تازہ ترین
راجناتھ سنگھ کا پاکستان پر بڑا حملہ: اسلام آباد کو محسوس ہوا کہ موسم بدل گیا ہے

آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد سے جموں وکشمیر کے حالات تیزی سے بدلے
سرینگر: چین اور نیپال کے ساتھ بڑھتے سرحدی تنازعہ کے درمیان وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر بڑا حملہ کیا ہے۔
راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ انتظار کیجئے، ایک دن ایسا بھی آئے گا، جب پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے لوگ ہی کہیں گے کہ وہ ہندوستان میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔کے این ایس کے مطابق ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ’جموں جن سنواد’ریلی کو خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے ہٹائے جانے کے بعد سے جموں وکشمیر کے حالات تیزی سے بدلے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آگے آنے والے پانچ سالوں میں ہم جموں وکشمیر کی تصویر اتنی بدل دیں گے کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے ہی مانگ اٹھے گی کہ ہم اب ہندوستان کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر کے لوگ ہی کہیں گے کہ پاکستان کے ساتھ نہیں رہنا چاہتے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ جس دن ایسا ہوگا، اسی دن ہمارے پارلیمنٹ کا بھی یہ عزم پورا ہوجائے گا۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے ہندوستان کی دفاعی پالیسی میں ہو رہی تبدیلی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ موسم بدل چکا ہے،اس کا اثر اب اسلام آباد میں بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ پاکستان میں اس کی بوکھلاہٹ واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہے جبکہ پاکستان کی فوج مسلسل شرارت کر رہی ہے، لیکن ہندوستانی فوج مسلسل پاکستان کی ہرحرکت پر نظر بنائے ہوئے ہے اور وقت وقت پر اسے جواب بھی دے رہی ہے۔وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے جموں جن سنواد ریلی میں دہشت گردوں کے ہاتھوں سے مارے گئے سرپنچ اجیت پنڈتا کو بھی خراج عقیدت پیش کی۔
اس کے ساتھ ہی انہوں نے 1947 میں کشمیر وادی میں ترنگا لہرانے والے محمد مقبول شیروانی کو بھی یاد کیا۔ ابھی تک جموں وکشمیر میں آزادی کے نعرے لگائے جاتے تھے اور پاکستان اور آئی ایس آئی ایس کے جھنڈے لگائے جاتے تھے، لیکن اب یہاں پر صرف ترنگا لہراتا دکھائی دیتا ہے۔
دنیا
اسرائیلی وزیر دفاع کی ایران کو پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کی دھمکی
تل ابیب، اسرائیلی وزیردفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہےکہ ایران پر حملوں اور اسے پتھر کے زمانے میں دھکیلنے کےلیے امریکہ کے گرین سگنل کا انتظار کررہےہیں۔
کاٹز نے کہا کہ اسرائیل جب دوبارہ حملے شروع کرے گا تو ایران کی اہم توانائی اور بجلی تنصیبات کو نشانہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے امریکی حملوں میں 5 عرب ریاستوں کی سرزمین کے استعمال پر اقوام متحدہ سے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروا دیا ۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ قطر، بحرین، متحدہ عرب امارات، سعودی عرب اور کویت اچھے ہمسائے کے اصولوں پر چلیں، اپنی زمین تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی افواج کی بحرِ ہند میں کارروائی، ایرانی بحری جہاز قبضے میں لے لیا
واشنگٹن، امریکی افواج نے بحرِ ہند میں کارروائی کرتے ہوئے ایران کا بحری جہاز قبضے میں لے لیا۔
امریکی محکمہ جنگ نے دعویٰ کیا کہ جہاز ایم ٹی میجسٹک ایران سے تیل لے کر جا رہا تھا۔ امریکی محکمہ جنگ نے کہا کہ عالمی سطح پر میری ٹائم قوانین کے نفاذ کو جاری رکھیں گے تاکہ غیر قانونی نیٹ ورکس اور ایسے جہازوں کو روک سکیں جو ایران کی مدد کر رہے ہیں۔
یاد رہے اس سے پہلے امریکی فوج نے پیر کو ایرانی پرچم بردار بحری جہاز ایم وی توسکا پر حملہ کرکے اسے قبضے میں لے لیا تھا، سینٹ کام کی جانب سے جہاز پر قبضے کی ویڈیو بھی جاری کی جاچکی ہے۔
دوسری جانب ایران نے بھی گزشتہ روز آبنائے ہرز میں 2 بحری جہازوں پر قبضہ کرنے کی ویڈیو جاری کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان اس سال امن قائم ہونے کا قوی امکان ہے: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں بھی توسیع کا اعلان کردیا۔
امریکی صدر نے اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملاقات بہت اچھی رہی ، اسرائیل کے وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کا بھی منتظر ہوں۔
امریکی صدر نے کہا اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 3 ہفتوں کے لیے بڑھا دی جائے گی، لبنانی صدر 3 ہفتوں کے دوران نیتن یاہو سے ملاقات کر سکتے ہیں، امریکی صدر نے رواں سال اسرائیل اور لبنان کے درمیان امن قائم ہونے کا بھی قوی امکان ظاہر کردیا۔
صدر ٹرمپ بولے وہ لبنان کےساتھ کام کرنے کیلئے تیارہیں تاکہ وہ خود کو حزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے، ایران کو حزب اللہ کی فنڈنگ روکنا ہوگی۔ جی 20 سربراہی اجلاس سے متعلق بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا اگر جی20سربراہی اجلاس میں روسی صدر شرکت کرتے ہیں تو یہ بہت مددگارثابت ہوگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا4 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا7 days agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا1 week agoامریکی سینیٹ نے ایران پر مزید حملوں کی اجازت کی قرارداد مسترد کردی
دنیا1 week agoاسرائیل کا ایران و لبنان میں جنگ جاری رکھنے کا اعلان، فوج مکمل تیاری کے ساتھ ہائی الرٹ پر : اہداف تیار
دنیا1 week ago’’اگر میں امریکہ کا صدر نہ ہوتا تو دنیا ٹکڑے ٹکڑے ہو جاتی‘‘
جموں و کشمیر3 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
دنیا3 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ










































































































