دنیا
ٹرمپ کا ایران کو نیا الٹی میٹم، آبنائے ہرمز نہ کھولی تو سنگین نتائج کی دھمکی
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آج رات تک آبنائے ہرمز کھولنے کا سخت الٹی میٹم دیتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران نے فوری طور پر آبنائے ہرمز کو بحری آمد و رفت کے لیے نہ کھولا تو “ایک پوری تہذیب ختم ہو سکتی ہے” جو دوبارہ واپس نہیں آئے گی۔
یہ بیان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹروتھ سوشل” پر اس وقت جاری کیا جب ان کی دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے میں تقریباً 12 گھنٹے باقی تھے۔
صدر ٹرمپ نے کہا، “میں نہیں چاہتا کہ ایسا ہو، لیکن غالباً ایسا ہو جائے گا”، تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران میں مکمل “رجیم چینج” ہو چکی ہے۔
ان کے مطابق نئی قیادت زیادہ سمجھدار اور کم شدت پسند ہو سکتی ہے، جس کے باعث مثبت اور غیر متوقع تبدیلیوں کا امکان بھی موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی رات دنیا کی تاریخ کے اہم ترین لمحات میں سے ایک ہو سکتی ہے اور گزشتہ 47 برس کی “بلیک میلنگ، کرپشن اور خونریزی” کا خاتمہ ممکن ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران میں بہت جلد ہمیں فتح ملنے جارہی ہے: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
لاس ویگاس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ایران میں بہت جلد ہمیں فتح ملنے جارہی ہے، ایران سے جنگ نہیں کرنا چاہتا تھا لیکن جوہری پروگرام کی وجہ سے کرنی پڑگئی۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لاس ویگاس میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے خلاف جاری فوجی مہم، ملکی معیشت اور ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے اہم ترین اعلانات کیے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے فتح کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ایران میں جنگ بہت جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والی ہے، ایران میں فوجی کارروائیاں مکمل کرنے میں صرف 2 ماہ لگے اور فتح انتہائی قریب ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ وہ جنگ نہیں چاہتے تھے لیکن ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی تھی، اس لیے فوجی کارروائی ضروری تھی۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران نے ایک امریکی بحری جہاز پر 111 راکٹ فائر کیے لیکن امریکی فوج نے جدید ٹیکنالوجی سے تمام راکٹ تباہ کر کے حملہ ناکام بنا دیا۔
صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی نیوی ختم کر دی گئی ہے اور ان کے 158 جہاز ڈبو دیے گئے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ریسٹورنٹس میں کام کرنے والے افراد کی ٹپس پر کوئی ٹیکس نہیں لیا جائے گا، جس سے ہزاروں افراد کو فائدہ ہوگا، بزرگ شہریوں کی سوشل سیکیورٹی پر بھی کوئی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا، ٹیکسوں کے بھاری بوجھ کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کر لیتے ہیں، ہم اس بوجھ کو ختم کر رہے ہیں۔
انہوں نے سعودی بادشاہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے امریکہ میں 2 ٹریلین ڈالر کی بڑی سرمایہ کاری کی ہے اور وہ ایک ذہین شخصیت ہیں۔ امریکی صدر نے انتباہ کیا کہ جو لوگ امریکہ میں پلانٹ نہیں لگائیں گے، ان کی مصنوعات پر بھاری ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن کے دور میں امریکی تاریخ کی بدترین مہنگائی ہوئی اور ملک کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے زور دیا کہ مڈ ٹرم الیکشن جیتنا لازمی ہے، ورنہ ٹیکسوں میں دوبارہ اضافہ ہوجائے گا اور معیشت متاثر ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یورپین پارلیمنٹ کی صدر پاپ لیو کی حمایت میں سامنے آگئیں
پیرس، یورپین پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا پوپ لیو کی حمایت میں سامنے آگئیں، پوپ لیو کو پارلیمنٹ کے دورے کی دعوت دے دی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپین پارلیمنٹ کی صدر رابرٹا میٹسولا کی جانب سے یہ حمایت صدر ٹرمپ کی کیتھولک چرچ کے روحانی پیشوا پوپ لیو پر جنگ مخالف بیانیہ بنانے کا الزام عائد کرنے کی تنقید کے بعد کی گئی ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پوپ نہ صرف پوری دنیا میں رومن کیتھولک ریوڑ کے چرواہے ہیں بلکہ ایک ایسے وقت میں اخلاقی جرات اور وضاحت کی علامت ہیں جہاں اس طرح کے کمپاس کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔
یورپین پارلیمنٹ کی صدرکا کہنا تھا کہ ان کی آواز ایک ایسی آواز ہے جسے تمام مذاہب کے یورپی اور غیر یورپی سبھی سنتے ہیں، تعریف کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔
رابرٹا میٹسولا کا مزید کہنا تھا کہ یورپین پارلیمنٹ کی جانب سے، میں نے ہولی سی کے پاس پہنچ کر ہولی فادر کے لیے یورپی پارلیمنٹ کے آئندہ مکمل اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت کی تصدیق کی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ مستقبل قریب میں پوپ اس کا خیرمقدم کریں گے اور ہم یورپ کے لیے ان کا پیغام سنیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
واشنگٹن، ڈیمو کریٹک رکنِ کانگریس یاسمین انصاری کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، اب وہ اس عہدے کے قابل نہیں رہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ڈیمو کریٹک رکنِ کانگریس یاسمین انصاری کا امریکی صدر ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کے مواخزے کے لیے تحریک جمع کرا دی ہے، ہیگسیتھ ایران کے میناب اسکول پر بمباری اور 160 بچوں کو شہید کرنے پر جنگی مجرم ہیں۔
ڈیمو کریٹک رکنِ کانگریس کا کہنا تھا کہ وزیرِ جنگ پیٹ ہیگسیتھ کو آئینی حق سے روگردانی کا مرتکب بھی قرار دیا جانا چاہیے۔
دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے کہ مناب میں بچے شہید کیے گئے، کیا کچھ عالمی رہنماؤں میں انسانی ضمیر مر گیا ہے؟ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ گزشتہ سال میں نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کیا تھا، اسلام، عیسائیت، یہودیت، انسانی ضمیر کے سنہری اصول کی طرف واپسی پر زور دیا تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ دوسروں کے ساتھ وہ نہ کرو جو آپ اپنے ساتھ نہیں کرنا چاہتے، صیہونی حکومت نے عالمگیر اصول کی صریحاً خلاف ورزی کی۔ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ پر امن ایٹمی پروگرام پر پوری قوم کے خلاف جنگ کی گئی، ایران، عراق اور شام میں سائنسدانوں کو قتل کیا گیا، مناب میں معصوم بچوں کا خون بہایا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
ہندوستان1 week agoمغربی ایشیا کے بحران کے باعث عالمی بینک نے مالی سال 27 کے لیے ہندوستان کی شرح نمو کم کر کے 6.6 فیصد کر دی
دنیا1 week agoدنیا ایران کو آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ادائیگی قبول نہیں کرے گی: متسوتاکس
جموں و کشمیر1 week agoمنشیات کے کیس میں ملوث ہونے پر جموں و کشمیر میں خاتون پولیس اہلکار ملازمت سے برطرف
ہندوستان1 week agoہندوستان نے مغربی ایشیا میں جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، مستقل امن کی اپیل
جموں و کشمیر4 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoایران کی پہلی 10 نکاتی تجویز مسترد، نئی تجاویز پر ایران اور پاکستان سے بات چیت ہورہی ہے: جے ڈی وینس
جموں و کشمیر1 week agoایل جی نے 11 اپریل سے شروع ہونے والی 100 روزہ ‘نشہ مکت جموں و کشمیر ‘ مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا
دنیا4 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
دنیا4 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ









































































































