ہندوستان
دَل بدل: مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر کو سپریم کورٹ کا نوٹس، دو ہفتوں میں جواب طلب

نئی دہلی، مہاراشٹر کے وزیر اعلی ایکناتھ شندے اور کچھ دیگر ممبران اسمبلی کے خلاف ایک سال سے زیادہ وقت سے زیر التوا نااہلی کی درخواستوں پراسمبلی اسپیکر کوفیصلہ لینے کی ہدایت دینے کی مانگ والی شیوسینا ادھو ٹھاکرے دھڑے کی رٹ درخواست پرسپریم کورٹ نے جمعہ کو نوٹس جاری کیا چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس پی ایس نرسمہا اور منوج مشرا کی بنچ نے مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر سے دو ہفتوں کے اندر اپنا جواب داخل کرنے کو کہا۔
مسٹر ٹھاکرے کی زیرقیادت پارٹی کے چیف وہپ سنیل پربھو نے 4 جولائی 2023 کو سپریم کورٹ کے سامنے ایک نئی رٹ پٹیشن دائر کرکے زیر التواء نااہلی کی کارروائی کا فیصلہ کرنے میں اسپیکر کی جانب سے عدم فعالیت کا الزام لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نااہلی کا فیصلہ مقررہ مدت کے لیے اور اگر ممکن ہو تو دو ہفتوں میں کیا جائے۔
رٹ پٹیشن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نااہلی کی کارروائی کا فیصلہ کرنے میں اسپیکر کی عدم توجہی آئینی نقطہ نظر سے ایک سنگین ناانصافی ہے، کیونکہ اس سے نا اہل قراردئے جانے والے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ سمیت کئی ایم ایل ایز کو اسمبلی اور ذمہ دار عہدوں پر فائز رہنے کی اجازت مل گئی ہے۔
ٹھاکرے دھڑے نے اپنی تازہ درخواست میں دلیل دی کہ اسپیکر نے 23 جون 2022 سے زیر التوا نااہلی کی درخواستوں کے سلسلے میں کوئی میٹنگ نہیں بلائی، جبکہ سپریم آئینی بنچ کے 11 مئی 2023 کے حکم کے بعد تین وفود ان کے پاس بھیجے گئے تھے۔ ان میں ان سے کہا گیا تھا کہ وہ مناسب مدت میں فیصلہ کریں۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے لیے یہ یقینی بنانے کے لئے مناسب ہدایات جاری کرنا آئینی طور پر لازمی ہے کہ دسویں شیڈول (اینٹی ڈیفیکشن قانون) کے التزام صرف اسپیکر کے غیر فعال ہونے کی وجہ سے غیر موثر نہ ہو جائیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے اس وقت کے اسپیکر کا چارج سنبھال رہے ڈپٹی اسپیکر کے سامنے 23 جون 2022 کو کل 16 نااہلی کی درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔ اس کے پیش نظر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے 25 جون 2022 کو نوٹس جاری کیے گئے، جس میں باغی ارکان اسمبلی کو 27 جون 2022 تک اپنا جواب داخل کرنے کا وقت دیا گیا تھا۔ عدالت عظمیٰ نے 27 جون 2022 کو اپنے حکم کے ذریعے مسٹر شندے اور مسٹر بھرت گوگاولے اور دیگر (مساوی حیثیت والے) ایم ایل ایز کو جولائی 2022 تک اپنا جواب داخل کرنے کا وقت دیا تھا، لیکن صورتحال یہ ہے کہ 4 جولائی 2023 تک کوئی جواب دائرنہیں کیا گیا۔ اس طرح ان 16 درخواستوں میں جواب داخل کرنے کا وقت ختم ہوگیا۔
یہ پیشرفت نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے لیڈراجیت پوار اور آٹھ دیگر ایم ایل ایز (ٹھاکرے کی قیادت والی مہا وکاس اگھاڑی حکومت کا ایک اور جزو) کے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حمایت سے مسٹر شندے کی قیادت والی حکومت میں شامل ہونے کے کچھ دنوں کے اندرآیا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
مودی آج شام وزارت کے سکریٹریوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی منگل کی شام راجدھانی میں وزارتوں کے سکریٹریوں کے ساتھ ایک میٹنگ کریں گے سرکاری ذرائع کے مطابق شام 4:00 بجے سے ہونے والی اس میٹنگ کا اہم ایجنڈہ سرکاری کام کاج کا جائزہ لینا، کاروبار کرنے میں آسانی، عام لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے حکومت کے فیصلے کو فوری طور پر نافذ کرنے، پالیسیوں کے بہتر نفاذ کے ساتھ ساتھ کچھ اسکیموں کی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ میٹنگ میں کچھ منتخب محکموں کے سکریٹریوں کی جانب سے پریزنٹیشنز بھی دی جا سکتی ہیں۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
کھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
نئی دہلی، کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے نے منگل کو مرکز کے مجوزہ دیہی روزگار پروگرام کے نفاذ کے تعلق سے وزیر اعظم نریندر مودی پر شدید حملہ کرتے ہوئے الزام لگایا کہ حکومت نے مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (منریگا) کو مؤثر طریقے سے ختم کر دیا ہے اور دیہی ہندوستان کو اس کے “کام کے حق” سے محروم کر دیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کھرگے نے منریگا کی زیر التوا ادائیگیوں، مجوزہ وکست بھارت – گارنٹی فار روزگار اینڈ آجیویکا مشن (گرامین) (وی بی-جی رام جی) کے فنڈنگ کے طریقہ کار اور ان اقدامات پر مرکز سے سوال اٹھائے جنہیں انہوں نے کسانوں اور دیہی مزدوروں کو نقصان پہنچانے والا قرار دیا۔ کھرگے نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے سلسلہ وار سوالات اٹھانے سے پہلے کہا کہ مسٹر نریندر مودی، آپ نے مؤثر طریقے سے منریگا کو ختم کر دیا ہے، جس سے دیہی ہندوستان سے ‘کام کا حق’ چھن گیا ہے۔
لوک سبھا میں پیش کیے گئے ایک جواب کا حوالہ دیتے ہوئے کھرگے نے الزام لگایا کہ مارچ 2026 تک 34 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 17,144.13 کروڑ روپے کے بقایا جات زیر التوا تھے، جس میں اجرت کی واجب الادا رقم کے طور پر 7,846.25 کروڑ روپے شامل ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ مزدوروں کو اب تک وہ اجرت نہیں ملی ہے جس کے وہ حقدار ہیں۔ کیوں
کانگریس کے صدر نے مزید الزام لگایا کہ اگرچہ مرکز یکم جولائی سے نئی وی بی-جی رام جی اسکیم شروع کر رہا ہے، لیکن اس نے ابھی تک ریاستوں کو منریگا کی زیر التوا ادائیگیاں نہیں کی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک کو 700 کروڑ روپے، جھارکھنڈ کو 900 کروڑ روپے کا انتظار ہے، جبکہ تلنگانہ، تمل ناڈو اور کئی دیگر ریاستوں کو بھی ابھی تک ان کے بقایا جات نہیں ملے ہیں۔
کھرگے نے نئی اسکیم کے مجوزہ فنڈنگ ڈھانچے کی بھی تنقید کی اور دعویٰ کیا کہ منریگا کے برعکس، جس کے تحت مرکز اجرت کی پوری لاگت برداشت کرتا تھا، مجوزہ ڈھانچہ کل اخراجات کا 40 فیصد ریاستوں پر منتقل کرتا ہے۔ حق معلومات ایکٹ (آر ٹی آئی) کے تحت حاصل کردہ معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی حکومت والی مدھیہ پردیش اور بہار نے بھی جھارکھنڈ کے ساتھ مل کر مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور فنڈنگ کے طریقہ کار پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کاشتکاری کے عروج کے سیزن کے دوران مجوزہ 60 دنوں کے “بلیک آؤٹ” کی فراہمی پر بھی اعتراض کیا اور دعویٰ کیا کہ کئی ریاستوں نے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ انہوں نے پوچھا کہ مرکزی حکومت کسانوں اور دیہی مزدوروں پر یہ مزدور دشمن انتظام کیوں تھوپ رہی ہے
کانگریس کے صدر نے مزید دعویٰ کیا کہ 125 دن کا روزگار فراہم کرنے کے وعدے پر عمل درآمد سے مدھیہ پردیش پر 20,037 کروڑ روپے اور بہار پر 15,939 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا، اور انہوں نے سوال کیا کہ کیا مرکز اپنی نئی اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے ریاستوں کو مالی بحران میں دھکیلنا چاہتا ہے۔
کھرگے نے دیہی روزگار پروگرام کے تحت کم از کم یومیہ اجرت 400 روپے کرنے کے کانگریس پارٹی کے مطالبے کو بھی دہرایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم از کم پانچ ریاستوں نے اجرت کی اعلیٰ شرحوں کا مطالبہ کیا ہے، اور الزام لگایا کہ بہار اجرت کو 255 روپے سے بڑھا کر 413 روپے کرنا چاہتا ہے، جبکہ جموں و کشمیر نے 272 روپے سے بڑھا کر 311 روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مانسون کی موجودہ صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کھرگے نے دعویٰ کیا کہ جون میں بارش معمول سے 42 فیصد کم رہی، خریف کی بوائی میں 22.7 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور 300 سے زائد اضلاع کو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ دیہی ذریعہ معاش کے بگڑتے ہوئے بحران کے درمیان منریگا کو ختم کرنا مزدوروں، درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل، دیگر پسماندہ طبقات اور غریبوں پر حملہ ہے۔ کھرگے نے کہا کہ مسٹر مودی، براہ کرم جواب دیں۔
مرکز کا موقف ہے کہ مجوزہ وی بی-جی رام جی فریم ورک کا مقصد دیہی روزی روٹی کو مضبوط بنانا اور نفاذ کے طریقہ کار کو بہتر بنانا ہے۔ تاہم، کانگریس مستقل طور پر مجوزہ قانون سازی کی مخالفت کر رہی ہے اور الزام لگا رہی ہے کہ یہ منریگا کے حقوق پر مبنی فریم ورک کو کمزور کرتا ہے اور مالی و انتظامی بوجھ ریاستوں پر منتقل کرتا ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
رام مندر چڑھاوا چوری پر ایس آئی ٹی رپورٹ عام کرے حکومت : کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے ایودھیا کے رام مندر میں چڑھاوا چوری کے معاملے میں بڑے اور ذمہ دار لوگوں کو بچانے کا الزام لگاتے ہوئے مرکزی حکومت اور مندر ٹرسٹ سے اس معاملے کی جانچ کے لیے تشکیل دی گئی خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ عام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس کی سوشل میڈیا اینڈ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی چیئرپرسن محترمہ سپریہ شرینیت نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس میں کہا کہ رام مندر میں چڑھاوا چوری ‘مہاپاپ’ ہے لیکن پران پرتشٹھا اور سنگ بنیاد میں اہم کردار ادا کرنے والے وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے پر خاموش ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ خصوصی جانچ ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ جمع ہونے کے باوجود اسے عام نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عقیدت مندوں نے عقیدت کے ساتھ عطیہ دیا تھا لیکن ان کے عقیدت کے ساتھ کھلواڑ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں 40 دنوں کے اندر 70 چوریوں کا پتہ چلا ہے۔ ایسے میں گزشتہ ساڑھے پانچ برسوں میں ہوئی مبینہ چوریوں کا پورا حساب عوام کو بتایا جانا چاہیے۔ محترمہ شرینیت نے الزام لگایا کہ معاملے میں صرف چھوٹے ملزموں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ بڑے ذمہ دار لوگوں کو بچایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹرسٹ کے جنرل سکریٹری چمپت رائے کا استعفیٰ اس بات کا اشارہ ہے کہ معاملہ سنگین ہے اور اس سے پورے ٹرسٹ کی ساکھ پر سوالات کھڑے ہوتے ہیں۔
کانگریس نے ایس آئی ٹی کی رپورٹ عام کرنے اور پورے معاملے کی شفاف جانچ کا مطالبہ کیا ہے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان6 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
جموں و کشمیر6 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان6 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا5 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
ہندوستان1 day agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا







































































































