تازہ ترین
وادی کشمیر میں جون کے پہلے ہفتے میں اسکول کھلنے کا امکان

جموں وکشمیر حکومت ممکنہ طور پر جون کے پہلے ہفتے میں اسکولوں کو دوبارہ کھولنے جاری ہے،تاکہ مزید تعلیمی نقصان سے بچا جاسکے۔جموں وکشمیر کے پرنسپل سیکر یٹری،اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کہا ہے کہ حکومت نے اس ماہ کے آخر تک اسکولوں کی تزئین و آرائش مکمل کرنے اور جون سے کلاسز شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے ٹیو شن فیس وصول کریں گے،تاہم فیس میں چھوٹ پر حتمی فیصلہ انتظا میہ ہی لے گی۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق جموں وکشمیر کی حکومت نے واضح اشارہ دیا ہے کہ جون کے پہلے ہفتے میں وادی کشمیر کے بند پڑے اسکولوں کو دوبارہ کھولا جائیگا۔ وادی کشمیر سے شائع ہونے انگریزی روزنامہ کیساتھ بات کرتے ہوئے محکمہ اسکولی تعلیم کے پر نسپل سیکریٹری ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کہا ہے کہ ہم منصوبہ ترتیب دے رہے ہیں جون کے پہلے ہفتے میں اسکول دوبارہ کھل جائیں تاکہ اسکولی بچوں کو مزید تعلیمی نقصان سے بچا جاسکے۔
ان کا کہناتھا کہ ورچیول کلاسز،ٹیلی کلاسز اور ریڈ یو کلاسز اسکول کھلنے تک جاری رہیں گے۔ ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کہا کہ حکومت نے 60ہزار کتا بیں اور 1200ٹیبلٹس بشمول آف لائن لورڈڈ ویڈ لیکچرس طلبہ میں تقسیم کئے۔ان کا کہناتھا کہ جن طلبہ کے پاس سمارٹ فونز تک رسائی نہیں ہے،اُن تک ضرورت کے مطابق پڑھائی سے متعلق مواد پہنچایا گیا۔ اس دوران ایک سرکاری حکمنا مہ بھی جاری ہوا،جس کے مطابق جموں وکشمیر کے پرنسپل سیکر یٹری،اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے سبھی تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ہدایت دی ہے کہ سبھی اسکولی عمارات کی تزئین و آرائش کھولنے سے قبل ہی مکمل کریں۔آر ڈر میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں کی عمارات کی تزئین وآرائش بجٹ2020-21میں مختص رکھے گئے تجدید ومرمت اور بحالی فنڈ کی جائیگی۔محکمہ تعلیم کے افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ انٹر نیٹ رفتار کم ہونے کی وجہ سے اسکولوں کو دوبارہ کھولا جارہا ہے،تاہم ابھی تک اس حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ نہیں لیا گیا،تاہم کووڈ۔19کی صورتحال کیسی پیدا ہوتی ہے،اُس پر سب کچھ انحصار ہے۔
پرویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر،جی این وار نے کہا کہ طلبہ کے مستقبل پر سیاہ بادل منڈ لا رہے ہیں۔ان کا کہناتھا کہ4۔جی انٹر نیٹ اب خواب بن گیا ہے،اسکول کھولنے اور حکومتی اقدام کی حمایت کرنایا تعاؤن دینے کے سوا کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔ان کا کہناتھا کہ کووڈ۔19صورتحال کو ملحوظ نظر رکھ کر رہنما خطوط پر عمل در آمد کرکے ہم نے اسکولز کھولنے کے منصو بے پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ان کا کہناتھا ’اسکول مرحلہ وار بنیادوں پر کھلیں گے اور کلاسز ترتیب وار ہونگے،طلبہ کو اسکولوں میں جمع ہونے کی اجازت نہیں دی جائیگی،طلبہ کی صحت پہلی ترجیح رہے گی،ہر ایک کلاس میں عام سنیٹائزر ہوگا اور اسکولوں کو سماجی دوری اختیار کر نے کیلئے کہا جائیگا‘۔یاد رہے کہ وادی کشمیر میں 7مارچ کو حکومت نے ایک آرڈر جاری کیا،جسکے تحت پہلے پرائمری اور بعد ازاں مڈل وہائی اور ہائر اسکینڈری کے سبھی تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے۔
یہ احکامات عالمی وبا پھیلنے کے خد شات کے پیش نظر اٹھائے گئے۔ادھر ایک ٹوئیٹ میں جموں وکشمیر کے پرنسپل سیکر یٹری،اسکول ایجوکیشن ڈاکٹر اصغر حسن سامون نے کہا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے ٹیوشن فیس وصول کریں گے،انتظامیہ کو ٹیوشن فیس میں چھوٹ کرنے کا حتمی فیصلہ لینے دیں‘،جموں وکشمیر بورڈ آف اسکول ایجوکیشن (بوس) کو موجودہ اسکولوں کی مستقل رجسٹریشن کرنے کی اجازت دی گئی،نجی اسکول ایسوسی ایشنز کو ایس ای ڈی کمیٹیوں میں نمائندگی دی گئی،تمام غیر ضروری این او سی ازکو ختم کیا جاتا ہے‘۔
دنیا
حوثیوں کی دھمکی: اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل پابندی لگا دیں گے
صنعا، یمن کے حوثیوں نے کہا ہے کہ “ہم بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل اور بلا کم و کاست پابندی لگا دیں گے”۔
خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے بعد یمن کے حوثیوں نے آج بروز پیر جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ وہ بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری آمد و رفت پر “مکمل اور جامع پابندی” نافذ کریں گے۔ گروپ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل سے منسلک جہازوں کو دوبارہ نشانہ بنایا جائے گا۔
حوثیوں نے یافا میں حساس اسرائیلی اہداف پر میزائل حملوں کا بھی دعوی کیا اور کہا ہے کہ یہ حملے کامیابی سے اپنے اہداف تک پہنچے ہیں۔ “کشیدگی کا جواب کشیدگی سے دیں گے” گروپ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ میزائل حملے اسرائیل کی جانب سے ایران، فلسطین، لبنان، عراق اور یمن میں جاری “جارحیت” کے جواب میں کئے گئے ہیں۔ مزید کہا گیا ہے کہ زمینی صورتحال میں ہونے والی پیش رفت کے مطابق فوجی کارروائیوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ حوثیوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ “ہم تصدیق کرتے ہیں کہ کشیدگی کا جواب کشیدگی سے دیا جائے گا”۔جس سے اشارہ ملا ہے کہ آئندہ دنوں میں ان کی کارروائیوں میں شدت آسکتی ہے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے ان دعوؤں پر تاحال کوئی باضابطہ ردِعمل سامنے نہیں آیا۔ تاہم اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق دن کے اوائل میں یمن سے داغا گیا ایک میزائل فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا تھا اور حملے کے بعد اسرائیلی فضائی حدود کو عارضی طور پر پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل کے، بیروت کے جنوبی مضافات پر، حملہ کرنے کے بعد سے علاقے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔ حملے کے بعد ایران نے بھی اسرائیل کے شمالی علاقوں کی جانب متعدد میزائل داغےہیں۔ خبروں کے مطابق اسرائیل نے بھی ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں کو نشانہ بنایا اور دارالحکومت تہران کے علاوہ اصفہان اور تبریز سمیت کئی شہروں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل کے پاس کوئی چوائس نہیں، ایران سے معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران سے معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فنانشیل ٹائمز کو ٹیلیفونک انٹرویو دیتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو دو ٹوک پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کے پاس کوئی چوائس نہیں، اس کو ایران سے ہونے والا معاہدہ تسلیم کرنا ہوگا۔
ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان جو بھی معاہدہ ہوگا، اسے نیتن یاہو کو قبول کرنا ہوگا کیونکہ وہ کوئی فیصلہ نہیں کرتا، فیصلے میں کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کے حالیہ میزائل حملوں سے مذاکرات یا ممکنہ معاہدے پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر مذاکرات ناکام ہوئے تو امریکہ کمانڈو کارروائی یا ایران کیخلاف بحری ناکا بندی برقرار رکھنے سمیت دیگر آپشنز پر غور کر سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ای ڈی نے 142 کروڑ روپے کے سرحد پار ڈرگ منی لانڈرنگ کیس میں کی چھاپہ ماری
نئی دہلی، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ایک ٹیم پیر کو منی لانڈرنگ کے ایک کیس میں میزورم-میانمار سرحد، تریپورہ-بنگلہ دیش سرحد اور مغربی بنگال میں چار مقامات پر ے چھاپے ماررہی ہے ای ڈی کا یہ کیس نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی)، اگرتلہ زونل یونٹ کی جانب سے درج کیے گئے ایک کیس پر مبنی ہے اس میں 21 اگست 2025 کو تریپورہ میں 49.101 کلوگرام میتھمفیٹامائن اور 40 گرام ہیروئن ضبط کی گئی تھی۔ تریپورہ میں جن مقامات پر تلاشی لی جا رہی ہے، وہ بنگلہ دیش کی سرحد سے صرف 200 میٹر دور ہیں، جبکہ میزورم میں تلاشی والی جگہ میانمار کی سرحد سے تقریباً 500 میٹر دور ہے۔
تحقیقات میں ایک منظم سرحد پار سنڈیکیٹ کا پتہ چلا ہے، جو میزورم کے چمفائی-زوکھاوتھر سیکٹر کے ذریعے میانمار سے میتھمفیٹامائن لاتا تھا اور تریپورہ میں اسے لینے والوں تک پہنچاتا تھا۔ جرم سے ہونے والی آمدنی کو کئی بینک کھاتوں اور فرضی کمپنیوں کے ذریعے ادھر سے ادھر کیا جاتا تھا۔ ای ڈی کے مطابق اب تک جرم سے ہونے والی 142 کروڑ روپے سے زائد کی کمائی کا پتہ چلا ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
دنیا1 week agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا1 week agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
جموں و کشمیر5 days agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع
ہندوستان4 days agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا6 days agoلبنان پر حملے بند نہ ہوئے تو سنگین نتائج ہوں گے: ابراہیم عزیزی
دنیا2 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا3 days agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا1 week agoہرمزگان کمیونیکیشن ٹاور پر حملے کے بعد ایران کے کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملے میں 7 افراد زخمی
دنیا6 days agoجنگ بندی کے دوران ایرانی فوجی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا: پاسدارانِ انقلاب
دنیا1 week agoواضح نتیجے تک مذاکرات سے متعلق رائے نہیں دی جاسکتی، عراقچی
دنیا4 days agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا1 week agoمجوزہ معاہدے متن میں ایران کے لیے جوہری ہتھیاروں سے بارے میں کوئی رعایات شامل نہیں ہیں:ٹرمپ




































































































