تازہ ترین
جنوبی کشمیر کے 3 اضلاع میں جنگجو مخالف آپریشنز

نیپورہ کولگام میں جھڑپ،2مقامی جنگجو جاں بحق
ترال،شوپیان میں محاصرے،طرفین کے ما بین گولیوں کا تبادلہ، جنگجوفرار،بانڈی پورہ میں سرنگ ناکارہ
کولگام،شوپیان،ترال،بانڈی پورہ: جنوبی کشمیر کے تین اضلاع کولگام،پلوامہ اور شوپیان میں فوج وفورسز نے سنیچر وار کو جنگجو مخالف آپریشنز عمل میں لائے،جس دوران ضلع کولگام کے نیپورہ نامی گاؤں فوج وفورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں 2جنگجو جاں بحق ہوئے۔
اس دوران علاقے میں جھڑپ شروع ہونے کے ساتھ ہی انتظامیہ نے انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا۔ادھر جنوبی کشمیر کے گلاب باغ ترال اور شوپیان کے علاقے میں فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان گولیوں کا مختصر تبادلہ ہوا، جس دوران2 مقامات سے جنگجو فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔ادھر بانڈی پورہ میں پولیس نے ایک سرنگ کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق فوج کے 19آر آر،ایس او جی اور سی آر پی ایف اہلکاوں نے مشترکہ طور جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام میں قاضی گنڈ کے ساتھ آنے والے نپورہ نامی گاؤں میں جنگجوؤں کی موجود گی کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد سنیچر کی صبح محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی عمل میں لائی۔ذرائع کے مطابق جب فورسز اس جگہ پر پہنچی جہاں انہیں جنگجوؤں کے چھپنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی،تو علاقے میں موجود جنگجوؤں کیساتھ اُن کا آمنا سامنا ہوا۔ذرائع کے مطابق فوج اور فورسز نے لاوڈ اسپیکر کے ذریعے سے جنگجوؤں کو خود سپردگی کی پیشکش کی۔
تاہم جنگجوؤں نے پیشکش کو ٹھکرا کر فرار ہونے کی کوشش کی جس دوران یہاں گولیوں کا ایک مختصر تبادلہ ہوا۔ طرفین کے مابین گولیوں کے تبادلے میں 2مقامی جنگجو جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے کہا کہ دو جنگجوؤں کی لاشوں کو جائے جھڑپ سے برآمد کیا گیا۔ابتدائی فائرنگ کے فوراً بعد انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کر دیا۔ جھڑپ میں جاں بحق ہوئے دونوں جنگجوؤں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی جبکہ غیر سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں جنگجو مقامی ہیں۔
جموں کشمیر پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کولگام کے نپورہ میں ہفتہ کی علی الصبح چھڑنے والے مسلح تصادم میں دو جنگجو جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہلوک جنگجوؤں ں کی شناخت معلوم کی جارہی ہے۔سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے نپورہ کولگام میں آج علی الصبح کارڈن اینڈ سرچ آپریشن شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ طرفین کے درمیان چھڑنے والے مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے گئے، جن کے قبضے سے دو پستول اور تین گرینیڈ بر آمد کئے گئے۔یہ جنوبی کشمیر میں رواں ہفتے چلایا جانے والا چوتھا جنگجو مخالف آپریشن تھا۔ قبل ازیں 7، 8 اور 10جون کو بالترتیب ضلع شوپیان کے ربن، پنجورہ اور سگھو ہندہامہ نامی علاقوں میں 14 جنگجو مارے گئے تھے۔
ادھر جنوبی کشمیر کے سب ضلع ترال کے گلاب ترال میں فوج، پولیس اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے مشترکہ طور پرجنگجو مخالف آپریشن عمل میں لیا۔فورسز نے جنگجوؤں کی موجود گی کے حوالے سے اطلاع موصول ہونے کے بعدسنیچر کے صبح سویرے بستی کو محاصرے میں لیا ہے جس دوران مقامی آبادی کے مطابق علاقے میں گولیاں چلنے کی آواز یں سنی گئیں جس کے نتیجے میں تمام لوگ نیند سے بیدار ہوئے۔
فورسز نے واقعے کے فوراْ بعد وسیع علاقے کو محاصرے میں لیا اور جنگجوؤں کی تلاش شروع کی۔بتایاجاتا ہے کہ اس واقعے میں جنگجو فرار ہونے میں کا میاب ہوئے۔
ادھر فورسز نے متعدد گاؤں دیہات کو محاصرے میں لے کرمفرور جنگجوؤں کی تلاش شروع کی،تاہم بعد میں علاقے سے کوئی بھی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی۔
دریں اثنا پہاڑی ضلع شوپیان میں فورسز نے علاقے کے باغات میں جنگجوؤں کے چھپنے کے حوالے سے ایک مصدقہ اطلاع حاصل کی جس کے بعد فوج،سی آر پی ایف اور پولیس کی بھاری تعداد علاقے میں پہنچی جس دوران باغ میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
ذرائع نے بتایا ابتدائی فائرنگ کے بعد علاقے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے جس سے یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ جنگجو یہاں سے بھی فرار ہوئے۔اس رپورٹ کو فائل کرنے تک علاقے میں طرفین کے مابین دوبارہ آمنا سامنا ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ادھرشمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں ہفتہ کی صبح سیکورٹی فورسز نے بانڈی پورہ۔
سری نگر شاہراہ پر گامرو لاؤ ڈارہ کراسنگ کے قریب نصب ایک آئی ای ڈی بم کو ناکارہ بنانے کا دعویٰ کردیا۔پولیس ترجمان کے مطابق کراسنگ بانڈی پورہ سرینگر قومی شہرہ سڑک پر گشت پر معمور سی آر پی ایف بٹالین کی پارٹی نے ایک مشکوک مادے کو دیکھا۔ متذکورہ علاقے کو مشترکہ طور پر فورسز نے فوری طور پر سربمہر کر کے ٹریفک کی نقل و حرکت پر روک لگادی۔
بم ناکارہ بنانے والی پولیس اور آرمی کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی کراس دھماکہ خیز مادے کی جانچ کرنے کے بعد بم ناکارہ بنانے والی پولیس، سی آر پی ایف اور آرمی کی ٹیم نے مشکوک مادے کو بغیر کسی نقصان کے ناکارہ بنادیااور بعد میں ٹریفک کی نقل و حرکت بحال ہوئی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ دھماکہ خیز مادے کو اس علاقے سے گزرنے والے حفاظتی دستوں کے قافلے کو نشانہ بنانا مطلوب تھا، جس کو پولیس اور سیکو رٹی فورسز نے کامیابی سے ناکارہ بنایا۔ تھانہ پولیس بانڈی پورہ نے اس سلسلے میں کیس زیر ایف آر نمبر61/2020 متعلقہ دفعات کے تحت درج کرکے اس سلسلے میں مذید تحقیقات شروع کردی۔
جموں و کشمیر
عمر نے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کے لئے انڈیا اتحاد سے حمایت طلب کی
سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے قومی دارالحکومت میں اپوزیشن جماعتوں کے ‘انڈیا’ اتحاد کے رہنماؤں سے ملاقات کرکے ریاست کا درجہ بحال کرنے کے حوالے سے احتجاجی مظاہرے کے لیے حمایت طلب کی ہے۔
مسٹر عبداللہ نے پیر کے روز نئی دہلی میں منعقدہ انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں یہ معاملہ اٹھایا اور اتحاد کے شراکت داروں سے قومی دارالحکومت میں ہونے والے پارٹی کے مجوزہ احتجاج میں شریک ہونے کی درخواست کی۔ انڈیا اتحاد کی اس میٹنگ میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے بھی شرکت کی۔
نیشنل کانفرنس نے یہاں ایک بیان میں کہا، ’’آج ہونے والی انڈیا اتحاد کی میٹنگ میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے تمام شرکاء سے کہا کہ جب ہم ریاستی درجہ کی بحالی کے لیے دہلی میں احتجاج کرنے آئیں گے تو وہ جموں کسمیر نیشنل کانفرنس کے ساتھ جڑیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ اس سلسلے میں تمام رہنماؤں کو الگ الگ خطوط بھی ارسال کریں گے۔‘‘
یواین آئی۔الف الف
دنیا
اختلافات کے برعکس ترک-ہند تعلقات اچھے ہونے چاہیئے:فیدان
انقرہ، ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان نے ترکیہ اور ہندوستان کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر زور دیا ہے اور یہ دلیل دی ہے کہ پاکستان کے ساتھ انقرہ کے قریبی تعلقات کی وجہ سے پیدا ہونے والے اختلافات کو ان دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان تعاون کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔
پچھلے ہفتے سنگاپور میں چھٹے ‘آئی آئی ایس ایس رافلز م لیکچر سے خطاب کرتے ہوئے فیدان نے کہا کہ ترکیہ اور ہندوستان کے درمیان کوئی بڑے دوطرفہ تنازعات نہیں ہیں اور دونوں کے پاس مثبت تعلقات برقرار رکھنے کی مضبوط وجوہات موجود ہیں۔
لیکچر کے بعد سوال و جواب کے ایک سیشن میں فیدان نے کہا کہ ہم واقعی ہندوستان کے ساتھ بہترین تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں۔ ہندوستان کے ساتھ ہماری کوئی سرحد نہیں ہے اور نہ ہی ہندوستان کے ساتھ ہمارا کوئی حل طلب دوطرفہ مسئلہ ہے۔
” انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترکیہ اور ہندوستان کی کوئی آپسی جنگی تاریخ نہیں ہے بلکہ اس کے بجائے ان کے پاس اچھے تعلقات رکھنے کی ہر بہترین وجہ موجود ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے پاکستان کے ساتھ انقرہ کے دیرینہ تعلقات کا دفاع کیا اور انہیں تاریخی یکجہتی پر مبنی قرار دیا، جبکہ اس بات پر زور دیا کہ ان تعلقات کو نئی دہلی کے ساتھ تعاون میں رکاوٹ کے طور پر نہیں دیکھا جانا چاہیے۔
فیدان نے کہا کہ ترکیہ واحد ملک نہیں ہے جس کے پاکستان کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں اور بعض مخصوص مسائل پر پاکستان کے ساتھ تاریخی یکجہتی موجود ہے۔
واضح رہے کہ تعلقات میں یہ مشکل موڑ مئی 2025 میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان چار روزہ جنگ کے بعد آیا تھا۔
نئی دہلی نے اس بحران کے دوران ہندوستانی حملوں کی ترک مذمت اور پاکستان کے لیے حمایت کے اظہار پر اعتراض اٹھایا تھا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ترکیہ ان پہلے ممالک میں شامل تھا جس نے 22 اپریل 2025 کو ہندوستان کے کشمیر کے علاقے پہلگام میں شہریوں پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی تھی جس کے بعد یہ جنگ شروع ہوئی تھی۔
ترک وزارت خارجہ نے اسی دن ایک بیان جاری کرتے ہوئے اسے ایک “گھناؤنا حملہ” قرار دیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے اسرائیل پر حملے روکنے کا اعلان کردیا
تہران، ایرانی خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر نے اسرائیل کے خلاف مسلح افواج کی کارروائیاں روکنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں صہیونی حکومت کو دردناک جواب دے دیا گیا ہے۔
خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایرانی مسلح افواج نے جنوبی لبنان اور بیروت کے جنوبی علاقے الضاحیہ پر اسرائیلی حملوں اور مبینہ جارحیت کا جواب دے دیا ہے، جس کے بعد فوجی کارروائیاں روک دی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل اور اس کے حامیوں کو اس جواب سے سبق سیکھنا چاہیے، تاہم اگر جارحیت اور اشتعال انگیز کارروائیاں جاری رہیں تو پہلے سے زیادہ شدید اور تباہ کن اقدامات کیے جائیں گے۔
اس سے قبل پاسداران انقلاب نے گزشتہ روز شمالی اسرائیل میں واقع اسرائیلی ایئر بیس پر بیلسٹک میزائل حملوں کی ذمہ داری قبول کی گئی تھی۔
ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی نیوتم ایئر بیس، تل انوف پر حملے کیے ہیں، اسرائیلی ایئر بیس پر حملے ایران میں ریڈار مقامات کو نشانہ بنانے کے جواب میں کیے گئے، کسی بھی صورتِ حال اور تمام محاذوں پر وسیع آپریشنز کے لیے تیار ہیں۔
خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے مقبوضہ علاقوں میں اہم اور حساس اہداف کے خلاف کامیاب کارروائیاں کیں، جن کے نتیجے میں دشمن کو بھاری اور مہنگا نقصان اٹھانا پڑا۔
انہوں نے امریکہ اور اسرائیل کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور خطے کی مزاحمتی قوتیں کسی بھی دباؤ یا دھمکی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گی، اور اگر جارحیت جاری رہی تو اس کا زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ 8 اپریل کو ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان نافذ ہونے والی جنگ بندی تمام محاذوں پر جنگ بندی سے مشروط تھی، جبکہ اسرائیل پر لبنان میں کارروائیاں جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان5 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا4 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا3 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا7 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
کھیل6 days agoعاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
دنیا7 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا5 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا1 week agoواضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی








































































































