تازہ ترین
فلائٹ منسوخی سے امیدوار پریشان، عمر عبداللہ نے امتحان ملتوی کرانے کا مطالبہ کیا

سری نگر، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایئر لائنز کے جاری تکنیکی و آپریشنل مسائل کے سبب پیدا ہونے والی سفری بدنظمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے امیدواروں کے لیے ایک غیر معمولی بحران قرار دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں کہا کہ متعدد اُمیدوار ایئرپورٹس پر پھنسے ہوئے ہیں جبکہ کچھ نے اپنی فلائٹس کے منسوخ یا تاخیر کا سامنا کیا، جس کے باعث ان کا ’جے کے پی ایس سی‘ امتحان میں شامل ہونا شدید خدشات کا شکار ہوگیا ہے۔
عمر عبداللہ نے اس صورتحال کو لوک بھون کی جانب سے عمرکی حد میں نرمی کی منظوری میں تاخیر کے ساتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام امیدواروں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے، حالانکہ ماضی میں یہ رعایت کئی مرتبہ دی جا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مروجہ اصولوں کے مطابق اس رعایت پر کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے تھا اور اس معاملے میں تاخیر نے بے چینی اور غیر یقینی کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔
انہوں نے جموں و کشمیر پبلک سروس کمیشن سے اپیل کی کہ وہ غیر معمولی حالات کا احساس کرے اور وادی بھر کے امیدواروں پر پڑنے والے ذہنی دباؤ کو مدِنظر رکھتے ہوئے امتحانات کو مؤخر کرنے پر سنجیدگی سے غور کرے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں امتحان کا انعقاد نہ صرف بے انصافی ہوگا بلکہ ہزاروں اُمیدواروں کے مستقبل پر بھی منفی اثر پڑے گا۔
وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بحران کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں تاکہ امیدوار بغیر کسی پریشانی کے امتحانات میں شامل ہوسکیں اور انہیں مساوی، شفاف اور منصفانہ موقع فراہم کیا جا سکے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
دنیا
آبنائے ہرمز سے دو بحری جہاز گزرنے کا امریکی دعویٰ جھوٹا اور بے بنیاد ہے، ایران
تہران، ایران کے پاسداران انقلاب گارڈز نے آبنائے ہرمز سے دو بحری جہاز گزرنے کا امریکی دعویٰ مسترد کر دیا۔ اس حوالے سے امریکا نے دعویٰ کیا تھا کہ دو امریکی پرچم بردار تجارتی جہازوں نے آج آبنائے ہُرمُز عبور کیا۔ ایرانی پاسداران انقلاب گارڈز نے کہا کہ تجارتی جہازوں کے آبنائے ہُرمُز عبور کرنے کا دعوی جھوٹا اور بے بنیاد ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے 2 امریکی پرچم بردار بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے نکالنے کا دعویٰ کیا تھا۔ ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ امریکی نیوی کے گائیڈڈ میزائلوں سے لیس جنگی جہاز پروجیکٹ فریڈم کے لیے بحیرہ عرب میں سرگرم ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
ہندوستان
آج سے بنگال خوف سے آزاد اور ترقی کے اعتماد سے لبریز ہوا: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جیت کو ریاست کے کئی دہائیوں کے انتظار کی تکمیل قرار دیتے ہوئے کہا کہ “آج سے بنگال خوف سے آزاد ہوا” اور اب ترقی کی راہ پر گامزن ہوگیا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست میں آیوشمان کارڈ اب تقسیم کیے جائیں گے اور دراندازی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مسٹر مودی پانچ اسمبلی انتخابات کی ووٹوں کی گنتی میں تین ریاستوں مغربی بنگال، آسام اور پڈوچیری میں بی جے پی-نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی تاریخی کامیابی پر شام کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ وجے یوتسو سماروہ خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر پارٹی کے صدر نتن نبین، سابق صدر راج ناتھ سنگھ اور وزیر داخلہ امت شاہ بھی اسٹیج پر موجود تھے۔
پارٹی ہیڈکوارٹر میں موجود خوشی اور جوش وخروش سے بھرپور کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے مغربی بنگال کی جیت کو حب الوطنی کے گیت وندے ماترم کے مصنف رشی کوی بنکم چند چٹوپادھیائے کو وقف کرتے ہوئے کہا کہ آج جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھر کے خوابوں کی تکمیل کا دن ہے۔
ڈاکٹر مکھرجی کو یاد کرتے ہوئے، مسٹر مودی نے کہا، “انہوں نے (ڈاکٹر مکھرجی) جس مضبوط اور خوشحال بنگال کا خواب دیکھا تھا، وہ کئی دہائیوں سے پورا ہونے کا انتظار کر رہا تھا۔ آج 4 مئی 2026 کو بنگال کے لوگوں نے ہم بی جے پی کارکنوں کو وہ موقع دیا ہے۔”
مسٹر مودی نے اعلان کیا، “بنگال کی تقدیر میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ آج سے بنگال خوف سے آزاد اور ترقی کے اعتماد سے لیس ہوا ہے۔” ریاست کے آگے بڑھنے کے سفر میں تعاون کے جذبے کے ساتھ تمام جماعتوں سے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا، “آج جب بنگال تبدیلی کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے، میں بنگال کی ہر سیاسی پارٹی سے بھی درخواست کرنا چاہتا ہوں، بنگال میں پچھلی دہائیوں میں سیاسی تشدد کی وجہ سے نہ جانے کتنی زندگیاں برباد ہوگئیں۔ میرا واضح ماننا ہے کہ آج سے بنگال کی ان انتخابی عادات میں تبدیلی آنی چاہیے۔
جاری یواین آئی۔الف الف
دنیا
چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے: امریکہ
تہران، امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے زور دیا ہے کہ چین ایران پر آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے دباؤ ڈالے۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے فاکس نیوز سے گفتگو میں کہا کہ چین آبنائے ہرمز کھولنے کی حمایت کرے، آبنائے ہرمز کا تنازع امریکہ ایران مذاکرات میں اہم معاملہ بن چکا ہے۔
ایرانی میڈیا فارس نیوز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ جاری کرتے ہوئے اپنی بحری حدود میں توسیع کا اعلان کر دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آبنائے ہرمز پر ایرانی کنٹرول میں اضافہ کرتے ہوئے دفاعی حدود قشم سے فجیرہ تک پھیلا دی ہیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ایران کا اسٹریٹیجک آبی گزرگاہ پر اثر و رسوخ مزید بڑھ گیا ہے اور نئے نقشے کے مطابق ایرانی بحری حدود کوہ مبارک سے فجیرہ تک وسیع کر دی گئی ہیں۔
ایرانی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں داخل ہونیوالے امریکی جنگی جہاز پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جاسک جزیرے کے قریب امریکی بحری جہاز کو دو میزائل لگے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق امریکی جہاز نے پاسداران انقلاب کی وارننگ نظراندازکی تھی، وارننگ نظر انداز کرنے پر پاسداران انقلاب نے جہاز کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام بحری جہازوں کے لیے سخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس اہم بحری گزرگاہ کی سیکیورٹی اب مکمل طور پر مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
جموں و کشمیر6 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا5 days agoپوتن نے صدر ٹرمپ کو ایرانی جوہری پروگرام پر تجاویز دے دیں
دنیا1 week agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز کی دوبارہ بحالی کیلئے ایران کی نئی شرط
دنیا7 days agoصدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
دنیا3 days agoایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز سے گزرنے کی ایرانی فیس دنیا کے لیے ناقابل برداشت ہوگئی
دنیا1 week agoجنگیں چھیڑنے والے انسانیت کے پُرامن مستقبل کو چھین رہے ہیں: پوپ لیو
دنیا6 days agoعالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ
ہندوستان1 week agoپنجاب پولیس کے سابق ڈی آئی جی بھلر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا شکنجہ، ٹھکانوں پر چھاپہ ماری











































































































