دنیا
ابو ظبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلانے والا مشرقِ وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا

ابوظبی، ابوظبی میں تیار شدہ ہیلی طیارے کی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی گئی ہیلی 250 کلو وزن 700 کلومیٹر تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ابو ظبی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ طیارہ ’ ڈیلیوری‘ کیلئے استعمال ہوگا، طیارے کا جدید ہائبرڈ انجن، بجلی اور ایندھن سے اڑان بھرنے میں مدد دے گا جب کہ طیارہ مکمل طور پر ابوظبی میں تیار کیا گیا ہے اس کے علاوہ بغیر ڈرائیور گاڑیاں اب ابوظبی میں چلنے کو تیار ہیں جن کی باقاعدہ تجارتی سروس کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
ابوظبی بغیر ڈرائیور گاڑیاں چلنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا شہر بن گیا ہے، یہاں چین کی 2مختلف کمپنیاں ’ ڈرائیور لیس ‘ گاڑیاں چلائیں گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مذاکرات کے بعد ایرانی صدر کا دورۂ پاکستان، اسلام آباد کی سفارتی اہمیت میں اضافہ
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں جہاں وہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے، ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ مذاکرات اور مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتِ حال کے بعد یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔
یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب سوئٹزر لینڈ میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے مذاکرات کے بعد فریقین کے درمیان 60 روزہ فریم ورک پر پیش رفت سامنے آئی ہے جس کا مقصد ایک حتمی معاہدے کی جانب بڑھنا ہے۔
الجزیرہ نے ایرانی صدر کے پاکستانی دورے سے متعلق ایک خصوصی رپورٹ شائع کی ہے۔
الجزیرہ کے مطابق اس دورے میں دونوں ممالک تجارت، توانائی، سرحدی سیکیورٹی اور علاقائی رابطوں کو مزید مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔
صدر پزشکیان وزیرِ اعظم شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے، اس کے علاوہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کی قیادت بھی ان سے ملے گی۔
الجزیرہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے حالیہ مذاکرات میں ثالثی کا کردار ادا کیا ہے جس کے باعث اس کی علاقائی سفارتی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ برسوں کے دوران پاکستان اور ایران کے تعلقات میں بہتری آئی ہے اور تعاون میں اضافہ ہوا ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے اہم سفارتی شراکت دار قرار دیا ہے۔
یاد رہے کہ 2015ء کے جوہری معاہدے کے تحت ایران نے اپنے جوہری پروگرام پر پابندیاں قبول کی تھیں تاہم 2018ء میں امریکہ کے معاہدے سے نکلنے کے بعد صورتِ حال دوبارہ کشیدہ ہو گئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر کا یہ دورہ ایران کے لیے بھی اہم ہے کیونکہ اس سے اسے عالمی سطح پر سیاسی حمایت اور معاشی ریلیف کے امکانات مضبوط بنانے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ پاکستان کے لیے یہ خطے میں ایک ذمے دار ثالث کے طور پر ابھرنے کا موقع ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ اسرائیل کی جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی اور مستقبل کی صورتِ حال اسرائیل کی طاقت اور دفاعی صلاحیتوں پر منحصر ہو گی۔
ایرانی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے گزشتہ جمعرات کو گش ایٹزیون (Gush Etzion) میں ریزرو افسران کے کیڈٹس سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے یہ بیان دیا، جس کی تفصیلات اسرائیلی میڈیا نے منگل کو (آج) شائع کی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم اس وقت ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کا سامنا کر رہے ہیں، ہم نے ان پر ضرب لگائی ہے، یہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، لیکن اس کا انحصار ہماری طاقت پر ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ آئندہ 30 برس میں اسرائیل کا علاقائی اور بین الاقوامی مقام اس کی عسکری اور دفاعی قوت سے وابستہ ہو گا، ملک اس وقت اپنی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے امریکی حمایت کو سراہتے ہوئے اسلحے کے شعبے میں خود انحصاری کی ضرورت پر بھی زور دیا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاعی نظام اور اسلحہ سازی کی صنعت کو مزید مضبوط بنانا ہوگا تاکہ بیرونی انحصار میں کمی لائی جا سکے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ میں اسلحے کے میدان میں خود مختاری چاہتا ہوں، ہمیں اپنا آزاد دفاعی اور اسلحہ جاتی نظام درکار ہے، ہم اپنے ہتھیار خود تیار کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
تہران، ایران کے چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا۔
سوئٹزر لینڈ میں مذاکرات کے بعد واپسی پر ایرانی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دھمکی آمیز بیانات کے بعد ایرانی وفد نے مذاکرات چھوڑ دیے تھے، ٹرمپ نے ایرانی صدر، مذاکراتی ٹیم، ایرانی سر زمین پر ممکنہ حملوں سے متعلق دھمکی آمیز بیانات دیے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے جے ڈی وینس سے کہا کہ ہم یہاں مذاکرات کے لیے آئے ہیں، آپ کے صدر نے دھمکیاں دی ہیں، دستخط شدہ مفاہمت کے پہلے نکتے کے مطابق کسی قسم کی دھمکی یا دباؤ نہیں ہونا چاہیے۔
قالیباف کا کہنا ہے کہ دھمکی آمیز بیان کے بعد ایرانی وفد مذاکرات چھوڑ کر چلا گیا اور دوبارہ واپس نہیں آیا تھا، جس کے بعد امریکہ نے ثالثوں کے ذریعے ایک اور ملاقات کی درخواست کی، لیکن ایران نے اسے مسترد کر دیا۔
باقر قالیباف نے کہا کہ قطری اور پاکستانی ثالث کار ایرانی وفد سے ملے، ایران نے واضح کیا کہ ثالثوں سے بات کرے گا، امریکی وفد سے براہِ راست مذاکرات نہیں ہوں گے، 80 منٹ کے مذاکرات اور مشاورت کا نتیجہ پاکستان اور قطر کی جانب سے جاری کیا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days ago‘اسلام آباد ایم او یو’ پر جے رام رمیش کا مرکز پر حملہ، کہا- مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو بڑا جھٹکا
دنیا1 week ago‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل ‘انکاؤنٹر’ کے مقتول کی لاش قبر سے نکال کر اہلِ خانہ کے حوالے
دنیا1 week agoعین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
دنیا1 week agoتاریخی ڈیل مکمل، امریکہ اور ایران نے جنگ بندی معاہدے کی تصدیق کردی
ہندوستان1 week agoسلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
دنیا6 days agoایرانی آرمی چیف کا دفاعی طاقت مزید بڑھانے کا اعلان
تجزیہ1 week agoسبز توانائی اور موسمیاتی بحران
دنیا6 days agoجی سیون ممالک کا امریکہ اور ایران امن معاہدے کی حمایت کا اعلان
ہندوستان6 days ago’جمہوریت کو نقصان پہنچانے کے لیے شاہ چلا رہے ہیں دھوکہ دہی پرمبنی مہم ‘: رمیش
دنیا1 week agoامریکہ ایران معاہدے پر الیکٹرانک دستخط ٹرمپ وینس نے کئے
دنیا6 days agoچین کا مشرق وسطیٰ میں فوری اور پائیدار جنگ بندی پر زور





































































































