تازہ ترین
شوپیاں میں پولیس کا منشیات مخالف کریک ڈاؤن، غیر قانونی رقوم سے تعمیر گھر قرق

سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے شوپیاں میں منشیات کے کاروبار کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کرتے ہوئے ایک رہائشی مکان کو ضبطی کی کارروائی کے تحت منسلک کر لیا۔ حکام کے مطابق مذکورہ مکان کی تعمیر میں وہ رقم استعمال ہوئی تھی جو منشیات کی خرید و فروخت سے غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی تھی، جبکہ مالک ماضی میں بھی متعدد منشیات مخالف مقدمات میں ملوث پایا جا چکا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دو منزلہ رہائشی مکان محمد رفیق گنائی ساکن ہر مین شوپیاں کی ملکیت ہے اور یہ سروے نمبر 1169 کے تحت چھ مرلہ زمین پر قائم ہے۔ ریکارڈ کے مطابق گنائی کا نام ایف آئی آر 26/2020 پی ایس شوپیاں اور ایف آئی آر 85/2022 پی ایس ہیرپورہ سمیت دیگر مقدمات میں بھی درج ہے۔
پولیس کے مطابق کارروائی پوری قانونی نگرانی میں انجام دی گئی، جس میں پولیس ٹیم کے ساتھ ایک ایگزیکٹیو مجسٹریٹ، لمبردار اور چوکیدار بھی موجود تھے۔ ضبط شدہ جائیداد کو مزید قانونی کارروائی مکمل ہونے تک پولیس تحویل میں رکھا جائے گا۔
پولیس نے کہا ہے کہ منشیات کے نیٹ ورک کی کمر توڑنے کے لیے ضلع بھر میں ایسی کارروائیاں تیزی سے جاری رہیں گی اور عوام سے اپیل کی کہ نشہ فروشوں سے متعلق ہر اطلاع بلا تاخیر فراہم کریں۔
یو این آئی، ارشید بٹ
ہندوستان
مغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بننے کے بعد اب ریاست کے لوگوں کو آیوشمان بھارت صحت بیمہ اسکیم کا فائدہ مل سکے گا انہوں نے زور دے کر کہا کہ نئی ’ڈبل انجن حکومت‘ مرکزی فلاحی پروگراموں کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائے گی مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، “مغربی بنگال کے میرے بھائیوں اور بہنوں کی فلاح اولین ترجیح ہے۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ ریاست کے لوگوں کو آیوشمان بھارت تک رسائی حاصل ہوگی، جو دنیا کی سب سے بڑی صحت کی دیکھ بھال کی اسکیم ہے اور معیاری اور سستی طبی خدمات کو یقینی بناتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈبل انجن حکومت مرکزی اسکیموں کی بلا رکاوٹ فراہمی کو یقینی بنائے گی۔”
وزیر اعظم کا یہ بیان مغربی بنگال میں بی جے پی کی جانب سے باضابطہ طور پر اقتدار سنبھالنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ ریاست میں ترنمول کانگریس کی 15 سالہ حکومت ختم ہو گئی اور سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کی قیادت والی حکومت اقتدار سے باہر ہو گئی۔ بی جے پی نے آیوشمان بھارت کے نفاذ اور مرکز کے ساتھ بہتر تال میل کو اپنے انتخابی مہم کا اہم موضوع بنایا تھا اور سابقہ ترنمول حکومت پر سیاسی وجوہات کی بنا پر کئی مرکزی اسکیموں کو روکنے کا الزام عائد کیا تھا۔
آیوشمان بھارت، جسے سرکاری طور پر پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کہا جاتا ہے، معاشی طور پر کمزور خاندانوں کوسیکنڈری اور ٹرٹیری اسپتالوں میں بھرتی ہونے کے لئے فی خاندان پانچ لاکھ روپے تک سالانہ صحت بیمہ کوریج فراہم کرتی ہے۔ ترنمول حکومت کے دوران مغربی بنگال اس اسکیم سے باہر رہا تھا اور اس کی جگہ اپنی صحت بیمہ اسکیم ’سواستھیہ ساتھی‘ چلا رہا تھا، جسے محترمہ بنرجی حکومت نے ایک زیادہ جامع متبادل کے طور پر پیش کیا تھا۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
برطانوی کابینہ اجلاس میں کیئر اسٹارمر کی سیاسی قسمت کا فیصلہ متوقع
لندن، کیئر اسٹارمر پر استعفے کے لیے دباؤ میں اضافہ ہو گیا ہے جبکہ آج ہونے والے کابینہ اجلاس میں ان کے سیاسی مستقبل پر اہم فیصلہ متوقع ہے برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیر اعظم ڈیوڈ لیمی نے بھی وزیر اعظم سے استعفے کے لیے واضح ٹائم ٹیبل دینے کا مطالبہ کر دیا ہے اس سے قبل وزیر داخلہ شبانہ محمود بھی کیئر اسٹارمر کو اقتدار کی منظم منتقلی کا طریقہ کار طے کرنے کا مشورہ دے چکی ہیں۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم سے مستعفی ہونے کے وقت سے متعلق بات کی جائے گی اور اس حوالے سے حتمی مؤقف سامنے آ سکتا ہے۔
دوسری جانب کیئر اسٹارمر نے مستعفی ہونے والے وزارتی معاونین کی جگہ نئی تقرریاں بھی کر دی ہیں۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ لیبر پارٹی کی عوامی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں بھی پارٹی کو متعدد نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
صومالی قزاقوں نے تیل بردار جہاز کی رہائی کے لیے تاوان کی رقم بڑھا کر 10 ملین ڈالر کر دی
قاہرہ، ایم ٹی یوریکا کے اغوا کا بحران اس وقت مزید سنگین ہو گیا جب صومالی قزاقوں نے جہاز کے عملے کی رہائی کے لیے تاوان کی رقم بڑھا کر 10 ملین ڈالر کر دی رپورٹس کے مطابق تیل بردار جہاز پر 8 مصری شہری بھی سوار ہیں جبکہ مذاکرات میں تعطل اور رابطے منقطع ہونے کے بعد یرغمالیوں کے اہل خانہ میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے جہاز پر اغوا ہونے والے تھرڈ انجینئر محمد راضی عبدالمنعم المحسب کے بھائی احمد راضی نے بتایا کہ جہاز یمن جا رہا تھا اور کھلے سمندر میں انتظار کے دوران صومالی قزاقوں نے اس پر حملہ کر کے قبضہ کر لیا اور اسے صومالیہ کی طرف لے گئے۔
انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ان کے بھائی کی مختصر فون کال موصول ہوئی تھی جس میں بتایا گیا کہ جہاز کی مالکانہ کمپنی اور قزاقوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
احمد راضی کے مطابق ابتدائی طور پر قزاقوں نے 3 ملین ڈالر تاوان طلب کیا تھا تاہم بعد میں اس رقم کو بڑھا کر 10 ملین ڈالر کر دیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ بعد میں ان کے بھائی نے دوبارہ رابطہ کر کے کہا کہ جہاز پر حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں اور عملے کی جان خطرے میں ہے۔
دوسری جانب محمد راضی عبدالمنعم کی اہلیہ امیرہ محمد نے بتایا کہ جہاز کو 2 مئی کو صومالی قزاقوں نے اغوا کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ جہاز کی مالکانہ کمپنی مطلوبہ تاوان ادا کرنے سے انکار کر رہی ہے جس کے باعث بحران مزید پیچیدہ ہو گیا ہے جبکہ یرغمالیوں سے رابطہ بھی ممکن نہیں رہا۔
اہل خانہ نے مصری حکام اور بین الاقوامی اداروں سے فوری مداخلت کرتے ہوئے محبوس افراد کی بحفاظت رہائی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا4 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
ہندوستان7 days agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا4 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
ہندوستان7 days agoوزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
دنیا1 week agoایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
ہندوستان5 days agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
ہندوستان7 days agoہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
ہندوستان1 week agoرجحانات میں بنگال اور تامل ناڈو میں بڑا الٹ پھیر، آسام میں این ڈی اے تو کیرالہ میں کانگریس فرنٹ کو اکثریت











































































































