تازہ ترین
ڈی کوک کی سنچری ، ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 270 رن پر روک دیا

وشاکھاپٹنم، کوئنٹن ڈی کوک (106) کی شاندار سنچری کے باوجود، کلدیپ یادو اور پرسدھ کرشنا کی عمدہ گیندبازی(چار-چار وکٹیں) کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو ہفتہ کے روز تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں 270 رنز پر سمیٹ دیا۔
ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی شروعات بہت خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں رائن ریکلٹن (صفر) آؤٹ ہو گئے، جنہیں ارشدیپ نے وکٹ کیپر کے ایل راہل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد کپتان ٹیمبا باووما اور کوک نے اننگز کو سنبھالا اور تیز رفتار سے رنز جوڑے۔ دونوں نے دوسرے وکٹ کے لیے 113 رنز کی شراکت کی۔ 21ویں اوور میں رویندر جڈیجا نے باووما کو آؤٹ کرکے اس پارٹنرشپ کا خاتمہ کیا۔ ٹیمبا باووما نے 67 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 48 رنز بنائے۔
اس کے بعد میتھیو بریٹزکے (24) کو کرشنا نے ایل بی ڈبلیو کیا، اور اسی اوور میں ایڈن مارکرام (1) کو بھی پویلین بھیج دیا۔ 30ویں اوور میں ہرشیت رانا کی گیند پر کوک نے چھکا لگا کر اپنی سنچری مکمل کی۔ ہندوستان کے خلاف یہ ان کی ساتویں سنچری تھی۔ اس کے ساتھ ہی وہ ہندوستان کے خلاف سب سے زیادہ ون ڈے سنچریاں بنانے کے معاملے میں سنت جیسوریا کے برابر ہو گئے۔ نیز ہندوستان میں کسی بھی غیر ملکی بلے باز کی جانب سے سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کے اے بی ڈی ویلئیرز کے ریکارڈ کی بھی برابری کی۔
33ویں اوور میں پرسدھ کرشنا نے کوئنٹن کوک کو بولڈ کرکے جنوبی افریقہ کو پانچواں جھٹکا دیا۔ کوک نے 89 گیندوں پر آٹھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔
اس کے بعد کلدیپ یادو نے 39ویں اوور میں پہلے ڈیوالڈ بریوس (29) اور پھر اسی اوور کی تیسری گیند پر مارکو یانسن (17) کو آؤٹ کیا۔ کاربن بوش (9) اور لوننگی اینگیدی (1) کو بھی کلدیپ نے پویلین بھیجا۔ 48ویں اوور کی پانچویں گیند پر پرسدھ کرشنا نے آٹنیل بارٹمین (3) کو بولڈ کرکے جنوبی افریقہ کی اننگز 270 رنز پر ختم کر دی۔
ہندوستان کی جانب سے کلدیپ یادو نے 41 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں، جبکہ پرسدھ کرشنا نے بھی چار وکٹ لیے۔ ارشدیپ سنگھ اور رویندر جڈیجا نے ایک-ایک وکٹ حاصل کی۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران کا جواب نامعقول، کشیدگی مزید بڑھ سکتی ہے: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جاری جنگ بندی کو انتہائی نازک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عملاً ’’لائف سپورٹ‘‘ پر چل رہی ہے۔ امریکی صدر نے یہ بیان ایران کی جانب سے امریکی تجاویز کے جواب موصول ہونے کے بعد دیا۔ انہوں نے ایرانی ردعمل کو ’’انتہائی نامعقول‘‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کا جواب اس بات کا اشارہ ہے کہ دس ہفتوں سے جاری جنگ مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔
انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا، ’’ایران کا یہ جواب محض کچرا ہے، میں نے اسے مکمل پڑھا بھی نہیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی حالت اس مریض جیسی ہے جو محض لائف سپورٹ پر زندہ ہو۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ نے مذاکرات کی بحالی کے لیے نئی تجاویز ایران کو بھیجی تھیں، جن کا جواب تہران نے اتوار کے روز دیا۔
ایران نے اپنے جواب میں لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جہاں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی جاری ہے۔
ایرانی مؤقف میں جنگ کے دوران ہونے والے نقصانات کے ازالے، آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر کھولنے، امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے اور مستقبل میں ایران پر حملہ نہ کرنے کی ضمانت دینے کا مطالبہ بھی شامل ہے۔
ایران نے امریکہ سے پابندیاں ختم کرنے اور ایرانی تیل کی فروخت پر عائد تمام رکاوٹیں ہٹانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران امریکہ کو افزودہ یورینیئم واپس کرنے پر آمادہ ہے۔ انہوں نے افزودہ یورینیئم کو ’’جوہری خاک‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف امریکہ اور چین ہی ایران سے یورینیئم نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
اگر ہرمز میں تعطل جون کے وسط تک جاری رہا تو عالمی تیل بازار میں بحران 2027 تک برقرار رہ سکتا ہے: آرامکو سی ای او
دوحہ، سعودی عرب کی کمپنی آرامکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) امین ناصر نے کہا ہے کہ اگر ایک ماہ کے اندر آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع نہیں ہوتی تو اگلے سال تک عالمی تیل بازار معمول کی حالت میں واپس نہیں آ سکے گا ارامکو کی پہلی سہ ماہی کے نتائج پر گفتگو کے لیے منعقدہ ایک ویڈیو کانفرنس کے دوران مسٹر ناصر نے کہا کہ سپلائی میں رکاوٹ جتنی دیر تک جاری رہے گی، تیل بازار کو مستحکم ہونے میں اتنا ہی زیادہ وقت لگے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر آبنائے ہرمز میں تعطل جون کے وسط تک برقرار رہتا ہے تو یہ بحران 2027 تک جاری رہ سکتا ہے۔
دنیا کی سب سے بڑی توانائی کمپنی کے سربراہ کے مطابق پیداوار یا نقل و حمل میں کمی کے باعث بازار پہلے ہی ایک ارب بیرل تیل کھو چکا ہے اور جب تک یہ راستہ بند رہے گا، ہر ہفتے تقریباً 10 کروڑ بیرل تیل کا نقصان ہوتا رہے گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ پہلے ہرمز سے روزانہ تقریباً 70 جہاز گزرتے تھے۔
خلیج فارس میں تیل پیدا کرنے والے ممالک پر حملوں اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کو مؤثر طریقے سے بند کرنے کے باعث پیداوار اور برآمدات پر منفی اثر پڑا ہے۔ 28 فروری کو تنازع شروع ہونے سے پہلے اس آبی گزرگاہ کے ذریعے روزانہ تقریباً دو کروڑ بیرل تیل عالمی بازار میں پہنچتا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ 7 اپریل کو امریکہ اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت بے نتیجہ رہی، لیکن بعد میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک ’متحدہ تجویز‘ کے ساتھ آنے کا وقت دینے کے لیے جنگ بندی میں توسیع کر دی تھی۔
3 مئی کو مسٹر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے جہازوں کی مدد کے لیے ’پروجیکٹ فریڈم‘ کا اعلان کیا تھا۔ پھر مسٹر ٹرمپ نے 5 مئی کو کہا کہ انہوں نے یہ دیکھنے کے لیے عارضی طور پر آپریشن روک دیا ہے کہ آیا ایران کے ساتھ امن معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے یا نہیں۔ تاہم پیر کے روز انہوں نے امریکی امن تجاویز پر ایران کے ردعمل کو مکمل طور پر ’ناقابل قبول‘ قرار دیا۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
جے کے: ایل جی سنہا نے نوجوانوں سے اپنی انفرادیت اپنانے اور مکمل صلاحیتوں کو پہچاننے کی اپیل کی
سری نگر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ دوسروں کی نقل کرنے کے بجائے اپنی انفرادیت کو اپنائیں، کیونکہ دنیا کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو منفرد شخصیت کے حامل ہوں، اپنی مکمل صلاحیتوں کو پہچانیں اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنیں۔
سری نگر میں قومی یوتھ فیسٹیول ’آروہن 2026‘ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سنہا نے کہا کہ یہ پروگرام “اٹھو، چمکو اور فتح حاصل کرو” کے نئے وژن کی عکاسی کرتا ہے، جس کا مقصد 2047 تک ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر ہے۔
انہوں نے کہاکہ “یہ پروگرام نوجوانوں کے لیے ‘اٹھو، چمکو اور فتح حاصل کرو’ کا نیا وژن پیش کرتا ہے، جو ایک مکمل فلسفے کی نمائندگی کرتا ہے، مستقبل کی راہ روشن کرتا ہے، ایک وعدہ ہے اور 2047 تک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کا ایک جرات مندانہ چیلنج بھی۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ قومی یوتھ فیسٹیول اس بات کا بھی اعلان ہے کہ اب وقت نوجوانوں کا آ چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ “یوتھ فیسٹیول کے ‘ینگ لیڈرز ڈائیلاگ’ کے ذریعے ہم اس بنیاد اور فریم ورک کو تیار کر رہے ہیں جس پر ہندوستان کی شاندار وراثت کا اگلا باب قائم ہوگا۔”
انہوں نے کہا کہ تاریخ ان لوگوں نے نہیں بنائی جو غیر معمولی بننے کے لیے اجازت کا انتظار کرتے رہے۔ انہوں نے ’وکست جے کے ینگ لیڈرز ڈائیلاگ‘، ’ہیکاتھون‘ اور ’ثقافتی پروگرام‘ میں شریک نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایک ترقی یافتہ بھارت کی تعمیر کے لیے خود کو وقف کریں، جس پر آنے والی نسلیں فخر کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی آواز کے بغیر حکمرانی کامیاب نہیں ہو سکتی، اور جامع حکمرانی کا مطلب یہ ہے کہ نوجوانوں کو ہر اہم شعبے میں جاری کاموں میں حقیقی شراکت داری دی جائے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ “ہر نوجوان لڑکے اور لڑکی میں بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہیں صرف مواقع اور خود پر یقین کی ضرورت ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان کے نوجوان اپنی راہیں خود بنائیں، نہ کہ پرانی راہوں پر چلیں، کیونکہ جدت اور اختراع ہمیشہ نئی راہوں سے جنم لیتی ہے۔ ہندوستان کو ایسے نوجوانوں کی ضرورت ہے جو پہلے سے بنے ہوئے سانچوں کو توڑنے کا حوصلہ رکھتے ہوں۔”
یواین آئی۔ ظا
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا4 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
ہندوستان7 days agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا4 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان5 days agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
ہندوستان7 days agoوزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
دنیا1 week agoایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
ہندوستان5 days agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
ہندوستان7 days agoہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا
ہندوستان1 week agoرجحانات میں بنگال اور تامل ناڈو میں بڑا الٹ پھیر، آسام میں این ڈی اے تو کیرالہ میں کانگریس فرنٹ کو اکثریت










































































































