سابق آسٹریلوی کرکٹر مائیکل سلیٹر متعدد الزامات کے تحت پولیس کی حراست میں

کوئنز لینڈ، آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر مائیکل سلیٹر کو کئی الزامات کا سامنا کرنے کے بعد پولیس کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔

سلیٹر کو گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا ہے جس میں غیر قانونی پیچھا کرنا یا دھمکی دینا، رات کے وقت توڑ پھوڑ اور داخل ہونا، حملہ کرنا، جسمانی نقصان پہنچانا اور گلا گھونٹنا شامل ہیں۔ سابق اوپننگ بلے باز اور ٹی وی کمنٹیٹر پر بھی ضمانت کی خلاف ورزی اور گھریلو تشدد کے حکم کی خلاف ورزی کے 10 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے کہا کہ انہوں نے گھریلو تشدد کے الزامات کے درمیان جمعہ کو سنشائن کوسٹ کے ایک ایڈریس پر 54 سالہ سلیٹر کو گرفتار کیا۔ اسے منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تب تک وہ پولیس کی حراست میں رہے گا۔

واضح رہے کہ سلیٹر کو کوئنز لینڈ کے سنشائن کوسٹ پر 5 دسمبر 2023 سے 12 اپریل 2024 کے درمیان مختلف تاریخوں پر ہونے والے مبینہ جرائم سے متعلق 19 الزامات کا سامنا ہے۔

یواین آئی۔ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں