تازہ ترین
بیورو کریسی عوامی سرکار کی متبادل نہیں: دویندر رانا

جموں، (یو این آئی): بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور سابق رکن قانون ساز دویندر رانا نے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ایک قابل سیاسی لیڈر اور تجربہ کا منتظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیوروکریسی کسی بھی صورت میں عوامی سرکار کی متبادل نہیں ہو سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی بیوروکریسی میں قابل لوگ ہیں لیکن لوگوں کے مسائل کو ان کے چنے ہوئے نمائندے ہی حل کرسکتے ہیں۔موصوف لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز یہاں میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا:‘جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا صاحب ایک قابل سیاسی لیڈر ہیں اور ایک تجربہ کار منتظم بھی ہیں وہ یہاں کی انتظامیہ کو بہترین انداز میں چلا رہے ہیں لیکن پھر بھی بیوروکریسی عوامی سرکار کی متبادل نہیں ہے ’۔ان کا کہنا تھا:‘جموں و کشمیر کی بیوروکریسی میں محنتی لوگ ہیں جنہوں یہاں مشکل حالات میں کام کیا لیکن لوگوں کے مسائل کو ان کے چنے ہوئے نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں ’۔
مسٹر رانا نے کہا کہ جموں وکشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ بے روز گاری کا ہے جس پر حکومت کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے لئے روز گار کے زیادہ سے زیادہ ذرائع ہونے چاہئے۔
اتر پردیش کے انتخابات کے بارے میں پوچھے جانے والے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وہاں بی جے پی ہی نئی سرکار بنائے گی کیونکہ اس ریاست میں گذشتہ پانچ برسوں کے دوران تعمیر و ترقی کی نئی راہیں کھل گئی ہیں۔موصوف لیڈر نے کہا کہ کسی بھی سیاسی لیڈر کو جموں میں لوگوں کو بانٹنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ جموں کے لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں اور ہم ان کی آواز کو بلند کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لوگوں کے ساتھ رہنا چاہئے اور سرکار اور عوام کے درمیان ایک پل کا کام کرکے لوگوں کو درپیش مسائل کو حل کرانا چاہئے۔
دنیا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب پہنچ گئی: ایران
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی مرحلے کے قریب پہنچ گئی ہے معاہدے کی تکمیل پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے لہذا حتمی شکل دیے جانے تک میڈیا قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔
عباس عراقچی نے بیان میں کہا کہ معاہدے کے مندرجات سے متعلق غیرمصدقہ خبروں پر تبصرہ مناسب نہیں، ذمہ دار اور شفاف پالیسی کے تحت تمام تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی، معاہدے کی حتمی منظوری کے بعد مکمل تفصیلات جاری کی جائیں گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جاری کی گئی ممکنہ نکات کی تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کو فوری طور پر بغیر کسی ٹول یا فیس کے دوبارہ کھول دیا جائے۔ اس کے بدلے ایران پر پابندیوں میں نرمی یا ریلیف دیا جائے۔ جنگ بندی ڈیل میں ساٹھ دن کی توسیع ہو گی، جس کا اطلاق لبنان میں بھی ہوگا۔ اس عرصے کے دوران جوہری مذاکرات جاری رہیں گے۔
معاہدے کے مطابق ایران یہ وعدہ کرے گا کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار نہیں بنائے گا، اور اپنے افزودہ یورینیم کے معاملے پر جاری تنازع کو حل کرے گا۔
سمندری تجارت اور جہازوں کی آمدورفت جنگ سے پہلے والی سطح پر واپس آ جائے گی۔ اس کے بدلے میں امریکا بھی اپنی ناکہ بندی ختم کر دے گا۔ ایران کو عارضی طور پر پابندیوں میں نرمی دی جائے گی تاکہ وہ ساٹھ دن تک اپنا تیل فروخت کر سکے۔ ابتدائی معاہدے پر دستخط ہوتے ہی ایران منجمد اثاثوں کی فوری ادائیگی چاہتا ہے جبکہ امریکا مرحلہ وار اور شرائط پوری ہونے پر دینے کا خواہاں ہے۔
نیوزویب سائیٹ کے مطابق امریکہ اور ایران معاہدے کے مسودے پر اتفاق کر چکے ہیں، لیکن معاہدے کے نافذ ہونے سے پہلے دونوں جانب سے آخری منظوری ابھی باقی ہے۔ صدر ٹرمپ کے امریکا ایران ڈیل کے اعلان نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو حیران کر دیا، کیونکہ انہیں اس پیش رفت کی توقع نہیں تھی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
این سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
سری نگر، نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) نے سراج العلوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے ایک عبوری لیکویڈیٹر مقرر کرتے ہوئے ادارے کو اپنے اثاثے فروخت یا منتقل کرنے سے روک دیا ہے۔ ٹریبونل نے مشاہدہ کیا کہ بادی النظر میں ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ادارے کو “ہندوستان کی خودمختاری، سلامتی اور سالمیت کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں” کے لیے استعمال کیا گیا۔
این سی ایل ٹی کی چنڈی گڑھ بنچ نے 11 جون کو یہ حکم رجسٹرار آف کمپنیز (آر او سی)، جموں و کشمیر اور لداخ کی جانب سے کمپنیز ایکٹ کی دفعات 271 اور 272 کے تحت دائر درخواست پر جاری کیا، جس میں سیکشن 8 کمپنی کو تحلیل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
ٹریبونل نے حکم دیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ سے منسلک سرکاری لیکویڈیٹر فوری طور پر کمپنی کے معاملات، اثاثوں، بینک کھاتوں، مالیاتی ریکارڈ اور دستاویزات کا کنٹرول سنبھالے، جب تک مزید کارروائی مکمل نہیں ہو جاتی۔
ٹریبونل نے کمپنی کے ڈائریکٹروں اور عہدیداروں کو 30 دن کے اندر اثاثوں اور واجبات کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔
یہ کارروائی جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں سراج العلوم کو غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے بعد کی گئی ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت کارروائی کا سامنا کرنے والا یہ جموں و کشمیر کا پہلا دینی مدرسہ ہے۔ حکام کا الزام ہے کہ ادارے کے کالعدم جماعت اسلامی کے ساتھ خفیہ روابط تھے، جبکہ اس پر قانونی، انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں اور انتہاپسندی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
مدرسے پر پابندی کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، جہاں سینکڑوں طلبہ اور والدین نے ادارہ دوبارہ کھولنے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
ای او ڈبلیو کشمیر کی تاریخِ پیدائش میں رد و بدل کے مقدمے میں ڈی سی ایم او شوپیاں کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپہ
سری نگر، کشمیر کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے ہفتہ کے روز ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر (ڈی سی ایم او) شوپیاں کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی مبینہ طور پر تاریخِ پیدائش میں رد و بدل کرکے ناجائز سرکاری مراعات حاصل کرنے کے مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔
حکام کے مطابق جنوبی کشمیر کے اضلاع شوپیاں اور پلوامہ میں یہ تلاشیاں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت درج ایف آئی آر کے سلسلے میں انجام دی گئیں۔
ای او ڈبلیو کے بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی سروس ریکارڈ میں تاریخِ پیدائش کے اندراجات میں مبینہ جعلسازی اور رد و بدل کے ذریعے غیر مستحق فوائد حاصل کرنے کی تحقیقات کا حصہ ہے۔
آپریشن کے دوران کیس سے متعلق دستاویزات اور دیگر مواد کا جائزہ لیا گیا۔
ای او ڈبلیو کے مطابق تلاشیاں قانونی طریقۂ کار کے مطابق اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر شوپیاں کے دفتر اور پلوامہ کے علاقے تھامونا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کی گئیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
ہندوستان5 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
ہندوستان1 week agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا5 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا7 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoخوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی
دنیا7 days agoلبنانی صدر اپنے ساتھ کھڑے لوگوں کو بیچتے ہیں: اسماعیل بقائی
دنیا5 days agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک




































































































