تازہ ترین
جیش محمد کا مقامی جنگجو جاں بحق، اہلکار زخمی

شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں فوج اور فورسز نے گلشن آباد نامی بستی میں جنگجوؤں کے موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد علاقے کومحاصرے میں لے کربدھ کی صبح تلاشی کارروائی شروع کی، جس دوان طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا، جو وقفے وقفے سے دن بھر جاری رہا۔
اس دوران جھڑپ میں جیش محمد سے وا بستہ ایک جنگجوجاں بحق جبکہ ایک اہلکار کے زخمی ہوا۔ادھر پولیس ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے۔کشمیر نیو زسروس کے مطابق فوج کے 22RR سی آر پی ایف اور ایس او جی نے آرم پورہ گلشن آباد سوپورمیں منگل کی شام علاقے میں جنگجوؤں کے موجود گی کے حوالے ایک مصدقہ اطلاع موصول ہوئی۔اس دوران فوج اور فورسز نے علاقے کو رات دیر گئے بستی کومحاصرے میں لے کرتمام آنے جانے والی راستوں کو سیل کیا۔ذرائع نے بتایا بدھ کی صبح فوسز کی تلاشی پارٹی نے علاقے میں تلاشی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا۔
ذرائع نے بتایااس دوران جب تلاشی پارٹی س مکان کے صحن میں پہنچی،جہاں انہیں جنگجوؤں کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع موصول ہوئی تھی،تو اس یہاں موجود جنگجوؤں نے ایک عارضی ٹین کے شیڈسے فورسز پر فائرنگ کر کے یہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی ہے۔
اس دوران فورسز نے پہلے ہی علاقے کو سخت محاصرے میں لے کر چاروں اطراف سے مورچہ سنبھال لیا تھا اور جوابی فائرنگ کی جس کے ساتھ یہاں طرفین کے درمیان گولیوں کا شدیدتبادلہ ہوا جو ایک تصادم آرائی میں تبدیل ہوا۔ذرائع نے بتایا جنگجوؤں نے ایک بڑے شیڈ میں پناہ لیا اور یہاں سے وقفے وقفے سے فائرنگ کر تارہا۔ دن بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ کی گولیوں کے گھن گرج سے پورا علاقہ لرز اٹھا ہے۔مقامی لوگوں نے بتایا وہ صبح سویرے گھروں میں سوئے تھے،جس دوران شدید فائرنگ سنائی دی ہے،جس کے نتیجے میں پورے علاقے میں سخت خوف و ہراس پھیل گئی ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے نامہ نگار نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایادن کے دو بجے تک طرفین کے درمیان گولیوں کا تبادلہ رک گیا۔انہوں نے مذید بتایا کہ دن کے دو بجے کے بعد جب مکان سے کوئی فائر نہیں ہوا،اور اسی اثنا میں مکان کو آگ کے شعلوں کی نذر ہو گیا۔غیر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ دن بھر جاری رہنے والی اس جھڑپ میں ا یک جنگجو جاں بحق ہوا ہے جب کہ ایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے جس کو علاج معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا اس دوران اگر چہ شام پانچ بجے کے قریب فورسز نے مکان کا ملبہ ہٹانے کی کوشش کی تاہم یہاں سے پھر ایک بار گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے۔جاں بحق جنگجو کی شناخت سجاد نواب ڈار ساکنہ سید پورہ سوپور کے بطور ہوئی ہے،جو عسکری تنظیم جیش محمد سے وابستہ تھا۔
دنیا
ایران کو محدود سطح پر یورینیئم افزودہ کرنے کی اجازت ہو گی: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ نئے معاہدے کے تحت ایران کو صرف محدود سطح پر یورینیئم افزودہ کرنے کی اجازت ہو گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ایران انتہائی محدود سطح پر یورینیئم افزودہ کر سکتا ہے، جسے فوجی مقاصد کے لیے بالکل استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔
انٹرویو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا یورینیئم افزودگی کی یہ حد سابق امریکی صدر باراک اوباما کے دور کے جوہری معاہدے میں مقرر کردہ 3.67 فیصد افزودگی کے برابر ہی ہو گی؟ امریکی صدر نے اس سوال کے جواب میں واضح شرح بتانے کے بجائے کہا کہ ایران صرف پرامن مقاصد کے لیے یورینیئم افزودہ کر سکے گا۔
واضح رہے کہ معاہدے کا اعلان کرنے سے کچھ دیر پہلے ایک امریکی اہلکار نے کہا تھا کہ اس نئے معاہدے کے تحت ایران کا جوہری پروگرام ختم کر دیا جائے گا اور انتہائی افزودہ یورینیئم کو ختم کر دیا جائے گا، لیکن فی الحال اس بات کی کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
’امریکہ ایران معاہدہ نیتن یاہو کی ذاتی شکست ہے‘: اسرائیلی تجزیہ کار کا دعویٰ
تل ابیب، معروف اسرائیلی سیاسی تجزیہ کار گیڈون لیوی نے امریکہ اور ایران کے درمیان طے پانے والے معاہدے کو اسرائیل اور بالخصوص اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کی ’ذاتی شکست‘ قرار دیا ہے۔
الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے گیڈون لیوی نے کہا کہ ایران کا معاملہ نیتن یاہو کا ’زندگی بھر کا منصوبہ‘ رہا ہے، تاہم موجودہ معاہدے میں اسرائیل کو مذاکراتی عمل سے مکمل طور پر باہر رکھا گیا، جس کے باعث تل ابیب کے پاس صرف تخریبی کارروائیوں کا راستہ بچا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اتوار کو بیروت کے جنوبی مضافات پر اسرائیلی حملے اسی نوعیت کی کوششوں کا حصہ تھے، ان کارروائیوں کے باوجود اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ اس پورے عمل میں اسرائیل کو سیاسی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
اسرائیلی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ اصل امتحان ابھی باقی ہے اور یہ دیکھنا ہو گا کہ امریکی صدر ٹرمپ اسرائیل کو کس حد تک قابو میں رکھنے میں کامیاب ہوتے ہیں، کیونکہ نیتن یاہو ایسے کسی بھی جنگ بندی معاہدے کو ناکام بنانے کی کوشش کر سکتے ہیں جو اسرائیل کے بنیادی اہداف پورے نہ کرے۔ گیڈون لیوی نے خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ ہونے والا معاہدہ اب بھی انتہائی نازک مرحلے میں ہے اور اس کی کامیابی کا سب سے بڑا امتحان لبنان کی صورتِ حال ہو گی۔ ان کے مطابق ایران لبنان کی صورتِ حال کو معاہدے کے ساتھ جوڑنے میں کامیاب رہا ہے، جبکہ اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی جنگ بندی کے لیے ایک بڑی رکاوٹ بن سکتی ہے۔
گیڈون لیوی نے کہا کہ جب تک اسرائیلی افواج لبنان میں موجود رہیں گی اور ان کا انخلاء کا کوئی ارادہ نہیں ہو گا، تب تک مکمل جنگ بندی کا قیام مشکل دکھائی دیتا ہے کیونکہ اسرائیلی موجودگی کے خلاف مزاحمت جاری رہنے کا امکان موجود ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
معاہدے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم جرائم کو معاف کردیں گے یا بھول جائیں گے: اسماعیل بقائی
تہران،
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، معاہدے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم جرائم کو معاف کردیں گے یا بھول جائیں گے۔
تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم ایرانی عوام پر اسرائیلی اور امریکی مظالم کو نہیں بھولیں گے، ہم نہیں بھولیں گے کہ ہم نے بڑی تعداد میں اپنی قیادت کھوئی، ایرانی عوام اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے رہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر جمعے کو جنیوا میں دستخط کیے جائیں گے، جینیوا میں دستخط کی تقریب سے پہلے ایرانی حکام پڑوسی ممالک کے دورے کریں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے ایران پر امریکا اور صیہونی جارحیت کی مذمت کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف جارحیت کا خاتمہ امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہے، لبنان کی خودمختاری کا احترام کیا جائے، لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام بھی امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
دنیا1 week agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا4 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
جموں و کشمیر1 week agoکریری میں بابل کینال: غفلت اور بے حسی کا شکار
دنیا1 week agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
دنیا6 days agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا1 week agoدشمن کو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن
دنیا5 days agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا4 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoایران کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام
دنیا6 days agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا5 days agoپاکستان کا افغانستان پر حملہ، 11 بچوں سمیت 13 افراد ہلاک





































































































