تازہ ترین
کشمیر اس قدر خوبصورت کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹنگ کے لئے بہتر جگہ: بالی ووڈ ادا کار عمران خان

سری نگر،19 مارچ (یو این آئی) معروف بالی ووڈ ادا کار عمران خان کا کہنا ہے کہ کشمیر اس قدر خوبصورت ہے کہ جہاں بھی کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹ کرنے کی بہترین جگہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح کشمیر خوبصورت ہے اسی طرح یہاں کے لوگ بھی خوبصورت ہیں۔
موصوف ادا کار نے ان باتوں کا اظہار اتوار کو نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا
انہوں نے کہا کہ میں یہاں آکر خوشی محسوس کر رہا ہوں اور مجھے یہاں دلی سکون مل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہاں پھر سے اچھے دن آئے ہیں میوزک ویڈیوز، ویب سیریز وغیرہ کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے جو آنے والوں دنوں میں مزید بڑھے گی۔
عمران خان نے کہا کہ جو یہاں فلمیں شوٹ کرنے کو سبسڈی رکھی گئی ہے وہ ایک اچھا اقدام ہے جو کافی مدد گار ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ یہاں سنمیا بھی دوبارہ شروع ہوا ہے وہ بھی ایک خوش آئند قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی تفریح کے لئے سنیما ایک بہتر چیز ہے۔
موصوف ادا کار نے کہا کہ کشمیر اتنا خوبصورت ہے کہ جہاں کیمرہ رکھا جائے گا وہ فلم شوٹ کرنے کے لئے بہترین جگہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلم سازوں کو یہاں جگہ تلاش کرنے کے لئے زیادہ پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
دنیا
خطے کے چھوٹے ممالک مخصوص یقین دہانیوں سے دھوکہ نہ کھائیں: علی اکبر ولایتی
تہران، ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ خطے کے چھوٹے ممالک مخصوص یقین دہانیوں سے دھوکہ نہ کھائیں۔
ایک بیان میں علی اکبر ولایتی نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول کی بدولت استحکام برقرار ہے، طویل ایرانی کنٹرول سے خلیجی مالک کا استحکام برقرار ہے۔
انہوں نے کہا کہ مغرب نے خطے کو بربریت، لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں دیا، خطے کے چھوٹے ممالک مخصوص یقین دہانیوں سے دھوکہ نہ کھائیں۔
ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر نے مزید کہا کہ ان ممالک کا وجود بڑی طاقتوں کی سرپرستی کے مرہونِ منت ہوتا ہے، خطے کی نئی صف بندی میں ان چھوٹے ممالک کی کوئی حیثیت نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
سرینگر: یومِ عاشورہ پر تاریخی ماتمی جلوس، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیرِ اعلیٰ کی شرکت، ہزاروں عزادار شامل
سرینگر، کربلا میں نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسین ؓاور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیوں کی یاد میں آج وادیِ کشمیر بالخصوص سرینگر میں ‘یومِ عاشورہ’ عقیدت و احترام اور روایتی ماتمی ماحول میں منایا گیا۔ سرینگر کے علاقے زادی بل میں نکالے گئے مرکزی ‘ذوالجناح’ جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عزاداروں نے شرکت کی اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کر کے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے خود زادی بل پہنچ کر جلوس میں شرکت کی اور عزاداروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے زادی بل میں ‘ذوالجناح’ جلوس کے دوران حضرت امام حسینؑ اور ان کے رفقاء کی بارگاہ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے امام عالی مقام کی قربانی کو انسانیت کے لیے مشعلِ راہ قرار دیتے ہوئے کہا:
“حضرت امام حسینؑ نے امن، انصاف، محبت اور ہمدردی کے لیے جو عظیم ترین قربانی دی، وہ پوری انسانیت کے لیے ایک ابدی رہنما اصول ہے۔ انہوں نے بے لوث خدمت اور پسے ہوئے طبقات کے لیے ہمدردی کا لافانی پیغام دیا۔ معاشرے کو ان کی پاکیزہ زندگی اور اصولوں سے طاقت حاصل کر کے سچائی، انصاف اور انسانیت کے راستے پر چلنا چاہیے۔”
لیفٹیننٹ گورنر نے اس دوران خود اپنے ہاتھوں سے عزاداروں میں تبرک اور پانی بھی تقسیم کیا۔
وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی زادی بل کا دورہ کیا اور عزاداروں کے ساتھ شامل ہوئے۔ انہوں نے احترام اور یکجہتی کے طور پر جلوس کے راستے میں قائم ایک ‘سبیل’ پر کھڑے ہو کر عزاداروں میں پانی اور دودھ تقسیم کیا۔ اس موقع پر ان کے ساتھ ان کے مشیر ناصر اسلم وانی اور مقامی ایم ایل اے تنویر صادق بھی موجود تھے۔
وزیرِ اعلیٰ نے جلوس کے پرامن انعقاد میں مدد کرنے والے رضاکاروں سے بات چیت کی اور ان کے جذبہ خدمت کی ستائش کی۔ بعد ازاں، انہوں نے زادی بل میں واقع معروف بزرگ میر شمس الدین عراقی (رح) کے آستانہ عالیہ پر حاضری دی، جہاں انہوں نے فاتحہ خوانی کی اور جموں و کشمیر میں امن، بھائی چارے اور خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔عاشورہ کے جلوسوں کو پرامن اور منظم طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت اور پختہ انتظامات کیے گئے تھے۔
آئی جی پی کشمیر وی کے بردی نے محرم الحرام کے جلوسوں کے دوران عوام، منتظمین اور اسکاؤٹس کے بھرپور تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اور رضاکاروں نے تمام سرکاری رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے نظم و ضبط برقرار رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیا۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
وینزویلا میں زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، ہلاکتیں 589 تک پہنچ گئیں
کراکس، وینزویلا میں دو بڑے زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک ایک درجن سے زائد زلزلے آچکے ہیں جبکہ زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 589 تک پہنچ چکی ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق وینزویلا میں یکے بعد دو شدید زلزلے ریکارڈ کیے گئے جن کی شدت 7.2 اور 7.5 تھی، زلزلوں کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں اب تک 589 افراد کی اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ 2980 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور سیکڑوں افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
ادھر دارالحکومت کاراکس میں کئی عمارتیں گر گئیں، جس کے باعث متاثرین سڑکوں پر رات گزارنے پر مجبور ہیں، شدید زلزلے سے کاراکس ائیرپورٹ بھی متاثر ہوا جس کے سبب فلائٹ آپریشن بند ہوگیا، وینزویلا کی قائم مقام صدر نے زلزلے سے متاثرہ ساحلی علاقوں کا دورہ بھی کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وینزویلا میں 2 بڑے زلزلوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے اب تک ایک درجن سے زائد زلزلے آچکے ہیں جبکہ اگلے ہفتے کے دوران 5 شدت کے ایک اور زلزلے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب امریکہ نے وینزویلا کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی ہیں، مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے زلزلہ متاثرین کے لیے ہنگامی طور پر ایک لاکھ یورو کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
تازہ ترین5 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان2 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
کھیل1 week agoڈیوڈ کی ہیٹ ٹرک، کینیڈا نے قطر کو شکست دے کر ورلڈ کپ میں پہلی بار جیت درج کی
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان آج ہونے والے مذاکرات منسوخ: سوئس وزارت خارجہ
دنیا5 days agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا4 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoایران کے ساتھ معاہدہ حتمی نہیں، اگر رویہ درست نہ رہا تو حملے دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoکشتواڑ میں دہشت گردوں کے معاون نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی
دنیا1 week agoاعلیٰ ترین قیادت کے دستخط سے معاہدے کی خلاف ورزی کی سیاسی قیمت زیادہ ہو گئی: اسماعیل بقائی
تازہ ترین5 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا4 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی








































































































