جموں و کشمیر
بابا بڈھا امرناتھ یاترا: یاتریوں کا پہلا قافلہ منڈی پہنچا، لوگوں کا والہانہ استقبال

جموں، شری بابا بڈھا امرناتھ یاترا کا پہلا قافلہ منگل کی صبح ضلع پونچھ کے منڈی میں واقع بابا بڈھا امرناتھ مندر پہنچا جہاں لوگوں نے ان یاتریوں کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں پھول مالائیں پہنائیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز بھگوتی نگر بیس کمیپ جموں سے بابا بڈھا امرناتھ یاترا کے لئے ایک ہزار سے زیادہ یاتریوں پر مشتمل یاترا کے پہلے قافلے کو منڈی کے لئے روانہ کیا تھا۔
یاتریوں کا یہ پہلا قافلہ منگل کی صبح منڈی پہنچا جہاں لوگوں نے بلا لحاظ مذہب و مسلک ان کا شاندار استقبال کیا۔
منڈی پہنچنے پر وہاں موجود سیول سوسائٹی کے لوگوں نے یاتریوں کو پھول مالائیں پہنائیں۔
اس موقع پر ایک یاتری نے میڈیا کو بتایا’منڈی کے لوگوں نے جس طرح ہمارا استقبال کیا اس سے ملک میں بھائی چارے اور اتحاد کا پیغام جاتا ہے۔
انہوں نے کہا ’اس استقبال سے ملک بھر سے آئے ہوئے یاتریوں کے دل باغ باغ ہوئے اور وہ جذباتی بھی ہوگئے۔‘
ان کا کہنا تھا ’ یاتریوں کے پہلے قافلے کا جو استقبال کیا گیا یہ اتحاد اور آپسی بھائی چارے کی ایک اعلیٰ مثال ہے۔‘
ایک مقامی نے بتایا ’منڈی کی یہ روایت رہی ہے کہ یہاں ہرسال اس یاترا کے لئے آنے والے یاتریوں کا بلا لحاظ مذہب و ملت لوگ استقبال کرتے ہیں اور اس سال بھر ان کا انتظار کرتے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ’ہمارا ملک ایک گلدستہ ہے جس میں ہر طرح کے پھول ہیں، ہماری گنگا جمنی تہذیب ہے اور ضلع پونچھ نے ہمیشہ اس مثال کو زندہ رکھا ہے اور جب بھی یاتری یہاں آتے ہیں تو ان کا والہانہ استقبال کیا جاتا ہے۔‘
واضح رہے کہ پونچھ کے منڈی علاقے میں واقع بھگوان شیو کے نام وقف بابا بڈھا امرناتھ مندر جموں کے قدیم ترین مندروں میں شمار کیا جاتا ہے۔ اگرچہ اس مندر میں سال بھر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا رہتا ہے تاہم اس یاترا کے دوران یاتریوں کی غیر معمولی بھیڑ رہتی ہے۔
امسال 13 دنوں کو محیط یہ یاترا 9 اگست کو رکشا بندھن کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔
دریں اثنا یاترا کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے حکام نے جہاں سیکورٹی کا سخت بند وبست کیا ہے وہیں یاتریوں کی سہولیات کے لئے تمام تر اںتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
حکام نے بتایا کہ یاتریوں کے لئے تمام ضروری سہولیات کے ساتھ مناسب رہائش، بجلی کی فراہمی، پینے کے پانی، لنگر، پارکنگ، واٹر پروف خیمے اور راستے میں موبائل ٹوائلٹس کے قیام کو یقینی بنایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھگوتی نگر اور جموں ریلوے اسٹیشن پر یاتریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ ڈیسک اور رجسٹریشن کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں۔
یو این آئی ایم افضل۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کی بڑی کارروائی، دو ریونیو ملازمین رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
جموں، جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے منگل کے روز رشوت ستانی کے ایک معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ریونیو حکام (محکمہ مال کے ملازمین) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اے سی بی کی خصوصی ٹیم نے پٹوار حلقہ ‘گولے’ کے پٹواری ششی کمار اور ان کے اسسٹنٹ (معاون) ہرکیرت سنگھ کو 70,000 روپے کی رشوت مانگنے اور وصول کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
اے سی بی کو ایک شہری کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مذکورہ پٹواری اور ان کے معاون نے دو ریونیو ریکارڈز (زمین کے کاغذات) کی کاپیاں جاری کرنے کے عوض غیر قانونی طور پر 70,000 روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے۔ شکایت کنندہ رشوت نہیں دینا چاہتا تھا، اس لیے اس نے اے سی بی سے رابطہ کر کے کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی۔ترجمان کے مطابق، شکایت ملنے پر اے سی بی نے معاملے کی خفیہ تحقیقات کروائیں، جس میں رشوت مانگے جانے کی تصدیق ہو گئی۔
معاملہ سچ ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن بیورو کے تھانہ سینٹرل (جموں) میں ’پریوینشن آف کرپشن ایکٹ، 1988‘ کی دفعہ 7 اور ’بھارتیہ نیائے سنہیتا ‘ کی دفعہ 61(2) کے تحت باقاعدہ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔گرفتاری کے فوری بعد، ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں دونوں ملزمان کے گھروں کی تفصیلی تلاشی بھی لی گئی۔ اے سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات سرگرمی سے جاری ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: سری نگر اور گلمرگ کے درمیان شام 5 بجے کے بعد سیاحتی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی
سری نگر، جموں و کشمیر میں 3 جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک کے نظام کو چست درست رکھنے کے لیے سری نگر اور مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے درمیان شام 5:00 بجے کے بعد سیاحتی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے گلمرگ جانے کا ارادہ رکھنے والے تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل پولیس ہیڈ کوارٹرز کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں جموں و کشمیر پولیس کی ایڈوائزری کے مطابق، شام 5:00 بجے کے بعد کسی بھی سیاحتی گاڑی کو گلمرگ سے سری نگر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح، شام 5:00 بجے کے بعد کسی بھی سیاحتی گاڑی کو سری نگر سے گلمرگ کی طرف بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ سفری پابندیاں امرناتھ یاترا کے پورے سیزن (مقررہ مدت) کے دوران نافذ العمل رہیں گی۔ تمام سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی وقت سے پہلے کریں اور مقررہ وقت کے اندر اپنی آمد اور واپسی کا سفر مکمل کریں۔بارہمولہ پولیس کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد یاترا کے قافلوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنانا، ٹریفک کو کنٹرول کرنا اور عوامی تحفظ کو برقرار رکھنا ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا”ان ضروری پابندیوں کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو ہونے والی کسی بھی قسم کی زحمت کے لیے ہمیں دلی افسوس ہے، لیکن شاہراہ کا استعمال کرنے والے تمام افراد کی حفاظت اور سلامتی کے وسیع تر مفاد میں ہم سب کے تعاون کی امید کرتے ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
امریکہ اور ایران مذاکرات کر سکتے ہیں تو ہندوستان اور پاکستان کیوں نہیں میرواعظ عمر فاروق
سری نگر، حریت کانفرنس کے چیئرمین اور کشمیر کے معروف مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے منگل کے روز نئی دہلی اور اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے سفارتی بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شدید ترین تناؤ کے باوجود امریکہ اور ایران مذاکرات کی میز پر واپس لوٹ سکتے ہیں، تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میرواعظ نے ان حالیہ رپورٹس پر خوشی کا اظہار کیا جن کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اور اس ہفتے دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ مذاکرات متوقع ہیں۔
شہرِ آفاق جامع مسجد سری نگر میں گزشتہ جمعہ کے خطبے کا حوالہ دیتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا”اگر ایران اور امریکہ شدید ترین کشیدگی کے بعد مذاکرات کی میز پر آ سکتے ہیں، تو ہندوستان اور پاکستان بھی اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ جنگیں کبھی تنازعات کا حل نہیں ہوتیں، بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اسی مثبت جذبے کے تحت ہندوستانی قیادت سے بھی مذاکرات کا راستہ اپنانے کی اپیل کی ہے تاکہ خطے کو جنگ کے بادلوں سے بچایا جا سکے۔میرواعظ نے زور دے کر کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں انسانی وسائل اور ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا”میرا ماننا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی ہی مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کا سب سے بہترین راستہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان، پاکستان اور کشمیری قیادت ایسے امن پسند اقدامات کی حمایت کرے گی۔”
سیاسی امور کے علاوہ میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کے مسلمانوں کے مابین باہمی اتحاد اور یکجہتی پر خصوصی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے مذہبی رہنماؤں کی سب سے بڑی تنظیم ‘متحدہ مجلسِ علماء’ کے تمام اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ تمام مکاتبِ فکر کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ اگر کبھی مختلف فرقوں کے درمیان یا کسی ایک ہی فرقے کے اندر کوئی غلط فہمی پیدا ہو، تو اسے وسیع تر اسلامی اتحاد کے مفاد میں دوستانہ ماحول اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، کیونکہ اتحاد کے بغیر تشخص اور حقوق کی حفاظت ممکن نہیں ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
ہندوستان6 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
جموں و کشمیر6 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
جموں و کشمیر4 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
ہندوستان6 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا5 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
ہندوستان1 day agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا5 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ





































































































