تازہ ترین
وزیر داخلہ ملک کی پہلی کوآپریٹو سیکٹر کی ٹیکسی سروس ’بھارت ٹیکسی‘ لانچ کریں گے
نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کے روز ملک کی کوآپریٹو سیکٹر کی پہلی ٹیکسی سروس ’بھارت ٹیکسی‘ کا آغاز کریں گے۔
مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اس پہل کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا کہ یہ پلیٹ فارم بہت سے لوگوں کو ایک ساتھ اور تھوڑا تھوڑا سرمایہ لگا کر کچھ بڑا بنانے میں مدد دے گا۔ انہوں نے آج کے دن کو ٹیکسی ڈرائیوروں کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی کوآپریٹو سیکٹر کی پہلی ٹیکسی سروس ’بھارت ٹیکسی‘ کا نئی دہلی میں افتتاح ان کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’بھارت ٹیکسی‘ کے ذریعے ٹیکسی ڈرائیور نہ صرف زیادہ منافع کما سکیں گے بلکہ اپنی سروس کے مالک بھی بن جائیں گے۔
مسٹر امت شاہ نے اس سروس کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا، ’’موبلٹی سیکٹر میں ایک انقلابی پہل کے طور پرشروع کی جا رہی بھارت ٹیکسی میں ’سارتھی‘ کہلانے والے ڈرائیوروں کو ملکیت، آپریشن اور تعیین قدرکے مرکز میں رکھا گیا ہے جس سے انہیں استحصال پر مبنی نظام سے آزادی ملے گی۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ مسٹر شاہ بھارت ٹیکسی کے لانچ کے دوران چھ سارتھیوں (ٹیکسی ڈرائیوروں) کو کوآپریٹو ٹرانسپورٹ ایکو سسٹم میں ان کے تعاون کے لیے اعزاز سے بھی نوازیں گے۔ تمام ٹیکسی ڈرائیوروں کو ذاتی حادثاتی بیمہ اور 5 لاکھ روپے کا فیملی انشورنس فراہم کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ اے ایم۔ایس وائی
دنیا
ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی: صدر ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ میں اپنے مقاصد تقریباً حاصل کرچکے ہیں اب ایران کو شکست تسلیم کرنا ہوگی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی فضائیہ کو تباہ کرچکے ہیں، ان کی معیشت تباہ ہو رہی ہے، ایران کے 82 فیصد میزائل تباہ کردیے ہیں، ایران کے پاس میزائل بنانے کی صلاحیت کم رہ گئی ہے۔
روسی صدر پوتن کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ آج گفتگو بہت اچھی رہی، یوکرین اور ایران کے بارے میں بات کی۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پوتن نہیں چاہتے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا،ایران اور دیگر ممالک بھی یہ بات جانتے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا ۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم دوبارہ بلامقصد 18 گھنٹے کا سفرنہیں کریں گے، پوتن نے مجھے بتایا کہ وہ ایران کی یورینیم افزودگی کے معاملے پر فکرمند ہیں،روسی صدر ایران کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ،
ایک سوال کے جواب میں امریکی صدر ٹرمپ نے اوپیک سے نکلنے کے یو اے ای کے اقدام کو زبردست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یو اے ای کے اس فیصلے سے عالمی سطح پر تیل اور گیس کی قیمتیں نیچے آسکتی ہیں یہ ایک اچھا فیصلہ ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ایک بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام ترک کرنے کے معاہدے تک محاصرہ ختم نہیں ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے آئل کمپنیوں کے افسران کے ساتھ ایران کی ناکہ بندی میں توسیع پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ایران سے ایسا معاہدہ چاہتے ہیں جس میں ایٹمی پروگرام پر ہمارے خدشات دور ہوں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سینٹ کام کمانڈر کوپر نے کہا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی جاری رکھی ہوئی ہے
ماسکو، امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر نے کہا کہ امریکی فوج نے بدھ کے روز آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کرنے والے 42 ویں بحری جہاز کا راستہ موڑ دیا، انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس سمندری راستے کی ناکہ بندی جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
ایڈمرل کوپر نے ایکس پر سینٹ کام کے حوالے سے کہا کہ “آج امریکی افواج نے ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کرنے والے 42 ویں تجارتی جہاز کا راستہ کامیابی سے موڑ کر ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے… یہ ناکہ بندی انتہائی مؤثر ہے اور امریکی افواج اس کے مکمل نفاذ کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔”
13 اپریل کو امریکی بحریہ نے آبنائے ہرمز کے دونوں اطراف سے ایرانی بندرگاہوں میں داخل ہونے اور وہاں سے نکلنے والی تمام سمندری آمد و رفت کی ناکہ بندی شروع کر دی تھی، جہاں سے دنیا کے تقریباً 20 فیصد تیل، پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی کی سپلائی ہوتی ہے۔ واشنگٹن کا موقف ہے کہ غیر ایرانی بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے آزاد ہیں جب تک کہ وہ تہران کو ٹول (ٹیکس) ادا نہیں کرتے۔ ایرانی افسران نے ٹول لگانے کا کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن وہ ایسے منصوبوں پر تبادلہ خیال کر چکے ہیں۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
وائٹ ہاؤس عشائیہ: شاہ چارلس کا ٹرمپ کے پرانے بیان پر دلچسپ جوابی وار
واشنگٹن، شاہ چارلس سوم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔
وائٹ ہاؤس میں شاہی خاندان کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران شاہ چارلس سوم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا، جس میں برطانوی بادشاہ نے صدر ٹرمپ کے ایک پرانے بیان کا جواب بھرپور طنز و مزاح کے ساتھ دیا۔
صدر ٹرمپ نے ماضی میں ڈیووس سربراہی اجلاس کے دوران کہا تھا کہ اگر امریکہ دوسری عالمی جنگ میں مداخلت نہ کرتا تو آج یورپی ممالک کے لوگ جرمن یا جاپانی زبان بول رہے ہوتے۔
شاہ چارلس نے اسی تبصرے کو بنیاد بناتے ہوئے صدر ٹرمپ کو مخاطب کیا اور کہا کہ صدر صاحب! میں یہ کہنے کی ہمت کروں گا کہ اگر برطانیہ نہ ہوتا تو امریکہ میں لوگ آج فرانسیسی بول رہے ہوتے۔ شاہ چارلس کا یہ جملہ سن کر پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔
شاہ چارلس اس وقت شمالی امریکہ میں برطانوی اور فرانسیسی نوآبادیاتی دور کی تاریخ کا ذکر کر رہے تھے جب دونوں طاقتیں براعظم پر قبضے کے لیے برسرِ پیکار تھیں۔ اس موقع پر شاہ چارلس نے صدر ٹرمپ کو برطانوی رائل نیوی کی اس آبدوز کی اصل گھنٹی بھی تحفے میں دی جس نے دوسری عالمی جنگ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے دونوں ممالک کی دوستی کا حوالہ دیتے ہوئے خوشگوار موڈ میں کہا کہ جب بھی ہماری ضرورت پڑے، بس یہ گھنٹی بجا دیں۔ اس ظرافت بھرے انداز کو تقریب کے شرکاء نے بہت سراہا اور اسے سفارتی آداب میں ایک یادگار لمحہ قرار دیا جا رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر6 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر2 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
ہندوستان5 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان5 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا1 week agoدھمکیوں کے سائے میں مذاکرات کسی صورت قبول نہیں: اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ
دنیا6 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر2 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں
دنیا1 week agoایران کی تجارتی ومالی مدد ہماری پابندیوں کا سامنا کرے گی:امریکہ












































































































