سب کچھ سیاسی اثر رسوخ کی بنا پر ہوتا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس کو ٹھیک کرکے کرایہ داروں کے ساتھ نیا ایگریمنٹ کیا گیا جس سے وقف بورڈ کو لاکھوں کی آمدنی حاصل ہوئی ہے۔
جموں و کشمیر
سِنہا نے 4,822 یاتریوں کے پہلے قافلے کو بابا برفانی کی مقدس گپھا کے لیے روانہ کیا
جموں، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعرات کے روز بھگوتی نگر بیس کیمپ سے شری امرناتھ یاترا کے عقیدت مندوں کے پہلے قافلے کو مقدس گپھا کی جانب روانہ کیا۔
پہلے قافلے میں 4,822 یاتری 259 ہلکی اور بھاری گاڑیوں کے قافلے کے ساتھ شری امرناتھ یاترا کے لیے روانہ ہوئے۔ اس موقع پر بالتال اور پہلگام کے دونوں بیس کیمپوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، مجموعی طور پر 2,510 یاتری روایتی پہلگام راستے سے سفر کر رہے ہیں، جبکہ 2,312 یاتریوں نے مختصر بالتال راستہ اختیار کیا ہے۔ پہلے قافلے میں 3,707 مرد یاتری، 816 خواتین، 16 بچے، 246 سادھو اور 37 سادھویاں شامل ہیں۔ قافلے میں 106 بسیں، 39 درمیانی موٹر گاڑیاں (ایم ایم وی)، 111 ہلکی موٹر گاڑیاں (ایل ایم وی) اور تین دو پہیہ گاڑیاں شامل ہیں۔
منوج سِنہا نے مقدس یاترا پر روانہ ہونے والے تمام یاتریوں کو نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ “شری امرناتھ جی یاترا ایک ایسا مقدس ذریعہ ہے جہاں عقیدت اور روحانی بیداری کا حسین امتزاج ہوتا ہے۔ میں تمام یاتریوں کے لیے محفوظ، آرام دہ، خوشگوار اور روحانی طور پر اطمینان بخش سفر کی دعا کرتا ہوں۔ یہ مقدس یاترا سب کے لیے بے پناہ خوشی اور الٰہی سکون کا باعث بنے۔”
انہوں نے کہا کہ یاتریوں کے لیے مناسب سیکیورٹی، طبی سہولیات، صفائی، رہائش اور دیگر تمام ضروری انتظامات کیے گئے ہیں۔ جموں و کشمیر انتظامیہ، شری امرناتھ جی شرائن بورڈ، جموں و کشمیر پولیس، فوج، سیکورٹی فورسز، مقامی برادری اور دیگر متعلقہ اداروں نے ملک اور بیرونِ ملک سے آنے والے عقیدت مندوں کے لیے جامع انتظامات کیے ہیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
جعلی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر نوکری پانے کے معاملے میں چار لوگوں کے خلاف چارج شیٹ
سرینگر، جموں و کشمیر پولیس کی اقتصادی جرائم کے ونگ (ای او ڈبلیو) نے جعلی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر محکمہ صحت میں سرکاری نوکری حاصل کرنے کے الزام میں چار لوگوں کے خلاف فردِ جرم داخل کی ہے۔ حکام نے جمعرات کو بتایا کہ بھرتی گھوٹالے کا انکشاف ہونے کے تقریباً 12 برس بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اقتصادی جرائم کے ونگ کے مطابق ملزمان کے خلاف رنبیر تعزیرات ہند (آر پی سی) کی دفعہ 420 (دھوکہ دہی)، 468 (جعل سازی) اور 471 (جعلی دستاویز کا استعمال) کے تحت فردِ جرم داخل کی گئی ہے۔
تحقیقاتی ایجنسی نے بتایا کہ یہ معاملہ ایک شکایت کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ چار امیدواروں نے سروس سلیکشن ریکروٹمنٹ بورڈ (ایس ایس آر بی) کے ذریعے محکمہ صحت میں مختلف عہدوں پر تقرری فرضی تعلیمی سرٹیفکیٹس کی بنیاد پر حاصل کی تھی۔ ای او ڈبلیو کے مطابق، دستاویزات کی تصدیق کے دوران ملزمان کی طرف سے پیش کردہ سرٹیفکیٹس جعلی پائے گئے اور انتخاب کے وقت فراہم کیے گئے ریکارڈ سے ان کا میل نہیں ہوا۔ اس کے بعد چاروں کی تقرریاں منسوخ کر دی گئیں۔
تحقیقات میں یہ بھی سامنے آیا کہ ملزمان نے جعلی سرٹیفکیٹس کا استعمال کر کے دھوکہ دہی سے سرکاری نوکری حاصل کی اور متعلقہ حکام کو گمراہ کیا۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
کشمیر کے انسپکٹر جنرل پولیس نے امرناتھ یاترا کے پیش نظر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
سری نگر، کشمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس وی کے بردی نے شری امرناتھ یاترا کے پیش نظر بدھ کو پہلگام میں سکیورٹی انتظامات کا جامع جائزہ لیا۔
پولیس کے مطابق آئی جی پی نے ضلع اننت ناگ میں یاترا کے راستے پر سکیورٹی انتظامات کا معائنہ کیا اور سکیورٹی گرڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے یاترا کے آغاز سے قبل مضبوط تیاری، باہمی تال میل کے ساتھ سکیورٹی فورسز کی تعیناتی پر زور دیا۔
اس دوران پولیس کے انسپکٹر جنرل نے ایکس رے اسکریننگ پوائنٹ کا بھی معائنہ کیا، جہاں انہوں نے یاتریوں اور ان کے سامان کی جانچ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عقیدت مندوں کے لیے محفوظ اور سہل یاترا کو یقینی بنانے کی خاطر باریک بینی سے جانچ کرنے، تمام ایجنسیوں کے درمیان مؤثر رابطہ برقرار رکھنے اور معیاری عملی طریقۂ کار (ایس او پی) پر سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی۔
مسٹر بردی نے ننوان بیس کیمپ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے سکیورٹی کے مجموعی انتظامات، اہلکاروں کی تعیناتی، نگرانی کے نظام، داخلی کنٹرول کے اقدامات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تعینات افسران اور جوانوں سے بات چیت کی اور یاترا کی سکیورٹی کو مضبوط بنانے میں ان کی لگن اور پیشہ ورانہ صلاحیت کی ستائش کی۔
کثیر سطحی سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے مسٹر بردی نے افسران کو ہائی الرٹ رہنے، مختلف ایجنسیوں کے درمیان تال میل مضبوط کرنے اور تمام حفاظتی ضوابط پر مؤثر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ انہوں نے سالانہ یاترا کو پُرامن اور محفوظ انداز میں مکمل کرانے کے لیے فعال پولیسنگ، مسلسل نگرانی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری کارروائی پر زور دیا۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا1 week agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا3 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم








































































































