دنیا
ایران میں کریک ڈاؤن تیز، مخالفین کے سہولت کاروں کے خلاف فوری فیصلوں کی ہدایت
تہران، ایران کے عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مخالفین کی مدد کرنے وال افراد کے مقدمات جلد نمٹانے اور سخت فیصلے جاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔
غلام حسین محسنی ایجی نے منگل کو کہا کہ ایسے افراد کے کیسز کی سماعت میں تیزی لائی جائے جو ملک کے مخالفین کی معاونت میں ملوث پائے گئے ہیں، اور جلد از جلد سزاؤں یا جائیداد ضبط کرنے کے فیصلے کیے جائیں۔
رپورٹس کے مطابق 28 فروری سے امریکہ اور اسرائیل کے حملوں کے بعد ایرانی سیکیورٹی اداروں نے سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا ہے۔
ان افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے اہم معلومات، ویڈیوز یا دیگر مواد غیر ملکی مخالف پلیٹ فارمز کے ساتھ شیئر کیا یا حملوں کی حمایت کا اظہار کیا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات قومی سلامتی کے تحفظ اور “دشمن کے منصوبوں” کو ناکام بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔
اسی دوران حکام ملک میں بدامنی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مغربی و علاقائی ممالک پر ایران میں عدم استحکام پیدا کرنے کے الزامات بھی عائد کیے جا رہے ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
دشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
تہران، ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا ہے کہ دشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے، ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے دشمن قوتوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو مغلوب کرنے کا امریکہ اور اسرائیل کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا اور ایرانی قوم اپنے وقار کے تحفظ کے لیے پوری طرح متحد ہے۔
میجر جنرل امیر حاتمی نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ رہبرِ اعلیٰ کی شہادت سے قوم کے حوصلے پست ہونے کے بجائے مزید مضبوط ہوئے ہیں ، دشمن نے سمجھا تھا کہ قیادت کو نشانہ بنا کر وہ ایران کو ہرا دیں گے، لیکن یہ ان کی بڑی بھول ہے؛ دہائیوں سے جاری دباؤ اور حملوں کے باوجود عوام کا آہنی عزم متزلزل نہیں ہوا۔
ایرانی آرمی چیف نے انکشاف کیا کہ جب ایرانی سفارتی حکام مذاکرات میں مصروف تھے، تب ملک کو دشمن کی جارحیت کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم حکام کی جرأت مندانہ کوششوں کی بدولت جنگ کے دوران ایران کے لیے کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں ہونے دیا گیا۔
انہوں نے اسٹریٹ آف ہرمز کی ناکہ بندی کو “بحری قزاقی” کی ایک شکل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران ایسی کوششوں کو ہرگز کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ میجر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ دشمنوں کی یہ خواہش ہے کہ ایران ان کے سامنے ہتھیار ڈال دے، مگر وہ یہ حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے، ایرانی فوج اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
واشنگٹن، امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کی بندرگاہوں پر عائد بحری ناکہ بندی ’جب تک ضرورت ہوگی‘ جاری رہے گی، ضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکہ کے وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ امریکہ سفارتی حل کو ترجیح دیتا ہے۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ہفتے طے پانے والی عارضی جنگ بندی تاحال برقرار ہے، جبکہ امریکہ ایران کی توانائی تنصیبات پر حملے کے لیے بھی تیار ہے۔
یاد رہے کہ پیر کے روز ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد آبنائے ہرمز اور خلیجی علاقوں میں ایران کی بندرگاہوں کا محاصرہ کیا جائے گا۔
امریکی فوج کے سربراہ جنرل ڈین کین کا کہنا ہے کہ 13 بحری جہاز امریکی وارننگ کے بعد واپس ہوچکے ہیں، ناکہ بندی کی خلاف ورزی پر طاقت استعمال کی جائے گی۔ ایران نے امریکی اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پرآئی ڈی ایف کے فضائی حملے، 380 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا
یروشلم، اسرائیلی دفاعی افواج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حزب اللہ کے لبنان میں موجود 380 سے زائد ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
یروشلم سے جاری بیان کے مطابق، آئی ڈی ایف نے اپنے ٹیلی گرام پیغام میں کہا کہ یہ حملے جنوبی لبنان میں کارروائی کرنے والی زمینی افواج کی مدد کے لیے کیے گئے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ان حملوں کا ہدف حزب اللہ کے ارکان، ان کے ہیڈکوارٹرز اور راکٹ لانچ کرنے والے مقامات تھے۔
یو این آئی۔اسپوتنک۔ ایم جے
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
ہندوستان1 week agoہندوستان نے ایران میں مقیم اپنے شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی












































































































