برازیل کی اہم شاہراہ پر سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک

ساؤ پالو، برازیل کی ایک اہم شاہراہ پر بدھ کے روز دو مال بردار ٹرکوں اور ایک کار کے حادثہ کا شکار ہونے سے کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے۔ فیڈرل ہائی وے پولیس نے یہ اطلاع دی۔

یہ حادثہ ریگیس بٹینکورٹ ہائی وے پر پیش آیا، جو جنوبی امریکہ کے اہم زیر زمین تجارتی راستوں میں سے ایک ہے۔ مقامی پریس کے حوالے سے فائر ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹس کے مطابق، مرنے والوں میں دو خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ ٹکرکے باعث ایک گاڑی میں آگ لگ گئی۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں