تازہ ترین
رفاقت علی: کانگڑیاں بیچ کر گھر کا مالی بوجھ ہلکا کرنے کی کوشش کرنے والا پانچویں جماعت کا طالب علم

سری نگر،29 اکتوبر (یو این آئی) گھر میں سختی ہے، تھوڑی غریبی ہے، باپ بیمار تھے جو پانچ برس قبل انتقال کر گیا، اس کی دوائی کے لئے پیسے نہیں ہوتے تھے۔
یہ باتیں ایک کمسن مگر حوصلہ مند دس سالہ بچے کی ہیں جو پانچویں میں زیر تعلیم ہونے کے علاوہ اسکول سے چھٹی کے بعد یہاں حول میں کانگڑیاں بیچ کر اپنے گھر کے بھاری بھر کم معاشی بوجھ کو ہلکا کرنے کی جدو جہد کر رہا ہے۔
رفاقت علی نامی اس معصوم لڑکے کے چہرے پر جہاں یتیمی کے آثار نمایاں ہیں وہیں اس کی دل کو چیرنے والی باتوں سے اس کی بے بسی کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
موصوف لڑکے کا کانگڑیاں بیچنے اور میڈیا کے ساتھ بات کرنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے اور کمنٹس میں لوگ ان کو مدد کرنے کے لئے آگے آنے کی حامی بھر رہے ہیں۔
بادام واری حول سے تعلق رہنے والا رفاقت علی پانچ برس کا ہی تھا جب اس کا والد ایک مہلک بیماری میں مبتلا ہو کر انتقال کر جاتا ہے جس سے گھر کے حالات بد سے بد تر ہوجاتے ہیں۔
رفاقت کے گھر میں والدہ کے علاوہ دو بہنیں اور ایک بھائی بھی ہے لیکن وہ سب اس قدر چھوٹے ہیں کہ گھر کے بھاری مالی بوجھ کو اپنے نازک کندھوں پر اٹھانے کو برداشت کرنے کے اہل نہیں ہیں۔
رفاقت کو ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے: ’گھر میں سختی ہے، تھوڑی غریبی ہے، باپ بیمار تھا اس کی دوائی کے لئے پیسے نہیں تھے‘۔
ان کا کہنا تھا: ’میرا بھائی ایک شٹرنگ والے کے ساتھ کام کر رہا تھا لیکن اس کا کام ٹھپ ہوگیا ہے‘۔
رفاقت نے کہا کہ میں اب پچھلے ڈیڑھ ماہ سے کانگڑیاں بیچ کر کچھ کمانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا: ’لیکن کبھی ایسا بھی ہوتا ہے کہ ایک کانگڑی بھی بک نہیں جاتی ہے گذارش کی اگر ہوسکے تو ہمارے مدد کریں‘۔
رفاقت علی کی بہن کا کہنا ہے: ’ہمارے والد مہلک بیماری میں مبتلا تھے، دوائی پر کافی خرچہ آتا تھا، ہم نے ان کو شیر کشمیر میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ میں داخل کریا وہاں ان کے علاج پر کافی کرچہ آتا تھا‘۔
انہوں نے کہا کہ ہم وہ خرچہ برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں تھے اگر ہم ان کا بروقت علاج کراتے شاید وہ بچ جاتے۔
ان کا کہنا ہے: ’میں نے دسویں جماعت کے بعد پڑھائی چھوڑ دی کیونکہ گھریلو حالات ہی ایسے ہیں‘۔
دنیا
سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں، اسماعیل بقائی
تہران، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر تمام معاملات اور امور پر مکمل نگرانی رکھتے ہیں۔
اسماعیل بقائی نے اپنے بیان میں کہا کہ سپریم لیڈر تمام حالات و پیش رفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سپریم لیڈر کی اجازت کے بغیر کوئی اقدام نہیں کیا جاتا ہے۔
اس سے قبل ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایرانی سرکاری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی تجویز کے بارے میں واشنگٹن کو ابھی کوئی جواب نہیں دیا۔ اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران ابھی تک امریکی تجویز کے بارے میں کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر پولیس نے منشیات کے ملزم کی جائیداد منہدم کر دی، ادارہ سیل کردیا
سرینگر، جموں و کشمیر پولیس نے “نشہ مکت بھارت ابھیان” کے تحت منشیات کی اسمگلنگ اور اس سے جڑی غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف اپنی مسلسل کارروائی جاری رکھتے ہوئے ضلع بارہمولہ میں ایک منشیات کے ملزم کی جائیداد منہدم کر دی اور ایک ادارے کو سیل کر دیا۔بارہمولہ پولیس نے محکمہ مال اور گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے تعاون سے تانگمرگ علاقے میں منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی انجام دی۔
حکام کے مطابق فیروزپورہ تانگمرگ میں ایک مشترکہ آپریشن کے دوران بدنام زمانہ منشیات فروش امتیاز احمد میر ولد فیروزپورہ تانگمرگ کی دکان کو پولیس اور محکمہ مال کے افسران نے منہدم کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کو سہارا دینے والے ڈھانچوں کو ختم کرنے اور منشیات کے ناسور کے خلاف سخت پیغام دینے کی مہم کا حصہ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایک علیحدہ کارروائی میں “نارتھ ونڈ کیفے”، جو گلمرگ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی آؤٹ سورس پراپرٹی ہے، کو بھی آج جی ڈی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نے سیل کر دیا۔ اس پراپرٹی کا لیز ہولڈر یاسین کھانڈے، پولیس پوسٹ واگورہ میں درج این ڈی پی ایس کیس میں ملزم ہے۔
قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ پولیس اسٹیشن گلمرگ کا پورا علاقہ جی ڈی اے کی زمین پر واقع ہے اور وہاں موجود تمام جائیدادیں سرکاری زمین پر قائم ہیں۔
حکام نے بتایا کہ ملزم کو دی گئی لیز منسوخ کرنے سمیت مزید کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے۔
یواین آئی۔ ظا
دنیا
امریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ویانا، بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ فتح بیرول نے کہا ہے کہ امریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا۔
فتح بیرول نے ایک بیان میں کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد تیل کی سپلائی بتدریج بہتر ہوگی لیکن تیل کی حفاظت ایک اہم مسئلہ رہےگی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی توانائی کی منڈیاں مشکلات کی طرف جارہی ہیں کیونکہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے تیل کی سپلائی متاثر ہوئی ہے۔
بین الاقوامی توانائی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگر تیل کی سپلائی متاثر رہی تو آئی ای اے اپنے اسٹریٹیجک ذخائر سے مزید تیل جاری کرنے کے لیے تیا رہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر4 days agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا1 week agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا6 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا6 days agoہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
دنیا1 week agoایران میں آپریشن ختم ہونے کے بعد تیل کی قیمتیں گِر جائیں گی، ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
دنیا7 days agoامریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
دنیا4 days agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
ہندوستان1 week agoشاہ کے دورہ لداخ پر کانگریس کا نشانہ، تاریخی بدھ باقیات کا کیا ذکر
دنیا7 days agoآبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
دنیا6 days agoایران کے ساتھ جنگ ختم ہو گئی: وائٹ ہاؤس
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے دنیا کو دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کی عہد بستگی کا پیغام دیا: راج ناتھ














































































































