تازہ ترین
بھارت، سیریز میں وقار کو برقرار رکھنے کے ارادے سے اترے گا
نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹیم منگل کے روز کھیلے جانے والے ون ڈے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں وقار برقرار رکھنے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔
نیوزی لینڈ نے بھارت کو 0۔2 سے شکست دے کر یک روزہ سیریز اپنے نام کرلیا ہے اور وہ آخری مقابلہ جیت کر ٹیم انڈیا سے ٹی ۔ 20 سیریز میں ملی 5۔0 کی شکست کا بدلہ لینا چاہے گا جبکہ ٹیم انڈیا یہ میچ اپنا وقار بچانے کے ارادے سے کھیلے گی۔
ٹی ۔20 سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم انڈیا یک روزہ سیریز میں ناکام ثابت ہوئی اور اسے پہلے دو مقابلوں میں کیوی ٹیم سے شکست کھانی پڑی۔ پہلے مقابلے میں ٹیم انڈیا نے بلے بازی کا شاندار مظاہرہ کیا لیکن اس کی گیندبازی خراب رہی اور اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دوسرے مقابلے میں ٹیم کی بلے بازی بھی مکمل طور پر ناکام رہی۔
کپتان وراٹ کوہلی کی قیادت میں ٹیم انڈیا کو تیسرے میچ میں اپنی بلے بازی اور گیند بازی کے ساتھ ساتھ فیلڈنگ کو بھی بہتر بنانا ہوگا۔ ٹیم کے سلامی بلے بازوں مینک اگروال اور پرتھوی شا پر جہاں پہلے ون ڈے کی طرح اچھی شراکت داری نبھا کر ٹیم کو مضبوط آغاز دلانے کی ذمہ داری ہو گی وہیں مڈل آرڈر کو توازن قائم رکھ کر ٹیم کا اسکور بڑھا نا ہوگا۔وراٹ، شريس اییراور لوکیش راہل کو مڈل آرڈر میں اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ہندوستانی اننگز کووسعت دینی ہوگی جس سے نچلے آرڈر کے کھلاڑیوں پر دباؤ کم پڑ سکے۔
دوسرے ون ڈے میچ میں شريس کے علاوہ مڈل آرڈر کا کوئی بھی بلے باز کارنامہ نہیں کر سکا تھا جس کی وجہ سے نچلے آرڈر پر دباؤ بڑھ گیا تھا۔ٹیم انڈیا کے لئے اطمینان کی بات ہے کہ ایرجہاں مڈل آرڈر میں اپنی فارم میں چل رہے ہیں وہیں نچلے آرڈر میں نوديپ سینی اور رویندر جڈیجہ گیند بازی کے ساتھ ساتھ بلے بازی میں بھی اپنا کردار ادا بخوبی نبھارہے ہیں۔
گزشتہ میچ میں سینی اور جڈیجہ نے بہترین شراکت داری نبھاتے ہوئے ٹیم کو فتح کے قریب پہنچا دیا تھا لیکن یہ جوڑی ٹیم کو فتح نہیں دلا پائی تھی۔سینی نے گزشتہ میچ میں 45 رنوں کی اننگ کھیلی لیکن تیز رن بنانے کے چکر میں وہ اپنا وکٹ گنوابیٹھے تھے۔ انہیں اپنی پچھلی غلطی سے سبق لیتے ہوئے تیسرے میچ میں ضرورت پڑنے پر صبر و تحمل سے بلے بازی کرنی ہوگی اور ٹیم کے تیز گیند بازوں کو اپنی غلطیوں میں سدھار کرتے ہوئے نپی تلی بولنگ کرنی ہوگی۔ گیند بازوں نے پہلے مقابلے میں 24 وائڈ دیئے تھے جو ٹیم کی شکست کی ایک بڑی وجہ بنی تھی۔
ٹیم انڈیا کے گیندبازوں کو اچھی گیند بازی کرنی ہوگی اور اضافی رن دینے سے بچنا ہوگا۔ اسپن گیندباز جڈیجہ اور یجویندر چہل کو کیوی بلے بازوں کو روکنے کی ذمہ داری ہوگی۔ حالانکہ چہل نے گزشتہ مقابلے میں تین وکٹ لئے تھے اور نیوزی لینڈ کی کو ٹیم کو 273 رنوں پر ہی ڈھیر کردیا تھا۔ٹیم انڈیا کے گیندبازوں کو فارم میں چل رہے نیوزی لینڈ کے سلامی بلے باز مارٹن گپتل اور تجربہ کار بلے باز راس ٹیلر کو جلد ہی آؤٹ کرنا ہوگا جس سے کیوی ٹیم پر دباؤ بنا رہے گا۔ گپتل نے گزشتہ مقابلے میں 79 رن بنائے تھے اور ہینری نکولس کے ساتھ مل کر ٹیم کو مضبوط شروعات دلائی تھی جبکہ ٹیلر نے پہلے مقابلے میں سنچری بنائی تھی اور گزشتہ مقابلے میں ناٹ آؤٹ 73 رن بنائے تھے۔
اس مقابلے میں ٹیم انڈیا کے پاس گنوانے کے لئے کچھ نہیں ہے لہذا ٹیم میں تبدیلی کی جا سکتی ہے۔ کپتان وراٹ نے بھی گزشتہ مقابلے کے بعد کہا تھا کہ وہ آخری میچ میں ٹیم میں تبدیلی کریں گے اس سے ظاہر ہے کہ ٹیم میں کچھ سینئر کھلاڑیوں کو وقفہ دے کر نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جا سکتا ہے۔
نیوزی لینڈ نے تیسرے مقابلے کے لئے ٹیم میں اسپن گیند باز ایش ساوڈھي اور بلیئر ٹكنر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔یہ دونوں کھلاڑی فی الحال نیوزی لینڈ ٹیم اے کا حصہ تھے جن کا مقابلہ ٹیم انڈیا اے کے ساتھ ہو رہا ہے۔
نیوزی لینڈ کے لئے باعث تشویش بات ہے کہ اس کے کپتان کین ولیمس زخمی ہونے کی وجہ سے پہلے دو مقابلوں میں ٹیم کا حصہ نہیں رہے تھے اور ان کی جگہ ٹام لاتھم نے کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی تھی اور اب بھی ولیمسن کے تیسرے میچ میں کھیلنے کی امید کم ہی ہے۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سائبر فراڈ میں استعمال ہونے والے ‘میول اکاؤنٹس’ چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور سب ڈویژن میں سائبر ٹھگوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے میول اکاؤنٹس (رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس) کے آپریشن اور فروغ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی سائبر جرائم پیشہ عناصر کے مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنے اور شہریوں کو آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ میول اکاؤنٹس ایسے بینک کھاتے ہوتے ہیں جو دانستہ یا نادانستہ طور پر سائبر مجرموں کے اختیار میں دے دیے جاتے ہیں، تاکہ مختلف آن لائن فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقوم کی منتقلی اور لین دین کو آسان بنایا جا سکے۔ ان جرائم میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی، ڈیجیٹل اریسٹ فراڈ، او ٹی پی فراڈ، یو پی آئی فراڈ، ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹ مار، فشنگ حملے اور دیگر سائبر جرائم شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کا استعمال دھوکہ بازوں کی شناخت چھپانے اور غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقوم کو مختلف کھاتوں میں منتقل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، جس سے تفتیشی اداروں کے لیے اصل مجرموں تک پہنچنا دشوار ہو جاتا ہے۔
سوپور کے سائبر پولیس اسٹیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے، جبکہ تفتیشی افسران اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام افراد کی شناخت اور فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقوم کے بہاؤ کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا، سوپور پولیس نے عوامی مفاد میں ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کسی دوسرے شخص کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں، اور نہ ہی اے ٹی ایم کارڈ، چیک بک، انٹرنیٹ یا موبائل بینکنگ کی معلومات، یو پی آئی آئی ڈی، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ، او ٹی پی، پن یا پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جان بوجھ کر یا غفلت کے باعث اپنے بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل مالیاتی سہولت کو سائبر فراڈ کی رقوم وصول کرنے یا منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے دینا ایک سنگین جرم ہے، جس پر متعلقہ قانونی دفعات کے تحت فوجداری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے مشتبہ مالیاتی لین دین یا سائبر دھوکہ دہی کی کوشش کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا قومی سائبر کرائم ہیلپ لائن کو دیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
ڈوڈہ کے بھلیسہ میں بادل پھٹنے سے اچانک سیلاب، شاہراہوں پر ٹریفک معطل
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بدھ کے روز بیک وقت دو مقامات پر بادل پھٹنے کے نتیجے میں اچانک سیلابی صورتحال اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں، جس کے باعث علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، بھلیسہ کے علاقے ‘کالال گیسر’ میں رات بھر جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بعد دو مختلف مقامات پر بادل پھٹے۔ اس ناگہانی آفت کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور بڑے پیمانے پر ملبہ سڑکوں پر آ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملبے اور مٹی کے بہاؤ کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکوں پر آمد و رفت مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے۔
موسم سازگار ہوتے ہی سڑکوں سے ملبہ ہٹانے اور ٹریفک کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا۔سکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ مقامی شہریوں اور مسافروں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر اور بالخصوص حساس علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔راحت کی بات یہ ہے کہ اس اچانک آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اب تک کسی جانی نقصان، کسی کے زخمی ہونے یا کسی بڑے مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔مقامی انتظامیہ الرٹ پر ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
یواین آئی۔م ا ع
ہندوستان
کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی
نئی دہلی، بین الاقوامی بازار میں قیمتوں میں کمی کے بعد سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ سے تجارتی صارفین کے لیے رسوئی گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آج سے 19 کلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2,930 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون میں اس کی قیمت 3,113.50 روپے تھی۔ اس طرح اس کی قیمت میں 183.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی شرح مختلف ہے، جو کمپنیوں کی لاگت اور مقامی عوامل کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔
ادھر گھریلو استعمال کے لیے 14.2 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نئی دہلی میں اس کی قیمت بدستور 942 روپے برقرار ہے۔
اس سے قبل یکم جون کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ نئی دہلی میں اس وقت فی سلنڈر 42 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ 7 جون کو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 29 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
مغربی ایشیا میں جاری بحران کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے سے گزشتہ تین ماہ کے دوران تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔ تاہم عام صارفین کو ریلیف دینے کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا گیا تھا۔ اب بین الاقوامی بازار میں قیمتوں میں کمی کے بعد کمرشیل ایل پی جی سلنڈر سستا کر دیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
ہندوستان4 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
دنیا6 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت







































































































