تازہ ترین
مرکزی وزیر داخلہ 2روزہ دورے پر وادی وارد

خبراردو: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ وادی کے پہلے 2روزہ دورے پر سرینگربدھوار کو سرینگر پہنچ گئے۔ معلوم ہوا کہ موصوف ریاست کی تازہ ترین سیاسی و سیکورٹی صورتحال پر سیکورٹی ایجنسیوں اورانتظامیہ پر مفصل تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ کئی اہم اُمورکی جانب سیکورٹی فورسز کی توجہ مبذول کرائیں گے۔
خفیہ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ وزیر موصوف وادی کشمیر میں نوجوانوں کی جانب سے عسکری صفوں میں شمولیت،جنگجوؤں کی جانب سے ہتھیار چھیننے کے واقعات اور پولیس اہلکاروں کی جانب سے فرار اختیار کرنے کے بعد عسکری صفوں میں شمولیت جیسے واقعات میں اضافے پر سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
خیال رہے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی کابینہ میں بحیثیت مرکزی وزیر داخلہ کا یہ پہلا دورہ ہے جس دوران وہ یہاں تازہ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کے اعلیٰ افسران کیساتھ حالات پر گہرائی کیساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بدھوار بعد دوپہر شیخ العالم انٹرنیشنل ہوائے اڈے پر پہنچ گئے جہاں پر ان کا استقبال گورنر ستیہ پال ملک اور ان کے مشیروں، چیف سیکرٹری بی وی ار سبھرامنیم، ڈپٹی کمشنر بڈگام ڈاکٹر سحرش اصغر اور دیگرپولیس و سیول انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے کیا۔خفیہ ذرائع سے کے این ایس کو معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیر دو روزہ دورے کے دوران سیکورٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تازہ ترین سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف میٹنگ کے دوران خصوصیت کیساتھ وادی کشمیر میں مقامی نوجوانوں کی جنگجوؤں کے تئیں رغبت اور عسکری صفوں میں شمولیت میں ہوشربا اضافہ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مرکزی وزیر سیکورٹی افسران سے مقامی نوجوانوں کی عسکری صفوں میں شمولیت کے پیچھے محرکات کو جاننے کی کوشش کریں گے۔ خفیہ ذرائع کا کہنا تھا کہ امت شاہ سیکورٹی کی جائزہ میٹنگ کے دوران وادی کشمیر میں ہتھیار چھینے جیسے واقعات پر بھی اعلیٰ حکام کیساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جنگجوؤں کی طرف سے سیکورٹی اہلکاروں سے ہتھیار چھیننے جیسے واقعات پر گہری تشویش اور فکر مندی ظاہر کی ہے جس دوران وہ دورہ وادی کے بیچ سیکورٹی ایجنسیوں سے ایسے واقعات کی روک تھام سے متعلق تجاویز طلب کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ کئی برسوں سے جنگجوؤں کی طرف سے وادی کے شمال و جنوب میں فورسز سے ہتھیار چھیننے کے واقعات میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے جس کو لے کر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی سرکار کافی فکرمند دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ہتھیار چھیننے کے واقعات پر قابو پانے کیلئے اگر چہ سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے قبل ہی بعض احتیاطی تدابیر اُٹھائی گئی ہیں تاہم انہیں نامکتفی سمجھتے ہوئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس پالیسی ترتیب دینے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو روزہ دورے کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سیکورٹی ایجنسیوں کو سختی کیساتھ ایسے واقعات پر قابو پانے کی ہدایت دیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر موصوف میٹنگ کے دوران محکمہ پولیس میں کام کررہے اہلکاروں کی جانب سے نوکری سے فرار اختیار کرنے اور جنگجوؤں کے ساتھ رابطہ بنانے کا بھی سنجیدہ نوٹس لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سال 2016کے بعد سے وادی کشمیر میں محکمہ پولیس سے وابستہ درجنوں اہلکاروں نے فرار اختیار کرتے ہوئے جنگجوؤں کی صفوں میں شمولیت اختیار کرلی جس کے نتیجے میں محکمہ پولیس کو کہی محاذوں پر خفت کا سامنا کرنا پڑا۔معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوکری کو لات مارنے اور مابعد جنگجوؤں کے ساتھ ہتھیار اُٹھانے پر بھی سیکورٹی حکام کیساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ امت شاہ محکمہ پولیس میں عارضی طور پر بھرتی ہوئے اہلکاروں پر کڑی نگاہ رکھنے اور ان کی جملہ حرکات و سکنات کو نوٹس میں لانے کیلئے سیکورٹی ایجنسیوں کو خصوصی ہدایات دیں گے۔ خفیہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال کو پٹری پر لانے کیلئے قومی تحقیقاتی ایجنسی کے رول پر بھی تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ قومی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے حوالہ رقومات سے متعلق تحقیقات کے بعد وادی کشمیرمیں امن و قانون کی صورتحال میں نمایاں بہتری واقع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ این آئی اے نے جموں وکشمیر میں علیحدگی پسند لیڈران اور جماعتوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر یہاں امن و امان کی صورتحال کو معمول پر لانے کیلئے اہم کردار ادا کیا۔ اس سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ میٹنگ کے دوران این آئی اے کی طرف سے آج تک کی گئی کارروائیوں پر بھی سیر حاصل تبادلہ خیال کریں گے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہتھیار چھینے اور پولیس اہلکاروں کا جنگجوؤں کے ساتھ شامل ہونے کے متعدد واقعات رونما ہونے کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا باضابطہ آغاز کیا۔ اس سلسلے میں این آئی اے نے محبوبہ مفتی کی سربراہی والی پی ڈی پی کے سابق ایم ایل اے اعجاز میر کو تحقیقاتی دائرے میں لاکر ان سے کئی دنوں تک پوچھ تاچھ کی۔
خفیہ ذرائع نے کشمیرنیوز سروس کو بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ دورے کے دوران حریت کانفرنس (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے مذاکرات کے تئیں حامی بھرنے پر بھی ریاستی انتظامیہ اور یہاں کی مین اسٹریم سیاسی پارٹیوں کیساتھ صلاح و مشورہ کریں گے۔ امت شاہ گورنر ستیہ پال ملک کی قیادت والی انتظامیہ کیساتھ ساتھ مین اسٹریم سیاسی جماعتوں اور سیول سوسائٹی ممبران کیساتھ ان کو مکمل طور پر بحال کرنے کیلئے مذاکراتی عمل میں ممکنہ پیش رفت پر صلاح و مشورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے بات چیت کی حامی بھرنے کے بعد مرکزی سرکار متوقع طور پر آنے والے دنوں میں مذاکرات کے حوالے سے کئی مثبت قدم اُٹھائے گی تاہم کسی بڑے فیصلے سے قبل مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جموں وکشمیر کی تازہ ترین سیاسی صورتحال کے تناظر میں نئی دہلی اور حریت کے مابین مذاکرات عل پر سیاسی جماعتوں کیساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ اس دوران معلوم ہوا ہے کہ وزیر داخلہ 2روزہ دورے کے دوران سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں کیساتھ ساتھ سماج کے مختلف طبقہ ہائے فکر سے ریاست کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سائبر فراڈ میں استعمال ہونے والے ‘میول اکاؤنٹس’ چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور سب ڈویژن میں سائبر ٹھگوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے میول اکاؤنٹس (رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس) کے آپریشن اور فروغ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی سائبر جرائم پیشہ عناصر کے مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنے اور شہریوں کو آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ میول اکاؤنٹس ایسے بینک کھاتے ہوتے ہیں جو دانستہ یا نادانستہ طور پر سائبر مجرموں کے اختیار میں دے دیے جاتے ہیں، تاکہ مختلف آن لائن فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقوم کی منتقلی اور لین دین کو آسان بنایا جا سکے۔ ان جرائم میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی، ڈیجیٹل اریسٹ فراڈ، او ٹی پی فراڈ، یو پی آئی فراڈ، ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹ مار، فشنگ حملے اور دیگر سائبر جرائم شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کا استعمال دھوکہ بازوں کی شناخت چھپانے اور غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقوم کو مختلف کھاتوں میں منتقل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، جس سے تفتیشی اداروں کے لیے اصل مجرموں تک پہنچنا دشوار ہو جاتا ہے۔
سوپور کے سائبر پولیس اسٹیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے، جبکہ تفتیشی افسران اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام افراد کی شناخت اور فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقوم کے بہاؤ کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا، سوپور پولیس نے عوامی مفاد میں ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کسی دوسرے شخص کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں، اور نہ ہی اے ٹی ایم کارڈ، چیک بک، انٹرنیٹ یا موبائل بینکنگ کی معلومات، یو پی آئی آئی ڈی، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ، او ٹی پی، پن یا پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جان بوجھ کر یا غفلت کے باعث اپنے بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل مالیاتی سہولت کو سائبر فراڈ کی رقوم وصول کرنے یا منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے دینا ایک سنگین جرم ہے، جس پر متعلقہ قانونی دفعات کے تحت فوجداری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے مشتبہ مالیاتی لین دین یا سائبر دھوکہ دہی کی کوشش کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا قومی سائبر کرائم ہیلپ لائن کو دیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
ڈوڈہ کے بھلیسہ میں بادل پھٹنے سے اچانک سیلاب، شاہراہوں پر ٹریفک معطل
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بدھ کے روز بیک وقت دو مقامات پر بادل پھٹنے کے نتیجے میں اچانک سیلابی صورتحال اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں، جس کے باعث علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، بھلیسہ کے علاقے ‘کالال گیسر’ میں رات بھر جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بعد دو مختلف مقامات پر بادل پھٹے۔ اس ناگہانی آفت کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور بڑے پیمانے پر ملبہ سڑکوں پر آ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملبے اور مٹی کے بہاؤ کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکوں پر آمد و رفت مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے۔
موسم سازگار ہوتے ہی سڑکوں سے ملبہ ہٹانے اور ٹریفک کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا۔سکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ مقامی شہریوں اور مسافروں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر اور بالخصوص حساس علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔راحت کی بات یہ ہے کہ اس اچانک آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اب تک کسی جانی نقصان، کسی کے زخمی ہونے یا کسی بڑے مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔مقامی انتظامیہ الرٹ پر ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
یواین آئی۔م ا ع
ہندوستان
کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی
نئی دہلی، بین الاقوامی بازار میں قیمتوں میں کمی کے بعد سرکاری تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے بدھ سے تجارتی صارفین کے لیے رسوئی گیس (ایل پی جی) سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے قومی دارالحکومت نئی دہلی میں آج سے 19 کلوگرام کے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2,930 روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ جون میں اس کی قیمت 3,113.50 روپے تھی۔ اس طرح اس کی قیمت میں 183.50 روپے کی کمی کی گئی ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی شرح مختلف ہے، جو کمپنیوں کی لاگت اور مقامی عوامل کی بنیاد پر طے کی جاتی ہے۔
ادھر گھریلو استعمال کے لیے 14.2 کلوگرام والے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نئی دہلی میں اس کی قیمت بدستور 942 روپے برقرار ہے۔
اس سے قبل یکم جون کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کیا گیا تھا۔ نئی دہلی میں اس وقت فی سلنڈر 42 روپے کا اضافہ ہوا تھا، جبکہ 7 جون کو گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 29 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔
مغربی ایشیا میں جاری بحران کے باعث ایل پی جی کی سپلائی متاثر ہونے سے گزشتہ تین ماہ کے دوران تیل مارکیٹنگ کمپنیوں نے اس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کیا تھا۔ تاہم عام صارفین کو ریلیف دینے کے لیے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا گیا تھا۔ اب بین الاقوامی بازار میں قیمتوں میں کمی کے بعد کمرشیل ایل پی جی سلنڈر سستا کر دیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان4 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت







































































































