جموں و کشمیر
جموں کشمیر کی کمان اب کس کے ہاتھ میں ہوگی؟

[embedyt] https://www.youtube.com/watch?v=Ej5Z8QXSxU4[/embedyt]
بیورو رپورٹ خبر اردو
الیکشن کے دوران سیاسی بیان بازیاں عروج پر تھیں۔ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے پر نشانہ سادھنے کا کوئی بھی موقع نہیں گوا رہی تھیں ۔ ڈی ڈی سی الیکشن کے نتائج کا اعلان ہوا،مگر الزامات کا دور جاری ہے۔ ڈی ڈی سی انتخابات میں آزاد امیدوار گیم چینجرس کے طور پر سامنے آئے ہیں ۔
اب یہ الزمات منظر عام پر آرہے ہیں کہ آزاد امیدواروں کو خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ جموں کشمیر کے سابق وزراء اعلیٰ نے الزامات لگائے ہیں کہ آزاد امیدواروں سے رابطہ کیا جا رہا ہے اور انہیں خریدنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔
نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ٹویٹ کے ذریعے الزام لگایا ہے۔ عمر عبداللہ نے ٹویٹ میں لکھا کہ جنوبی کشمیر سے نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل سی کو پولیس نے ڈی ڈی سی انتخابات میں جیت درج کرنے والے آزاد امیدواروں سے رابطہ نہیں کرنے دیا۔ ٹویٹ میں عمر عبداللہ نے انتظامیہ پر یہ بھی الزام لگایا کہ کچھ آزاد امیدواروں کو سرینگر بات چیت کرنے کے لئے لایا جا رہا ہے۔
دوسرے ٹویٹ میں عمر عبداللہ نے انتظامیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ نے اب یہ ذمہ داری اٹھائی ہے کہ وہ بی جے پی کے لئے آزاد امیدواروں کو اکٹھا کر ہی ہے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بھی اسی طرح کے الزامات لگائے ہیں ۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرکے بی جے پی پر نشانہ سادھا۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی اور اس کے پراکسی ہارے ہوئے ہیں اور اب یہ ڈی ڈی سی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے آزاد امیدواروں کو اغوا کر رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے ٹویٹ میں کہا کہ بی جے پی اپنی تعداد میں اضافے کے لئے بے شرمی کے ساتھ تمام ذرائع استعمال کررہی ہیں۔ محبوبہ مفتی نے اس عمل کو جموں کشمیر میں جمہوریت کی موت سے تعبیر کیا ہے ۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ کوئی رقص نہیں بلکہ جموں و کشمیر میں جمہوریت کی موت ہے۔
ڈی دی سی انتخابات میں پی اے جی ڈی نے اکثریت حاصل کی ہے مگر بی جے پی ان انتخابات میں سنگل لارگسٹ پارٹی کے طور پر ابھری ہے۔ کشمیر میں حالانکہ بی جے پی کو تین ہی سیٹیں حاصل ہوئیں مگر جموں خطے میں بی جے پی نے اکثریت حاصل کی ہے۔ انتخابت میں آزاد امیدواروں نے بڑا شیئر حاصل کیا ہے۔
واضح رہے ,اگر کانگریس پی اے جی ڈی کے ساتھ جڑتی ہے تو اسکی چھبیس سیٹوں کی مدد سے پی اے جی ڈی کی سیٹوں کی تعداد ایک سو چھتیس تک پہنچ جائے گی ۔ مگر آزاد امیدواروں کا کونسلر منتخب کرنے میں اہم رول رہے گا۔
سرینگر کی اگر ہم بات کریں تو یہاں پی اے جی ڈی اور اپنی پارٹی نے تین تین تین سیٹیں حاصل کیں۔
وہیں آزاد امیدواروں نے سات سیٹوں پر جیت درج کی ہے ۔ دلچسپ یہ ہے کہ یہاں آزاد امیدوار یہ طے کریں گے کہ ڈی ڈی سی چیئرمین سرینگر کون ہوگا۔ ایسے ہی کچھ منظر وادی چناب میں بھی دیکھنے کو ملیں گے۔ یہاں پی اے جی ڈی اور کانگریس کو اکثریت حاصل ہوئی ہیں اور یہاں انکا ڈی ڈی سی ہوگا ۔ وہیں بی جے پی نے جموں خطے کے اضلاع جموں،ریاسی ، سانبہ، ادھمپور ،ڈوڈہی اور کٹھوعہ میں اکثریت حاصل کی اور ان اضلاع میں بی جے پی کا ہی ڈی ڈی سی ہوگا۔
واضح رہے ڈی ڈی سی انتخابات کا آنے والے اسمبلی انتخابات میں اہم رول رہے گا۔ کیونکہ اب ڈی ڈی سی اور گراس روٹ لیول پر ووٹروں کا سیدھا رابطہ رہے گا۔ ایسے میں یہ سیاسی جماعتوںؐ کے ووٹ بینک کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے ۔
جموں و کشمیر
این سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
سری نگر، نیشنل کمپنی لا ٹریبونل (این سی ایل ٹی) نے سراج العلوم ویلفیئر فاؤنڈیشن کے لیے ایک عبوری لیکویڈیٹر مقرر کرتے ہوئے ادارے کو اپنے اثاثے فروخت یا منتقل کرنے سے روک دیا ہے۔ ٹریبونل نے مشاہدہ کیا کہ بادی النظر میں ایسے شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس ادارے کو “ہندوستان کی خودمختاری، سلامتی اور سالمیت کے لیے نقصان دہ سرگرمیوں” کے لیے استعمال کیا گیا۔
این سی ایل ٹی کی چنڈی گڑھ بنچ نے 11 جون کو یہ حکم رجسٹرار آف کمپنیز (آر او سی)، جموں و کشمیر اور لداخ کی جانب سے کمپنیز ایکٹ کی دفعات 271 اور 272 کے تحت دائر درخواست پر جاری کیا، جس میں سیکشن 8 کمپنی کو تحلیل کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔
ٹریبونل نے حکم دیا کہ جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ سے منسلک سرکاری لیکویڈیٹر فوری طور پر کمپنی کے معاملات، اثاثوں، بینک کھاتوں، مالیاتی ریکارڈ اور دستاویزات کا کنٹرول سنبھالے، جب تک مزید کارروائی مکمل نہیں ہو جاتی۔
ٹریبونل نے کمپنی کے ڈائریکٹروں اور عہدیداروں کو 30 دن کے اندر اثاثوں اور واجبات کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی دی ہے۔
یہ کارروائی جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے حال ہی میں سراج العلوم کو غیر قانونی تنظیم قرار دینے کے بعد کی گئی ہے۔ غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کے تحت کارروائی کا سامنا کرنے والا یہ جموں و کشمیر کا پہلا دینی مدرسہ ہے۔ حکام کا الزام ہے کہ ادارے کے کالعدم جماعت اسلامی کے ساتھ خفیہ روابط تھے، جبکہ اس پر قانونی، انتظامی اور مالی بے ضابطگیوں اور انتہاپسندی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
مدرسے پر پابندی کے بعد جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے تھے، جہاں سینکڑوں طلبہ اور والدین نے ادارہ دوبارہ کھولنے اور تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
ای او ڈبلیو کشمیر کی تاریخِ پیدائش میں رد و بدل کے مقدمے میں ڈی سی ایم او شوپیاں کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپہ
سری نگر، کشمیر کرائم برانچ کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے ہفتہ کے روز ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر (ڈی سی ایم او) شوپیاں کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی مبینہ طور پر تاریخِ پیدائش میں رد و بدل کرکے ناجائز سرکاری مراعات حاصل کرنے کے مقدمے کی تحقیقات کے سلسلے میں کی گئی۔
حکام کے مطابق جنوبی کشمیر کے اضلاع شوپیاں اور پلوامہ میں یہ تلاشیاں متعلقہ قانونی دفعات کے تحت درج ایف آئی آر کے سلسلے میں انجام دی گئیں۔
ای او ڈبلیو کے بیان میں کہا گیا کہ یہ کارروائی سروس ریکارڈ میں تاریخِ پیدائش کے اندراجات میں مبینہ جعلسازی اور رد و بدل کے ذریعے غیر مستحق فوائد حاصل کرنے کی تحقیقات کا حصہ ہے۔
آپریشن کے دوران کیس سے متعلق دستاویزات اور دیگر مواد کا جائزہ لیا گیا۔
ای او ڈبلیو کے مطابق تلاشیاں قانونی طریقۂ کار کے مطابق اور آزاد گواہوں کی موجودگی میں ڈپٹی چیف میڈیکل آفیسر شوپیاں کے دفتر اور پلوامہ کے علاقے تھامونا میں واقع ان کی رہائش گاہ پر کی گئیں۔
یواین آئی۔ ظ ا
جموں و کشمیر
میرواعظ عمر فاروق کی قوم سے دردمندانہ اپیل “سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے اجتماعی خود احتسابی ضروری
سری نگر، کشمیر کے ممتاز مذہبی رہنما اور حریت کانفرنس کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق نے جمعہ کے روز مسلم معاشرے سے اجتماعی غور و فکر، خود احتسابی اور سماجی ذمہ داریوں کو بہتر طریقے سے نبھانے کی پرزور اپیل کی ہے۔
وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کی تاریخی ‘جامع مسجد اچگام’ میں اسلامی سال کے آخری جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ یہ موقع انفرادی اور اجتماعی دونوں سطحوں پر گہرے غور و فکر اور خود احتسابی کا تقاضا کرتا ہے۔میرواعظ عمر فاروق نے اپنے خطبے میں وقت کی اہمیت اور ذمہ داریوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی ایک اور اسلامی سال اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، لوگوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ کچھ لمحوں کے لیے رکیں اور وقت کے گزرنے، سال کے دوران ملنے والی نعمتوں، درپیش چیلنجوں اور اللہ اور معاشرے کے تئیں اپنی ذمہ داریوں پر غور کریں۔
اسلام میں ‘محاسبہ’ (خود احتسابی) کے تصور کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح افراد کو اپنے اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دی گئی ہے، اسی طرح معاشروں کو بھی اپنی حالت اور سمت پر غور کرنا چاہیے۔ کمیونٹیز کو مسلسل یہ دیکھنا چاہیے کہ آیا وہ ایمان، ہمدردی، انصاف، دیانتداری اور باہمی احترام کی اقدار کے قریب آ رہی ہیں یا نہیں۔
کشمیر میں درپیش سماجی صورتحال کا تذکرہ کرتے ہوئے حریت چیئرمین نے کہا”گزشتہ برسوں کے دوران ہمارے معاشرے کو کئی چیلنجز کا سامنا رہا ہے۔ بہت سے خاندانوں نے دکھ، غیر یقینی صورتحال اور مشکلات کا سامنا کیا ہے، جبکہ نوجوانوں کا ایک بڑا طبقہ اپنے مستقبل کے حوالے سے شدید فکر مند ہے۔”انہوں نے واضح کیا کہ ایک مضبوط معاشرہ صرف مادی ترقی سے نہیں بنتا، بلکہ اس کی بنیاد مضبوط خاندانی نظام، تعلیم یافتہ اور ذمہ دار نوجوان، غریب اور معاشی طور پر پسماندہ طبقات کی دیکھ بھال، اور انصاف و وقار کے مشترکہ عزم پر ہوتی ہے۔
میرواعظ نے معاشرے کی رہنمائی میں علمائے کرام، خطیبوں اور مبلغین کے اہم کردار اور ذمہ داری پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا مسجد کا منبر ایک مقدس امانت ہے اور اس کا استعمال ایمان، اخلاقی اصلاح، حکمت، ہمدردی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مذہبی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ فروعی اختلافات سے بالاتر ہوں اور ایسی بیان بازی سے پرہیز کریں جو مسلمانوں کے درمیان نفاق یا تقسیم کا باعث بنے۔
آخر میں اتحادِ امت کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ ایسے وقت میں جب دنیا بھر میں امت مسلمہ کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، مسلمانوں کو تقسیم کرنے والے اختلافات کے بجائے ان مشترکہ رشتوں پر توجہ دینے کی زیادہ ضرورت ہے جو انہیں ایک لڑی میں پروتے ہیں۔
یواین آئی ۔م اع
ہندوستان5 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
ہندوستان1 week agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا1 week agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا7 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا5 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
ہندوستان1 week agoخوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک
ہندوستان7 days agoکاکروچ جنتا پارٹی پریشان لوگوں کی آواز ہے : ابھجیت دیپکے
دنیا2 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ




































































































