تازہ ترین
جے کے پی ایس سی‘ امیدوار انتظامی کشمکش کے شکار؛ محبوبہ مفتی کا بحران فوری ختم کرنے کا مطالبہ

سری نگر، پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بدھ کو جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن کے مقابلہ جاتی امتحان کے امیدواروں کی مشکلات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعلیٰ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ امیدوار شدید سردی میں سڑکوں پر ہیں اور ان کا مطالبہ کوئی غیر معمولی رعایت نہیں بلکہ بنیادی انصاف ہے — یعنی عمر میں نرمی اور ایک مناسب، منصفانہ امتحانی شیڈول۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ جے کے پی ایس سی کے امیدوار ایک ایسی کشمکش میں پھنس گئے ہیں جس میں ایک طرف ایل جی انتظامیہ اور دوسری جانب وزیراعلیٰ کے اختیارات کی بحث ہے، جبکہ ان کے مستقبل کے فیصلے مسلسل تاخیر کا شکار ہو رہے ہیں۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ انتظامی سطح پر جاری اس کھینچا تانی نے ہزاروں نوجوانوں میں بے چینی، غیر یقینی اور اضطراب کو بڑھا دیا ہے۔
پی ڈی پی صدر نے اپنے پیغام میں ایل جی منوج سنہا اور وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ دونوں سے ’بغیر کسی مزید تاخیر‘ کے معاملے کا حل نکالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمر میں نرمی ماضی میں بھی کئی بار دی جا چکی ہے اور موجودہ حالات میں یہ کسی بھی طرح نامناسب مطالبہ نہیں۔
محبوبہ مفتی نے زور دیا کہ امیدواروں کی آواز کو سنا جائے، ان کے جائز مطالبات کو تسلیم کیا جائے اور یہ یقینی بنایا جائے کہ امتحان کسی بھی ایسے ماحول میں نہ لیا جائے جو ہزاروں نوجوانوں کے مستقبل پر منفی اثر ڈال سکتا ہو۔ انہوں نے کہا کہ بنیادی انصاف، شفافیت اور امید — یہی وہ چیزیں ہیں جن کے لیے یہ نوجوان کھڑے ہیں، اور حکومت پر لازم ہے کہ وہ ان کی بات سنے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
دنیا
آبنائے ہرمز سے دو بحری جہاز گزرنے کا امریکی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ایران
تہران، ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز نے آبنائے ہرمز سے دو بحری جہاز گزرنے کا امریکی دعویٰ مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہازوں نے آج آبنائے ہُرمُز عبور کیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا کہ تجارتی جہازوں کے آبنائے ہُرمُز عبور کرنے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے 2 امریکی پرچم بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے نکالنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز پروجیکٹ فریڈم کے لیے بحیرہ عرب میں سرگرم ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
ہندوستان
آج سے بنگال خوف سے آزاد اور ترقی کے اعتماد سے لبریز ہوا: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کو ریاست کے کئی دہائیوں کے انتظار کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ “آج سے بنگال خوف سے آزاد ہوا” اور اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں آیوشمان کارڈ اب تقسیم کیے جائیں گے اور دراندازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر مودی پانچ اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی میں تین ریاستوں مغربی بنگال، آسام اور پڈوچیری میں بی جے پی-نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی تاریخی کامیابی پر شام کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ وجے یوتسو سماروہ خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر نتن نبین، سابق صدر راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں موجود خوشی اور جوش وخروش سے بھرپور کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے مغربی بنگال کی جیت کو حب الوطنی کے گیت وندے ماترم کے مصنف رشی کوی بنکم چند چٹوپادھیائے کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ آج جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھر کے خوابوں کی تکمیل کا دن ہے۔
ڈاکٹر مکھرجی کو یاد کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، “انہوں نے (ڈاکٹر مکھرجی) جس مضبوط اور خوشحال بنگال کا خواب دیکھا تھا، وہ کئی دہائیوں سے پورا ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔ آج 4 مئی 2026 کو بنگال کے لوگوں نے ہم بی جے پی کارکنوں کو وہ موقع دیا ہے۔”
مسٹر مودی نے اعلان کیا، “بنگال کی تقدیر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ آج سے بنگال خوف سے آزاد اور ترقی کے اعتماد سے لیس ہوا ہے۔” ریاست کے آگے بڑھنے کے سفر میں تعاون کے جذبے کے ساتھ تمام جماعتوں سے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، “آج جب بنگال تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، میں بنگال کی ہر سیاسی پارٹی سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہوں، بنگال میں پچھلی دہائیوں میں سیاسی تشدد کی وجہ سے نہ جانے کتنی زندگیاں برباد ہوگئیں۔ میرا واضح ماننا ہے کہ آج سے بنگال کی ان انتخابی عادات میں تبدیلی آنی چاہیے۔
جاری یواین آئی۔الف الف
دنیا
چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے: امریکہ
تہران، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے زور دیا ہے کہ چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھولنے کی حمایت کرے، آبنائے ہرمز کا تنازع امریکہ ایران مذاکرات میں اہم معاملہ بن چکا ہے۔
ایرانی میڈیا فارس نیوز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کرتے ہوئے اپنی بحری حدود میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول میں اضافہ کرتے ہوئے دفاعی حدود قشم سے فجیرہ تک پھیلا دی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کا اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ پر اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے اور نئے نقشے کے مطابق ایرانی بحری حدود کوہ مبارک سے فجیرہ تک وسیع کر دی گئی ہیں۔
ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاسک جزیرے کے قریب امریکی بحری جہاز کو دو میزائل لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی جہاز نے پاسداران انقلاب کی وارننگ نظراندازکی تھی، وارننگ نظر انداز کرنے پر پاسداران انقلاب نے جہاز کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا7 days agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
جموں و کشمیر5 days agoاردو زبان پر تنازع: التجا مفتی کا عمر عبداللہ سے سوال، “جو بی جے پی نے نہیں مٹایا، وہ آپ کیوں مٹا رہے ہیں
جموں و کشمیر14 hours agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد










































































































