ہندوستان
ریلائنس انڈسٹریز دنیا کی 100 بااثر کمپنیوں کی فہرست میں شامل

نئی دہلی، مشہور امریکی میگزین ٹائم نے سال 2024 کے لیے دنیا کی بااثر کمپنیوں کی فہرست جاری کی ہے تین ہندوستانی کمپنیوں نے ٹاپ 100 کمپنیوں کی فہرست میں جگہ بنائی ہے۔ ریلائنس انڈسٹریز، سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا اور ٹاٹا گروپ کو ٹائم کی سب سے بااثر کمپنیوں کی ٹاپ 100 فہرست میں جگہ ملی ہے اس فہرست کو 5 زمروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ اس میں رہنما، خلل ڈالنے والے، اختراع کرنے والے، ٹائٹنز اور پاینیئرز شامل ہیں۔ ریلائنس اور ٹاٹا گروپ کو ٹائٹنز کیٹیگری میں جگہ ملی ہے۔ جبکہ سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو پائنیئرز کیٹیگری کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ ہر کیٹیگری میں 20 کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔
ٹائم میگزین نے ریلائنس انڈسٹریز کو ‘ انڈیا زجگرناٹ’ سے تشبیہ دی ہے۔ ٹائم میگزین نے ریلائنس انڈسٹریز پر لکھا ہے کہ ٹیکسٹائل اور پالئیےسٹر کمپنی کے طور پر شروع ہونے والی ریلائنس آج ایک بہت بڑا اور متحرک کاروباری گروپ ہے، اور ملک کی سب سے قیمتی کمپنی بھی بن چکی ہے۔ مکیش امبانی کی قیادت میں کمپنی کے پاس توانائی، ریٹیل اور ٹیلی کام سمیت کئی کاروبار ہیں۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ہندوستان کی سب سے بڑی ڈیجیٹل سروس فراہم کرنے والی کمپنی اور ٹیک دیو جیو پلیٹ فارمز نے 2021 میں اس فہرست میں جگہ بنائی تھی۔ ٹائم میگزین نے ریلائنس اور ڈزنی ڈیل کا بھی ذکر کیا ہے۔ میگزین کا کہنا ہے کہ یہ 8.5 بلین ڈالر کی ڈیل ہندوستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی اسٹریمنگ مارکیٹ پر ریلائنس کی گرفت کو مضبوط کرے گی۔
ٹائم میگزین نے سیرم انسٹی ٹیوٹ آف انڈیا کو دنیا کے سب سے بڑے ویکسین بنانے والے کے طور پر شامل کیا ہے۔ کمپنی ہر سال 3.5 بلین خوراکیں تیار کرتی ہے۔ یاد رہے کہ کووڈ وبائی مرض کے دوران سیرم ویکسین نے لاکھوں جانیں بچائی تھیں۔ ٹاٹا گروپ کے بارے میں، ٹائم نے کہا، “ٹاٹا گروپ ہندوستان کی قدیم ترین کمپنیوں میں سے ایک ہے۔ اس کا وسیع پورٹ فولیو سٹیل، سوفٹ ویئر، گھڑیاں، آبی سمندری کیبلز اور کیمیکلز سے لے کر نمک، اناج، ایئر کنڈیشنرز، فیشن اور ہوٹلوں تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ گروپ ٹیک مینوفیکچرنگ، اے آئی اور سیمی کنڈکٹر چپس میں سرمایہ کاری کرکے ایک ٹیک کمپنی بن رہا ہے۔ 2023 میں، یہ آئی فون کو اسمبل کرنے والی پہلی ہندوستانی کمپنی بن گئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔م ا
ہندوستان
ای ڈی نے 142 کروڑ روپے کے سرحد پار ڈرگ منی لانڈرنگ کیس میں کی چھاپہ ماری
نئی دہلی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم پیر کو منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں میزورم-میانمار سرحد، تریپورہ-بنگلہ دیش سرحد اور مغربی بنگال میں چار مقامات پر ے چھاپے ماررہی ہے ای ڈی کا یہ کیس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، اگرتلہ زونل یونٹ کی جانب سے درج کیے گئے ایک کیس پر مبنی ہے اس میں 21 اگست 2025 کو تریپورہ میں 49.101 کلوگرام میتھمفیٹامائن اور 40 گرام ہیروئن ضبط کی گئی تھی۔ تریپورہ میں جن مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے، وہ بنگلہ دیش کی سرحد سے صرف 200 میٹر دور ہیں، جبکہ میزورم میں تلاشی والی جگہ میانمار کی سرحد سے تقریباً 500 میٹر دور ہے۔
تحقیقات میں ایک منظم سرحد پار سنڈیکیٹ کا پتہ چلا ہے، جو میزورم کے چمفائی-زوکھاوتھر سیکٹر کے ذریعے میانمار سے میتھمفیٹامائن لاتا تھا اور تریپورہ میں اسے لینے والوں تک پہنچاتا تھا۔ جرم سے ہونے والی آمدنی کو کئی بینک کھاتوں اور فرضی کمپنیوں کے ذریعے ادھر سے ادھر کیا جاتا تھا۔ ای ڈی کے مطابق اب تک جرم سے ہونے والی 142 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کا پتہ چلا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
انڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
نئی دہلی، پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس اور مختلف قومی مسائل پر مشترکہ حکمت عملی تیار کرنے کے مقصد سے اپوزیشن جماعتوں کے انڈیا اتحاد کے لیڈروں کی اہم میٹنگ پیر کی دوپہر یہاں کانسٹی ٹیوشن کلب میں شروع ہو گئی میٹنگ میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر محترمہ سونیا گاندھی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی، مغربی بنگال کی سابق وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو، راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجشوی یادو، جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (سی پی آئی) کے رکن پارلیمنٹ پی سنتوش کمار، ریولوشنری سوشلسٹ پارٹی (آر ایس پی) کے این کے پریم چندرن، سی پی آئی (ایم ایل) کے جنرل سکریٹری دیپانکر بھٹاچاریہ اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (شرد چندر پوار) کی لیڈر محترمہ سپریا سولے سمیت کئی اہم لیڈر موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق میٹنگ میں پارلیمنٹ کے آئندہ اجلاس میں اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی، مختلف قومی مسائل، انتخابی تیاریوں اور اتحاد کی حلیف جماعتوں کے درمیان ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ میٹنگ میں حالیہ سیاسی پیش رفت اور مرکزی حکومت سے جڑے کئی امور پر بھی غور و خوض ہونے کا امکان ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
مودی کی صدارت میں اقتصادی مشاورتی کونسل کی میٹنگ ، ملک کی اقتصادی صورتحال پر گہرائی سے تبادلہ خیال
نئی دہلی، مغربی ایشیا کے بحران کی وجہ سے ملک کی معیشت پر پڑنے والے منفی اثرات کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو یہاں اقتصادی مشاورتی کونسل کی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں مغربی ایشیا کے بحران سے گھریلو معیشت پر پڑنے والے اثرات پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
میٹنگ کے بعد مسٹر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا، “وزیر اعظم کی اقتصادی مشاورتی کونسل کے میٹنگ کی صدارت کی۔ ملک میں اقتصادی تبدیلی اور طویل مدتی ترقی کی ترجیحات سے جڑے کئی موضوعات پر بحث کی۔ ساتھ ہی، اصلاحات کے عمل کو مزید رفتار دینے اور ‘ایز آف لیونگ’ (زندگی کو سہل بنانے) اور ‘ایز آف ڈوئنگ بزنس’ (کاروبار کی آسانی) کو یقینی بنانے پر اپنے خیالات شیئر کیے۔” میٹمگ میں ممتاز ماہرین اقتصادیات اور پالیسی ماہرین نے مغربی ایشیا میں جاری کشیدگی اور اس کے ہندوستانی معیشت و سپلائی چین پر پڑنے والے اثرات پر خاص طور پر بات چیت کی۔ اس کے علاوہ عالمی توانائی کی فراہمی میں غیر یقینی صورتحال، مہنگائی اور سپلائی چین میں رکاوٹ جیسے مسائل پر بھی گہرائی سے غور و خوض کیا گیا۔
اس میٹنگ کا بنیادی مقصد عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان ملک میں اقتصادی ترقی کو رفتار دینا اور وسیع تر اقتصادی استحکام کو یقینی بنانا تھا۔ قابل ذکر ہے کہ حکومت نے جمعہ کو ہی ملک میں غیر ملکی سرمائے کی آمد بڑھانے کے لیے سرکاری سکیورٹیز (جی-سیک) میں غیر ملکی پورٹ فولیو سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری پر لاگو ٹیکس کے نظام میں بڑی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ ایسی سرمایہ کاری سے ہونے والی سود کی آمدنی یا سرمائے کے منافع پر انکم ٹیکس سے چھوٹ دے دی گئی ہے۔ اس میں 15، 30 اور 40 سال کی مدت کی سرکاری سکیورٹیز کے نئے ایشوز کے ساتھ ساتھ ایف اے آر کے اہل سکیورٹیز کی مدت کے ساورن گرین بانڈز میں سرمایہ کاری کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
ریزرو بینک نے کل ہی اپنے دو ماہی اقتصادی جائزے میں عالمی جغرافیائی سیاسی بحرانوں سے سپلائی چین کی ٹوٹ پھوٹ اور مانسون کے خدشات کے درمیان رواں مالی سال 2026-27 میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو کے تخمینے کو کم کر کے 6.6 فیصد، اور خردہ افراط زر کے تخمینے کو بڑھا کر 5.1 فیصد کر دیا ہے۔ اس سے پہلے اپریل کے پالیسی جائزے کے وقت آر بی آئی نے رواں مالی سال کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6.9 فیصد اور افراط زر 4.6 فیصد رہنے کا تخمینہ لگایا تھا۔
یواین آئی۔ایف اے
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا6 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
دنیا2 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا1 week agoواضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
دنیا5 days agoامریکی سفارت کاری نہیں، میزائلوں کی زبان سمجھتے ہیں: ایران
دنیا4 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا





































































































