تازہ ترین
ملک میں مدارس کے خلاف فرقہ پرستی کے ماحول کے دوران عالم اورحفاظ کی نیٹ میں شاندار کامیابی

ممبئی ،14ستمبر(یواین آئی)ملک میں ایک طرف مدارس کے خلاف فرقہ پرستی کا ماحول ہے تو دوسری طرف مدارس کے طلباء ڈاکٹر,انجینئر اور اعلی عہدوں و منصب پر فائز ہو رہے ہیں ایسی ہی ایک مثال شاہین بیدر سے تعلیمی میدان میں کامیابی حاصل کر نے والے 12 حفاظ کی داستان ہے جو مدارس کے طلباء کی رہنمائی کے ساتھ تعلیمی بیداری بھی پیداکر رہی ہے۔ اس کا اعلان ایک پریس کانفرنس میں شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ کے سر براہ عبدالقدیر نے کیا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ مدارس کے طلباء نے اپنی محنت سے ڈاکٹر بننے کی جانب قدم بڑھایا ہے جن طلباء کو نیٹ امتحان میں کم نمبرات ملے ہیں وہ دوبارہ امتحان کی تیاری کرسکتے ہیں کیونکہ محنت سے ہی کامیابی حاصل ہوتی ہے اور جن طلباء کو کامیابی ملی ہے انہوں نے مدارس میں تعلیم حاصل کر نے کے بعد ایک تاریخ رقم کی ہے ۔
واضح رہے کہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ نے مدارس کے طلباء حفاظ کو عصری تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کی سعی شروع کی تھی جس کا نتیجہ یہ ہوا ہے کہ مدارس کئی ہونہار طلباء نے نیٹ مسابقتی امتحان میں نمایاں کامیابی درج کروائی ہے ہندوستان میں نیٹ کے امتحان میں کل 18لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی جس میں سے 12 مدارس حفاظ نے کامیابی حاصل کی ہے۔
آج دوپہر ممبئی کے انجمن اسلام میں منعقدہ شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں مدارس کے حفاظ نے اپنی کامیابی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ مدارس سے تعلیمی سفر کو آگے بڑھانے کے بعد عصری علوم حاصل کیا اور پھر نیٹ اور مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کی ہے۔ محمد حافظ اقبال نے بتایا کہ مدارس میں تعلیم کے بعد میں نے دسویں اور بارہویں کے امتحان میں کامیابی حاصل اس کے بعد نیٹ کے امتحان میں کامیاب ہوا اور مجھے اب ایم بی بی ایس میں مفت داخلہ ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں اعلی تعلیم سے آراستہ کیا جاتا ہے ملک میں جو حالات ہے جو نفرت پیدا کی جاتی ہے مدارس کی شبیہ خراب کر نے کی کوشش کی جاتی ہے لیکن مدارس میں اس کے برعکس حالات ہیں ایسے افراد کو مدارس میں آکر سروے کر نا چاہئے انہوں نے کہا کہ مدارس میں اخوت بھائی چارگی اور انسانیت کی تعلیم دی جاتی ہے۔
مدارس سے ہی ڈاکٹر بننے والا ایک دیگر حافظ محمد ابوسفیان نے بتایا کہ میں نے مدارس سے تعلیم حاصل کی اس کے بعد نیٹ کا امتحان 2015 ء میں کامیاب ہوا اور اب میں ڈاکٹر بن چکا ہوں اس کے ساتھ ہی اعلی تعلیم کے حصول کیلئے ایم ڈی کی تیاری کر رہا ہوں انہوں نے کہا کہ جس طرح سے مدارس کو لے کر نفرت پیدا کی جاتی ہے ایسے حالات پیدا کئے جاتے ہیں کہ مدارس میں دہشت گردی اور نفرت کی تعلیم دی جاتی ہے مدارس کے طلباء میں شعوری بالیدگی نہیں ہوتی انہیں صرف مذہبی تعلیم سے ہی آراستہ کیا جاتا ہے وہ دنیاوی تعلیم سے نابلد ہے یہ خیال و تاثر غلط ہے جبکہ مدارس میں جو تعلیمی سر گرمیاں جاری ہیں اسی کی مرہون منت ہے کہ مدارس کے طلباء آج سرکاری و غیر سرکاری محکمہ میں اعلی عہدوں اور منصب پر فائز ہے۔
اس موقع پر منتظمین نے مطلع کیا کہ مدارس سے فارغ التحصیل حفاظ طلباء کی NEET نتائج میں شاندار تاریخ ساز کامیابی جنوبی ہندوستان کا معروف تعلیمی ادارہ ” شاہین ادارہ جارت بیدر ‘ ‘ نے عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کیلئے ملک گیر پیمانے پر شروع کئے گئے’’حفظ القر آن پلس کورس ‘ ‘ اورتعلیم منقطع کر نے والے طلباء کیلئے شروع کئے گئے خصوصی پروگرام AICU ( اکیڈمک انگلینسیو کیٹرینٹ ) کے ذریعے تعلیمی میدان میں ایک انقلاب برپا کر دیا ہے ۔ تعلیم منقطع کرنے والے طلباء کیلئے AICU اور عصری تعلیم سے نابلد حفاظ کرام کیلئے کل ہند سطح پر معروف پروگرام حفظ القر آن پلس کے ذریعے صرف 4 سال کے کم عرصہ میں دینی مدارس سے فارغ اتحصیل حفاظ کرام کا بنیادی تعلیم اور جماعت دہم و پی یوی میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ NEET میں امتیازی کامیابی حاصل کرنے کا ایک منفر د تاریخ ساز ریکاڈ ہے ۔
بتایا گیا کہ عربی اور اردو کے علاوہ اس سے پہلے بھی اسکول نہ جانے کے باوجود ، اور نہ ہی سائنس ، ریاضی ، یا زبانوں جیسے مضامین کا بھی مطالعہ نہ کیا ہو ۔ شاہین ادارہ جات بیدر کے خصوصی شعبہ ( AICU ) اور نظم وضبط مدرسہ زندگی نے انہیں ممتاز میڈیکل کالجوں میں مفت سرکاری ی نشستیں حاصل کرنے میں مدد کی ۔ایک منفر دلیکن کامیاب تجربے میں ادارہ حافظ طلباء کو میڈیکل اور دیگر تمام پیشہ ورانہ کورس کیلئے مقابلہ جاتی امتحانات کے لیے تیار کرتا ہے ۔ واضح رہے شامین پی یو کالج بیدر نے پچھلے سالوں میں بھی ریک ہولڈرز تیار کیے ہیں ۔ شاہین کا لج بیدر کر نا ٹک ریاستی حکومت کی طرف سے کنڑ راجیہ کو ایوارڈ حاصل کر نے والا ادارہ ہے ، ہر سال ریک ہولڈرز بنا کر طلباء کوکامیابی سے ہمکنار کر کے ایک نئی تاریخ رقم کرتا ہے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر چیئرمین شاہین ادارہ جات بیدر نے تمام طلباء کو ان کی شاندار کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیسے کے زور پر ڈاکٹر بننے سے کامیابی نہیں ملتی اور کئی بارایسے افراد ناخوش بھی ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ محنت اور ثابت قدمی ہی ڈاکٹر بنے کی کنجی ہیں ۔انہوں نے میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند تمام طلباءکومبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ انسانیت کی خدمت کر یں گے ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر چیئر مین شاہین ادارہ جات بیدر نے حفاظ طلباءجن کے NEET میں 350 سے زائد نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے میڈیکل سیٹ کے اہل نہیں ہوۓ ہیں تو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اگر وہ NEET ر پیٹ کرنا چاہتے ہیں تو شاہیں ادارہ جات بیدر نے ان کیلئے ایک خصوصی اسکیم ترتیب دی ہے اس اسکیم کے تحت شاہین ادارہ جات بیدر کے ملک بھر کے تمام مراکز پر NEET کی کوچنگ مع قیام وطعام کے مفت دی جائے گی ۔
دنیا
آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
تہران، ایران نے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف کسی بھی ممکنہ حملے یا جارحیت سے گریز کیا جائے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر علی عبداللہی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم ایران کے دشمنوں، بالخصوص امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی قسم کی غلط اندازہ آرائی سے گریز کریں اور یہ بات ذہن میں رکھیں کہ ہمارے ملک کے خلاف کسی بھی خطرے یا جارحیت کا ہماری مسلح افواج سخت جواب دیں گی۔
ایرانی حکام کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک میں آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی سرکاری طور پر نمازِ جنازہ کی تیاریاں جاری ہیں اور خطے میں کشیدگی برقرار ہے۔
ادھر ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر کا کہنا ہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے انتظامات سے متعلق حتمی صورتحال واضح نہیں۔ ایران کے صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے کہا ہے کہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ کے جلوس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کر لی گئی ہے، تاہم متوقع ہجوم اور سیکیورٹی خدشات کے باعث حتمی طور پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ تمام انتظامات منصوبے کے مطابق ہوں گے۔
ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق صوبہ قم میں پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر فتح اللّٰہ جمیری نے بتایا کہ نمازِ جنازہ کا جلوس مسجد جمکران سے شروع ہو کر حضرت فاطمہؓ کے روضے تک جانے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس نمازِ جنازہ کے جلوس کا مکمل روٹ موجود ہے لیکن عوام کی بڑی تعداد، شرکا کی آمد اور ٹریفک کی صورتحال کے باعث ہم یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ عملی طور پر کیا صورتحال ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اور ایران کے مابین غیر براہ راست مذاکرات میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے:قطر
دوحہ، قطر نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے وفود کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مفاہمت کی یادداشت سے متعلق مسائل مثبت انداز میں حل ہو گئے ہیں۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا کہ قطر اور پاکستان کی ثالثی میں آج دوحہ میں امریکی اور ایرانی وفود کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔
لوُسرن کے سربراہی اجلاس میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی بنیاد پر آگے بڑھتے ہوئےان مذاکرات میں اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کے دائرہ کار میں شامل امور پر مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔ الانصاری نے مزید کہا کہ فریقین نے آنے والے وقت میں مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، جبکہ اگلی میٹنگ ایران کے مرحوم رہبر اعلی کی آخری رسومات کی تکمیل کے بعد جلد از جلد منعقد کی جائے گی۔
امریکی مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی قطر میں ہونے والی ملاقاتیں مثبت رہیں۔ ایک اعلیٰ سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ تکنیکی سطح پر جاری مذاکرات میں بھی پیش رفت ہوئی ہے۔ یہ دونوں اہلکار واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات کے لیے منگل کے روز دوحہ میں موجود تھے۔
گزشتہ ماہ دستخط کیے گئے معاہدے نے 60 روزہ مذاکراتی عمل کی راہ ہموار کی تھی۔ تاہم، یہ عمل آبنائے ہرمز کے آس پاس پیدا ہونے والی کشیدگی اور اس تزویراتی (اسٹریٹجک) اہمیت کی حامل آبی گزرگاہ کے مستقبل کے انتظام سے متعلق بحث و تکرار کی وجہ سے ایک مشکل آغاز کا شکار ہوا تھا۔ اے ایف پی نے ایک نامعلوم سفارت کار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ امریکی اور ایرانی حکام کے درمیان ثالثوں کے ذریعے ہونے والے مذاکرات گزشتہ روز بھی جاری رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، سینٹکام کے نہیں: ایرانی نائب وزیر خارجہ
تہران، ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے بحرین میں امریکہ کی زیر قیادت علاقائی سکیورٹی اجلاس پر شدید تنقید کی ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ آبنائے ہرمز کا انتظام ایران کے اختیار میں ہے، سینٹکام کے نہیں، بحرین میں ہونے والا فوجی اجلاس خلیج فارس میں قانونی نظام یا سکیورٹی قائم نہیں کرسکتا۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن واستحکام، امریکی فوج کے زیرسایہ رہنے سے نہیں آئے گا، یہ علاقائی ممالک کی خودمختاری، نئی جغرافیائی حقیقتوں کو تسلیم کرنے اور خطے سے امریکی فوجی انخلا، اس کی مداخلت ختم کرنے سے ہی ممکن ہوگا۔
دوسری جانب امریکی سینٹکام کے مطابق بحرین میں امریکا کی زیرقیادت 12 ممالک کے فوجی سربراہان کا علاقائی اجلاس ہوا جس میں مشرق وسطیٰ کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان3 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا1 week agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا7 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا7 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
دنیا3 days agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت







































































































