تازہ ترین
بدعنوانی کے زیر التوا مقدمات پر محکموں کی درجہ بندی کی جانی چاہئے: مودی

نئی دہلی، 3 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کسی بھی بدعنوان شخص کو سیاسی، سماجی تحفظ نہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سرکاری محکموں کو بدعنوانی کے زیر التوا مقدمات کی بنیاد پر درجہ بندی کرنا چاہئے اور اس کی رپورٹ باقاعدگی سے عوامی طور پر دستیاب ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کرپشن کے خلاف جس قوت ارادی کا مظاہرہ کر رہی ہے، وہی عزم تمام محکموں میں دکھانا ضروری ہے۔ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ہمیں ایک ایسا انتظامی ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہوگا، جو بدعنوانی کو بالکل بھی برداشت نہ کرے۔
وزیراعظم نے محکموں میں بدعنوانی کے مقدمات کو جلد نمٹانے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔
مسٹر مودی یہاں وگیان بھون میں سنٹرل ویجیلنس کمیشن (سی وی سی) کے زیر اہتمام ویجیلنس بیداری ہفتہ کے موقع پر منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر انہوں نے سی وی سی کے نئے شکایات مینجمنٹ سسٹم پورٹل کا آغاز کیا۔ اس پروگرام میں عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ، وزیر اعظم کے دفتر کے پرنسپل سکریٹری ڈاکٹر پی کے مشرا، کابینہ سکریٹری راجیو گوبا، سی وی سی سریش پٹیل اور کمیشن کے دیگر اراکین اور دیگر معززین نے شرکت کی۔
مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے اعتماد اور اعتبار ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ “سابقہ حکومتوں نے نہ صرف عوام کا اعتماد کھویا، بلکہ وہ عوام پر اعتماد کرنے میں بھی ناکام رہی تھی”۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ان کی حکومت گزشتہ آٹھ سالوں سے سرکاری خدمات کے “کمی اور دباؤ” کے نظام کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت طلب اور رسد کے درمیان فرق کو پر کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کو دور کرنے کے لیے عوام کے سامنے خدمات کی کمی کو دور کرنا بہت ضروری ہے۔ ٹیکنالوجی، سروس تک رسائی اور خود کفیل ہندوستان بدعنوانی سے نمٹنے کے تین بڑے طریقے ہیں،”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایک ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے ہمیں بدعنوانی پر صفر رواداری کے ساتھ ایسا انتظامی ماحولیاتی نظام تیار کرنا ہوگا۔
ہندوستان
مرزاپور سڑک حادثہ: جاں بحق 11 افراد کی شناخت مکمل
مرزاپور، اتر پردیش کے ضلع مرزاپور کے ڈرمنڈگنج تھانہ علاقے میں وارانسی–کنیاکماری قومی شاہراہ پر واقع بھیسوڑ بلائے پہاڑ کے بڑکا موڑ پر بدھ کی دیر رات پیش آئے ہولناک سڑک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام 11 افراد کی شناخت کر لی گئی ہے۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ ارپنا کوشک کے مطابق مدھیہ پردیش کی طرف سے چنا لاد کر آنے والا ایک ٹرک ممکنہ طور پر بریک فیل ہونے کے باعث بے قابو ہو گیا اور آگے چل رہی بولیرو گاڑی کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر کے بعد بولیرو ایک سوئفٹ کار سے جا ٹکرائی، جو آگے چل رہے ایک ٹریلر ٹرک سے جا ٹکرائی۔ حادثے کے بعد بولیرو سڑک سے نیچے جا گری اور اس میں آگ لگ گئی، جبکہ دیگر گاڑیاں آپس میں پھنس گئیں۔
آگ اس قدر شدید تھی کہ بولیرو میں سوار افراد کو باہر نکلنے کا موقع نہیں ملا اور نو افراد جل کر جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں میں ضلع مرزاپور کے جِگنا تھانہ علاقے کے نرینہ گاؤں کے ایک ہی خاندان کے افراد شامل ہیں، جو مدھیہ پردیش کے میہر دیوی دھام سے ایک آٹھ سالہ بچے کی منڈن رسم ادا کر کے واپس لوٹ رہے تھے۔
مرنے والوں میں شیوا سنگھ (8)، وندنا سنگھ (48)، پیوش سنگھ (15)، پنکج سنگھ (40)، وینا سنگھ (47)، سونم سنگھ (9) اور ڈرائیور وشنو سنگھ (45) شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ستنا (مدھیہ پردیش) کی رہائشی پرینکا سنگھ (42) اور ان کے بیٹے کارتکیہ سنگھ (19) بھی جاں بحق ہوئے۔ حادثے میں سون بھدر کے جے پرکاش (28) اور ٹرک کنڈکٹر وکاس شرما (مدھیہ پردیش) کی بھی موت ہوئی۔
واقعے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ اور ضلع مجسٹریٹ سمیت کئی تھانوں کی فورس موقع پر پہنچ گئی۔ فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا، جس کے بعد کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد ٹریفک بحال کیا جا سکا۔ تمام لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔
اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کے مناسب علاج اور متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق بڑکا موڑ علاقے میں اکثر حادثات پیش آتے رہتے ہیں، جس کے باعث اسے “کِلَر موڑ” کے نام سے جانا جاتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثے کے وقت آگ اتنی شدید تھی کہ کوئی بھی قریب جانے کی ہمت نہیں کر پا رہا تھا اور اندر پھنسے لوگ مدد کے لیے پکارتے رہ گئے۔
یو این آئی۔ م ع۔ایف اے
دنیا
امریکی بحریہ کے سکرٹری کا استعفیٰ: محکمہ جنگ
ماسکو، امریکی محکمہ جنگ (وار ڈیپارٹمنٹ) نے اعلان کیا ہے کہ امریکی بحریہ کے سکرٹری جان فیلن اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ہیں۔
محکمے کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا: “سکریٹری آف دی نیوی جان سی فیلن فوری طور پر انتظامیہ سے علیحدہ ہو رہے ہیں۔” بیان میں مزید بتایا گیا کہ انڈر سکریٹری ہنگ کاؤ بحریہ کے قائم مقام سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں گے۔
نیوز پورٹل ‘ایکسیس کے مطابق فیلن کی رخصتی بہت سے لوگوں کے لیے حیران کن تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ فیلن کے سیکرٹری آف وار پیٹ ہیگستھ کے ساتھ تعلقات خوشگوار نہیں تھے، حالانکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے تعلقات اچھے بتائے جاتے ہیں۔
منگل کے روز ہی فیلن نے صحافیوں سے ملاقات کی تھی جس میں انہوں نے بحریہ کے مستقبل اور ‘گولڈن فلیٹ’ جیسے بڑے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
یو این آئی۔ اسپوتنک۔ ایم جے
ہندوستان
کھڑگے کی تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے جمعرات کو تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے ووٹرز سے بڑی تعداد میں پولنگ میں حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کی یہ لڑائی شہریوں کے حقوق کو محفوظ بنانے اور وفاقی ڈھانچے، مساوات، انصاف، آزادی اور منطق پسندی کے دفاع کے لیے ہے۔
تمل ناڈو کے ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے مسٹر کھڑگے نے سوشل میڈیا پر کہا کہ یہ اپنے جمہوری حق کو استعمال کرنے اور ان طاقتوں کے خلاف کھڑے ہونے کا وقت ہے جو ریاستوں کے حقوق کو کمزور کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر پہلی بار ووٹ دینے والے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں نکلیں اور ریاست کے مستقبل کو مضبوط بنائیں۔
مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے موقع پر انہوں نے تمام شہریوں سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی درخواست کی۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی طرح کے خوف یا دباؤ میں آئے بغیر ووٹ ڈالیں، کیونکہ “آپ کا ووٹ ہی آپ کی آواز ہے۔”
مسٹر کھڑگے نے آئین کی راہ پر چلتے ہوئے جمہوریت کی روح کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال عظیم رہنماؤں کی سرزمین رہی ہے جنہوں نے جمہوریت، سماجی انصاف اور مساوات کے لیے جدوجہد کی، اور ان اقدار کو برقرار رکھنا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے نوجوانوں سے خاص طور پر کہا کہ وہ پورے اعتماد کے ساتھ اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں تاکہ حقیقی ترقی ریاست کے ہر کونے تک پہنچ سکے۔
واضح رہے کہ اس وقت تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے۔
دنیا6 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر7 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا3 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر6 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا6 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا6 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا6 days agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا2 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی









































































































