تازہ ترین
بچوں اور والدین کو پریشان ہونےکی ضرورت نہیں:ناظم تعلیمات کشمیر

دستیاب تمام سہولیات کا استعمال کر کے ہر بچے کو تعلیم کے نور ان حالات میں منور کیا جائے گا۔
جن طلبا کے پاس کوئی بھی ڈیجٹل سہولیات موجودنہیں ہیں انہیں اور انکے والدین کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔محکمہ تعلیم6لاکھ سے زیادہ بچوں تعلیم فراہم کرنے میں مصروف۔ان باتوں کا اظہارناظم تعلیمات کشمیر محمد یونس ملک نے کشمیر نیوز سروس کے ساتھ ایک خصوصی بات چیت میں کیا ہے۔
(کے این ایس) کے مطابق وادی کشمیر میں محکمہ تعلیم کی جانب سے گذشتہ کئی روز سے ایک مخصوص ’ایپ کے ذریعے لاکڈون کے دوران گھروں میں بیٹھے بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کیا،جس کے نتیجے میں سمارٹ فون اور انٹرنیٹ سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث بیشتر بچے جن میں خاص کر غریب اور دور افتادہ علاقوں کے طلبا ء شامل ہیں،تعلیم سے محروم ہو ررہے ہیں۔جس کے نتیجے میں طلبا والدین اور اساتذہ بھی سخت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اس دوران ساری صورت حال کے باعث سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء سخت ذہنی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اس دوران وادی کشمیر کے اطراف و اکناف سے تعلق رکھنے والے طلبا ء کی ایک بڑی تعداداور ان کے والدین نے فون پر بتایا کہ بیشتر بچوں کے پاس سمارٹ فون،انٹرنیٹ سہولیات،یا ٹیلی ویژن موجود نہیں ہیں،جس کے باعث ان کے بچے تعلیم سے محروم ہو رہے ہیں۔کچھ والدین کا کہنا تھا کہ ان کے گھر میں سمارٹ فون موجود نہیں ہے۔ جبکہ اس طرح سے ان کے بچے سخت مایوسی کے شکار ہوئے ہیں اور محکمہ کو چاہے سہولیات سے محروم بچوں کے لئے الگ سے اقدامات کریں،جبکہ کئی اساتذہ نے بھی ”زوم“کلااس تیز رفتار انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث انہیں بھی اس طرح کے کلاسوں کا اہتمام کرنا مشکل بن جاتا ہے۔
اس حوالے سے کشمیر نیو زسروس کے نیوزایڈٹر سید اعجاز نے ناظم تعلیمات کشمیرمحمد یونس ملک کے ساتھ ایک تفصیلی خصوصی بات چیت کی ہے،جس میں انہوں نے کہا محکمہ نے مختلف سہولیات کو استعمال میں لا کر 6لاکھ سے زیادہ بچوں تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ناظم تعلیمات نے بتایا انہوں ایک قدم اٹھا یا جو جو بھی سہولیات موجود ہے چاہے،اس میں زوم کلاس،وٹس ائپ،فون کال کے علاوہ باقی طریقہ کار جن میں اسائن منٹ،کے علاوہ دیگر تمام سہولیات کو استعمال میں لاکر ہر ایک اور آخری بچے تک پہنچ جائے گا،اور انہیں تعلیم کے نور سے منور کیا جائے گا۔محمد یونس ملک نے بتایا والدین اور بچوں کو کسی بھی طرح پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔خیال رہے۔ وادی کشمیر میں کورونا وائرس کے نتیجے میں لاکڈون کے نتیجے میں تمام لوگ اپنے گھروں کے اندرمحصور ہیں۔
دنیا
‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
تل ابیب، اسرائیلی وزیر بن گویر ایران امریکہ معاہدے پر چراغ پا ہوگئے اور معاہدہ ماننے سے انکار کردیا۔
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازوکےقومی سلامتی وزیربن گویرنے ایران امریکہ معاہدےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں پابندنہیں کرتا، ہم اس معاہدےمیں پارٹی نہیں ہیں۔ بن گویر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا، ہم حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی چیز پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔
اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ زمین کےایک انچ سےبھی دستبردارنہیں ہونگے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی طاقت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کے سامنے خود کو جوابدہ اور ذمہ دار سمجھتے ہیں، قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھانے والوں کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، تنقید معاشرے کا حق ہے مگر شرافت کے تقاضے بھی ضروری ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
سلوواکیہ میں مودی کا ہوا شاندار استقبال
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو سلوواکیہ کے دورے پر پہنچنے پر کہا کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری مزید گہری ہوگی مسٹر مودی نے سلوواکیہ کے دارالحکومت پہنچنے کے فوراً بعد کہا کہ یہ دورہ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کو آگے بڑھانے کا ایک اہم موقع ہے۔ انہوں نے سلوواکیہ کے صدر پیٹر پیلیگرینی اور وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں کے بارے میں بھی اپنی دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، “براتیسلاوا پہنچ گیا ہوں۔ یہ دورہ ہند-سلوواکیہ تعلقات کو گہرا کرنے اور تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ صدر پیلیگرینی اور وزیر اعظم فیکو کے ساتھ نتیجہ خیز ملاقاتوں کی امید ہے۔”
وہاں پہنچنے پر وزیر اعظم کا رسمی استقبال کیا گیا، جس میں سلوواکیہ کی صدیوں پرانی روایت کے مطابق انہیں بریڈ اور نمک پیش کیا گیا۔ یہ منفرد روایت مہمان نوازی، خیر سگالی اور دوستی کی علامت مانی جاتی ہے۔ مسٹر مودی نے اس استقبال کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا، “براتیسلاوا میں استقبال کے دوران بریڈ اور نمک پیش کرنے کی روایتی رسم دیکھنے کو ملی۔
یہ سلوواکیہ کے بھرپور ثقافتی ورثے اور وہاں کے لوگوں کی خیر سگالی و دوستی کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔”
اس دورے کے دوران سلوواکیہ کی لوک روایات کو ظاہر کرنے والا ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔ وزیر اعظم نے میاوا علاقے کے لوک گروپ ‘کوپانیسیارک’ کی ایک دلکش پیشکش دیکھی۔ انہوں نے کسی ملک کی تاریخ اور شناخت کو برقرار رکھنے میں روایتی فنون کے کردار کی ستائش کی۔ وزیر اعظم نے کہا، “سلوواکیہ کے میاوا علاقے کے کوپانیسیارک گروپ کی ایک بہترین پیشکش دیکھی۔ اس طرح کی لوک روایات اپنی ثقافت اور تاریخ کو سنبھال کر رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔”
براتیسلاوا میں مسٹر مودی کا استقبال کرنے کے لیے ہندوستانی برادری کے لوگ بھی بڑی تعداد میں جمع ہوئے، جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے باہمی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس پُرجوش استقبال کے لیے غیر مقیم ہندوستانیوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیونٹی کی یہ محبت ہندوستان اور سلوواکیہ کو جوڑنے والے مضبوط تعلقات کو اجاگر کرتی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا، “میں ہندوستانی برادری کے لوگوں کی اس محبت اور گرمجوشی کے لیے ان کا شکر گزار ہوں۔
ایسے جذبات ہمارے لوگوں کو جوڑنے والے مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتے ہیں اور ہند-سلوواکیہ کی دوستی کو مزید مضبوط کرتے ہیں۔”
وزیر اعظم کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان بدلتے ہوئے عالمی اور معاشی حالات کے درمیان وسطی اور مشرقی یورپی ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑھانا چاہتا ہے۔ یورپی یونین اور نیٹو کا رکن سلوواکیہ، تجارت، سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ، دفاعی تعاون، اختراع، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آمدورفت جیسے شعبوں میں ہندوستان کا ایک اہم شراکت دار بن کر ابھرا ہے۔
صدر پیلیگرینی اور وزیر اعظم فیکو کے ساتھ مسٹر مودی کی ملاقاتوں میں معاشی تعاون بڑھانے، صنعتی شراکت داری کو مضبوط کرنے، تکنیکی تعاون میں بہتری لانے اور ثقافتی و تعلیمی تبادلوں کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز ہونے کی امید ہے۔
اس کے ساتھ ہی دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کا امکان ہے۔
ہندوستان اور سلوواکیہ کے درمیان دہائیوں سے دوستانہ سفارتی تعلقات رہے ہیں اور حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھی ہے، جبکہ ہندوستانی کمپنیوں نے سلوواکیہ میں اپنی موجودگی مضبوط کی ہے، خاص طور پر آٹوموبائل، انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں۔ وہیں سلوواکیہ کی کمپنیوں نے بھی ہندوستان کی بڑھتی ہوئی معیشت اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
براتیسلاوا کا یہ دورہ مسٹر مودی کے وسیع یورپی سفارتی رابطے کا حصہ ہے۔ امید ہے کہ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی بات چیت، معاشی تعاون اور عوامی رابطوں کو مضبوط بنا کر ہند-سلوواکیہ تعلقات کو ایک نئی رفتار دے گا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان1 week agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
دنیا7 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا4 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا4 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoایران کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام
دنیا1 week agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
دنیا6 days agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا1 week agoدشمن کو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن
جموں و کشمیر1 week agoکریری میں بابل کینال: غفلت اور بے حسی کا شکار
دنیا5 days agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا5 days agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک
دنیا6 days agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس





































































































