جموں و کشمیر
مجھے معلوم ہے کہ سیکورٹی فورسز کہاں تعینات ہیں، کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں: عمر عبداللہ

سیکورٹی لیفٹیننٹ گورنر کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، پھر بھی میں باخبر رہتا ہوں:وزیر اعلیٰ
سیاحتی مقامات کو آہستہ آہستہ اور احتیاط سے کھولنے کے اقدامات
سری نگر:جے کے این ایس : وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے منتخب حکومت کو سیکورٹی کنٹرول بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ”ہم کچھ بیکار لوگ نہیں ہیں۔اگر لوگ ہمیں حکومت کرنے کےلئے منتخب کرتے ہیں، تو ہمیں پوری ذمہ داریاں سونپی جائیں“ ۔ جے کے این ایس مانٹرینگ ڈیسک کے مطابق جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں منتخب حکومت کو سیکورٹی کی ذمہ داریاں بحال کرنے پر زور دیا ہے۔ اپنے دورہ گجرات کے دوران بات کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ منتخب نمائندوں کو مکمل اختیارات بشمول امن و امان سے متعلق معاملات محروم کرنا ناانصافی ہے۔گاندھی نگر میں ٹریول ایکسپو میں شرکت کے بعد احمد آباد کے حیات ہوٹل میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی مسلسل یونین ٹیریٹری کی حیثیت پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے ریمارکس دیے کہ ”ہم کچھ بیکار لوگ نہیں ہیں۔ اگر لوگ ہمیں حکومت کرنے کےلئے منتخب کرتے ہیں، تو ہمیں پوری ذمہ داریاں سونپی جائیں ۔ان کے یہ ریمارکس دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ کی صدارت میں ہونے والی سیکورٹی جائزہ میٹنگ کو چھوڑنے کے چند دن بعد آیا ہے۔ جب ان کی غیر موجودگی کے بارے میں پوچھا گیا تو عمر عبداللہ نے جواب دیاکہ سیکورٹی لیفٹیننٹ گورنر کے دائرہ اختیار میں آتی ہے، یہ حقیقت ہے۔ پھر بھی، میں باخبر رہتا ہوں۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہاکہ مجھے معلوم ہے کہ سیکورٹی فورسز کہاں تعینات ہیں اور کیا اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوںنے مزید کہاکہ ہم سیاحتی مقامات کو آہستہ آہستہ اور احتیاط سے کھول رہے ہیں۔ عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک کے واحد بدقسمت لوگ ہیں جن کی ریاست کو گھٹا کر یونین ٹیریٹری بنا دیا گیا تھا۔ باقی ہر جگہ، یونین ٹریٹریوں کو ریاست کا درجہ دیا جا رہا ہے، لیکن ہم ابھی تک انتظار کر رہے ہیں۔2009اور2015 کے درمیان چیف منسٹر کے طور پر اپنے دور کی عکاسی کرتے ہوئے، عبداللہ نے کہا کہ ان کی حکومت نے سیکورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں اہم پیش رفت کی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا، عسکریت پسندی کے واقعات اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہلاکتوں میں کمی آئی ہے۔ اگر ہمیں دوبارہ مکمل چارج دیا گیا تو ہم کشمیر کو پہلے سے زیادہ محفوظ بنائیں گے۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کی بڑی کارروائی، دو ریونیو ملازمین رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
جموں، جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے منگل کے روز رشوت ستانی کے ایک معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ریونیو حکام (محکمہ مال کے ملازمین) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اے سی بی کی خصوصی ٹیم نے پٹوار حلقہ ‘گولے’ کے پٹواری ششی کمار اور ان کے اسسٹنٹ (معاون) ہرکیرت سنگھ کو 70,000 روپے کی رشوت مانگنے اور وصول کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
اے سی بی کو ایک شہری کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مذکورہ پٹواری اور ان کے معاون نے دو ریونیو ریکارڈز (زمین کے کاغذات) کی کاپیاں جاری کرنے کے عوض غیر قانونی طور پر 70,000 روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے۔ شکایت کنندہ رشوت نہیں دینا چاہتا تھا، اس لیے اس نے اے سی بی سے رابطہ کر کے کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی۔ترجمان کے مطابق، شکایت ملنے پر اے سی بی نے معاملے کی خفیہ تحقیقات کروائیں، جس میں رشوت مانگے جانے کی تصدیق ہو گئی۔
معاملہ سچ ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن بیورو کے تھانہ سینٹرل (جموں) میں ’پریوینشن آف کرپشن ایکٹ، 1988‘ کی دفعہ 7 اور ’بھارتیہ نیائے سنہیتا ‘ کی دفعہ 61(2) کے تحت باقاعدہ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔گرفتاری کے فوری بعد، ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں دونوں ملزمان کے گھروں کی تفصیلی تلاشی بھی لی گئی۔ اے سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات سرگرمی سے جاری ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
امرناتھ یاترا: سری نگر اور گلمرگ کے درمیان شام 5 بجے کے بعد سیاحتی گاڑیوں کی آمد و رفت پر پابندی
سری نگر، جموں و کشمیر میں 3 جولائی سے شروع ہونے والی سالانہ شری امرناتھ یاترا کے پیشِ نظر سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور ٹریفک کے نظام کو چست درست رکھنے کے لیے سری نگر اور مشہور سیاحتی مقام گلمرگ کے درمیان شام 5:00 بجے کے بعد سیاحتی گاڑیوں کی نقل و حرکت پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے گلمرگ جانے کا ارادہ رکھنے والے تمام ملکی و غیر ملکی سیاحوں اور مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ٹریفک ہیڈ کوارٹرز اور ریجنل پولیس ہیڈ کوارٹرز کشمیر کی جانب سے جاری کردہ ٹریفک ایڈوائزری پر سختی سے عمل کریں جموں و کشمیر پولیس کی ایڈوائزری کے مطابق، شام 5:00 بجے کے بعد کسی بھی سیاحتی گاڑی کو گلمرگ سے سری نگر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ اسی طرح، شام 5:00 بجے کے بعد کسی بھی سیاحتی گاڑی کو سری نگر سے گلمرگ کی طرف بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ سفری پابندیاں امرناتھ یاترا کے پورے سیزن (مقررہ مدت) کے دوران نافذ العمل رہیں گی۔ تمام سیاحوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے سفر کی منصوبہ بندی وقت سے پہلے کریں اور مقررہ وقت کے اندر اپنی آمد اور واپسی کا سفر مکمل کریں۔بارہمولہ پولیس کے مطابق، ان اقدامات کا مقصد یاترا کے قافلوں کی بلا رکاوٹ آمد و رفت کو یقینی بنانا، ٹریفک کو کنٹرول کرنا اور عوامی تحفظ کو برقرار رکھنا ہے۔
پولیس نے اپنے بیان میں کہا”ان ضروری پابندیوں کی وجہ سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کو ہونے والی کسی بھی قسم کی زحمت کے لیے ہمیں دلی افسوس ہے، لیکن شاہراہ کا استعمال کرنے والے تمام افراد کی حفاظت اور سلامتی کے وسیع تر مفاد میں ہم سب کے تعاون کی امید کرتے ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
امریکہ اور ایران مذاکرات کر سکتے ہیں تو ہندوستان اور پاکستان کیوں نہیں میرواعظ عمر فاروق
سری نگر، حریت کانفرنس کے چیئرمین اور کشمیر کے معروف مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے منگل کے روز نئی دہلی اور اسلام آباد پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کے لیے سفارتی بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر شدید ترین تناؤ کے باوجود امریکہ اور ایران مذاکرات کی میز پر واپس لوٹ سکتے ہیں، تو ہندوستان اور پاکستان کے درمیان بات چیت نہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔
سری نگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے میرواعظ نے ان حالیہ رپورٹس پر خوشی کا اظہار کیا جن کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کی کوششیں تیز ہو رہی ہیں اور اس ہفتے دونوں ممالک کے درمیان دوبارہ مذاکرات متوقع ہیں۔
شہرِ آفاق جامع مسجد سری نگر میں گزشتہ جمعہ کے خطبے کا حوالہ دیتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے کہا”اگر ایران اور امریکہ شدید ترین کشیدگی کے بعد مذاکرات کی میز پر آ سکتے ہیں، تو ہندوستان اور پاکستان بھی اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔ جنگیں کبھی تنازعات کا حل نہیں ہوتیں، بلکہ مذاکرات کے ذریعے ہی مسائل کو حل کیا جاتا ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے اسی مثبت جذبے کے تحت ہندوستانی قیادت سے بھی مذاکرات کا راستہ اپنانے کی اپیل کی ہے تاکہ خطے کو جنگ کے بادلوں سے بچایا جا سکے۔میرواعظ نے زور دے کر کہا کہ برصغیر پاک و ہند میں انسانی وسائل اور ترقی کے بے پناہ مواقع موجود ہیں، جنہیں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بہتری کے ذریعے ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا”میرا ماننا ہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دوستی ہی مسئلہ کشمیر سمیت تمام دیرینہ تنازعات کو حل کرنے کا سب سے بہترین راستہ ہے۔ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان، پاکستان اور کشمیری قیادت ایسے امن پسند اقدامات کی حمایت کرے گی۔”
سیاسی امور کے علاوہ میرواعظ عمر فاروق نے کشمیر کے مسلمانوں کے مابین باہمی اتحاد اور یکجہتی پر خصوصی توجہ مبذول کرائی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جموں و کشمیر کے مذہبی رہنماؤں کی سب سے بڑی تنظیم ‘متحدہ مجلسِ علماء’ کے تمام اراکین اس بات پر متفق ہیں کہ تمام مکاتبِ فکر کے درمیان اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ اگر کبھی مختلف فرقوں کے درمیان یا کسی ایک ہی فرقے کے اندر کوئی غلط فہمی پیدا ہو، تو اسے وسیع تر اسلامی اتحاد کے مفاد میں دوستانہ ماحول اور بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے، کیونکہ اتحاد کے بغیر تشخص اور حقوق کی حفاظت ممکن نہیں ہے۔
یواین آئی ۔م ا ع
ہندوستان6 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
جموں و کشمیر6 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان6 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا5 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
ہندوستان1 day agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا5 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ





































































































