دنیا
امریکی کارروائیوں پر کڑی نظر: ایرانی صدر
تہران ، ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کا کہنا ہے امریکی کارروائیوں پر کڑی نظررکھے ہوئے ہیں، کسی بھی ممکنہ صورت حال سے نمٹنے کی تمام تر تیاری کرچکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے امریکہ کے ساتھ ہونے والے حالیہ مذاکرات کے حوالے سے مثبت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت کے عمل میں حوصلہ افزا اشارے ملے ہیں، تاہم ایران کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں ایرانی صدر نے واضح کیا کہ ایران خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے، ایران امریکی کارروائیوں اور نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت نہیں برتی جائے گی۔
صدر پزیشکیان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی بھی ممکنہ یا ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔
خیال رہے امریکہ اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات کا اگلا دور رواں ہفتے جمعرات کو جنیوا میں شروع ہونے جا رہا ہے۔
عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک بیان میں تصدیق کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ جنیوا میں طے پا گیا ہے۔
انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔”
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی: ایران
تہران، ایران نے امریکی ناکہ بندی کے خلاف سخت کارروائی سے خبردار کردیا۔
ایرانی حکام نے آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کو قزاقی قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ امریکی ناکہ بندی کے خلاف وہ کارروائی کریں گے جو یاد رکھی جائے گی۔ ایرانی حکام نے کہا امریکی رویہ بین الاقوامی تجارت میں مداخلت اور املاک پر غیر قانونی قبضہ ہے، ایران کو جواب دینے کا پورا حق ہے۔
ادھر ایرانی فوج کا کہنا ہےکہ ایران کی فوج اپنی تیاری کررہی ہے، اہداف کی فہرستیں اپ ڈیٹ ہورہی ہیں، امریکہ سے جنگ بندی کے باوجود جنگ کو ختم نہیں سمجھتے۔
یاد رہے کہ امریکی صدر نے ایران کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے معاہدہ ہونے تک ناکا بندی برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی فوج نے ایران کے خلاف ’مختصر اور طاقتور‘ حملوں کا منصوبہ تیار کر لیا ہے تاکہ مذاکرات میں جاری تعطل کو ختم کیا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق ان ممکنہ حملوں میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے بعد امریکا ایران کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے اور زیادہ لچک دکھانے پر زور دے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
روسی صدرکی 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بندی کی پیشکش
ماسکو، روسی صدر ولادیمیر پوتن نے 9 مئی کے دن یوکرین کے ساتھ جنگ بند کرنے کی پیشکش کی ہے۔ 9 مئی کو روس نازی جرمنی پر سوویت یونین کی فتح کا دن مناتا ہے۔
فرانسیسی خبر ایجنسی نے روسی صدر کے سفارتی مشیر کے حوالے سے بتایا ہے کہ صدر ٹرمپ سے بات چیت کے دوران پوتن نے کہا کہ وہ اس بات پر تیار ہیں کہ روسی یوم فتح کی تقریبات کے دوران جنگ بندی رکھی جائے۔
روسی صدر کے مشیر کے مطابق امریکی صدر نے پوتن کی اس تجویز کی حمایت کی اور کہا کہ نازی جرمنی پر فتح کا دن ہماری مشترکہ فتح کا دن ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ٹرمپ کا نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات پر صدارتی استثنیٰ دینے کا مطالبہ
واشنگٹن، اسرائیلی صدر اسحاق ہرزویگ سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپیل کی ہے کہ نیتن یاہو کو کرپشن مقدمات پر صدارتی استثنیٰ دے دیا جائے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف کرپشن ٹرائل پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے انھیں فون پر بتایا کہ غزہ جنگ کے دوران بھی مجھے عدالت میں پیش ہونا پڑتا رہا ہے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کے دوران یہ سب نہیں ہونا چاہیے تھا۔ اسرائیلی وزیراعظم کو پلی بارگین نہیں بلکہ معافی دے دینی چاہئے۔ ٹرمپ نے اسرائیلی صدر پر زور دیا کہ وہ اسرائیلی وزیراعظم کو صدارتی استثنیٰ دیتے ہوئے کرپشن مقدمات میں معافی دے دیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیلی صدر نے نیتن یاہو کو معافی دیدی تو اس طرح وہ اسرائیل کے قومی ہیرو بن جائیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر2 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان5 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان5 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا1 week agoایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ
دنیا6 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر2 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week ago“جنگ بندی میں توسیع ” تیل کے حصص میں کمی،سرمایہ کار محتاط
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
دنیا5 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران










































































































