تازہ ترین
ٹی 20 ورلڈ کپ ٹرافی ٹور ملتوی

آئی سی سی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی کو اپریل میں دنیا کے سفر پر لے کر نکلنا تھا۔ آئی سی سی نے کہا کہ صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ٹرافی کے ٹور کو ری شیڈول کریں گے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی کے شیڈول کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر میں آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا۔
اس دوران ایشیاء کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد خدشات کا شکار ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے تاحال ملتوی اجلاس کے بارے میں اراکین کو آگاہ نہیں کیا۔ایشیاء کپ کے مقام کا فیصلہ کرنے کے لیے اے سی سی کا اہم اجلاس مارچ کے اوائل میں دبئی میں منعقد ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے باعث اجلاس کو ملتوی کر دیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ آئی سی سی کے اجلاس کے دوران اے سی سی کا بھی اجلاس ہوگا جس میں اہم فیصلے کر لیے جائیں گے۔آئی سی سی تو اپنے فیصلوں کے لیے ٹیلی کانفرنس کر رہی ہے لیکن اے سی سی کے اجلاس کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ اس حوالے سے اے سی سی نے بھی مکمل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔نہ اے سی سی نے اپنے اراکین سے اس حوالے سے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی میڈیا کے پوچھنے کے باوجود انہیں بتایا ہے۔ایشیاء کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنا ہے لیکن ہندستان کے پاکستان آکر نہ کھیلنے کی وجہ سے وینیو کا فیصلہ ہونا باقی ہے، جس کے لیے دبئی اور ڈھاکہ کو امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ کے انعقاد کو موجودہ صورتحال میں خطرہ ہے۔
دنیا
ایرانی سپریم لیڈر کی اپنے والد آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے میں شرکت پر تذبذب برقرار
تہران، شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ کے جنازے میں ان کے بیٹے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کی شرکت سے متعلق بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
امریکی اور اسرائیلی حملوں میں شہید سابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین 9 جولائی کو ہوگی۔
اس سے قبل ایران کے تین شہروں میں ان کی نماز جنازہ ہوگی، جس میں دنیا بھر سے سربراہان مملکت اور حکام شرکت کریں گے۔
تاہم ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں ان کے بیٹے اور ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای شرکت کریں گے یا نہیں، یہ بات اب تک معمہ بنی ہوئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے ایک بڑی خبر سامنے آئی ہے۔
تہران میں موجود اے آر وائی نیوز کے نمائندے سید حسن رضا نقوی کے مطابق 28 فروری کو جس طرح رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا واقعہ ہوا، اس کے بعد سپریم لیڈر کے سیکیورٹی پروٹوکول بالکل بدل گئے ہیں۔
نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق اب تک جتنے بھی حکومتی آفیشلز صدر پزشکیان و دیگر جنہوں نے مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی ہے۔ انہوں نے یہی بتایا ہے کہ اب تک سپریم لیڈر نے واضح نہیں کیا جب کہ ان کے پروٹوکولز افسران انہیں ابھی عوام کے سامنے نہیں لانا چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک حکومت کی جانب سے بھی اس حوالے سے کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے، اس لیے بہت کم امکان ہے کہ اس موقع پر وہ عوام کے سامنے آئیں۔
دوسری جانب شہید رہبر اعظم آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ اور سوگ کی تقریبات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ ایران کے تین شہروں تہران، قم اور مشہد میں شہید رہبر، ان کی بیٹی، بہو، داماد اور نواسی کی نماز جنازہ ہو گی۔
4 جولائی سے شروع ہونے والی سوگ تقریبات کا اختتام 9 جولائی کو مشہد میں رہبر شہید کی امام رضا کے مزار کے احاطے میں تدفین کے ساتھ ہو جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر: سائبر فراڈ میں استعمال ہونے والے ‘میول اکاؤنٹس’ چلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے سوپور سب ڈویژن میں سائبر ٹھگوں کی جانب سے استعمال کیے جانے والے میول اکاؤنٹس (رقوم کی غیر قانونی منتقلی کے لیے استعمال ہونے والے بینک اکاؤنٹس) کے آپریشن اور فروغ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی سائبر جرائم پیشہ عناصر کے مالیاتی نیٹ ورک کو توڑنے اور شہریوں کو آن لائن مالیاتی دھوکہ دہی سے محفوظ رکھنے کے لیے جاری مہم کا حصہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ میول اکاؤنٹس ایسے بینک کھاتے ہوتے ہیں جو دانستہ یا نادانستہ طور پر سائبر مجرموں کے اختیار میں دے دیے جاتے ہیں، تاکہ مختلف آن لائن فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقوم کی منتقلی اور لین دین کو آسان بنایا جا سکے۔ ان جرائم میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی، ڈیجیٹل اریسٹ فراڈ، او ٹی پی فراڈ، یو پی آئی فراڈ، ملازمت کا جھانسہ دے کر لوٹ مار، فشنگ حملے اور دیگر سائبر جرائم شامل ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کا استعمال دھوکہ بازوں کی شناخت چھپانے اور غیر قانونی طور پر حاصل کی گئی رقوم کو مختلف کھاتوں میں منتقل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، جس سے تفتیشی اداروں کے لیے اصل مجرموں تک پہنچنا دشوار ہو جاتا ہے۔
سوپور کے سائبر پولیس اسٹیشن نے اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی آر درج کر لی ہے، جبکہ تفتیشی افسران اس نیٹ ورک سے وابستہ تمام افراد کی شناخت اور فراڈ کے ذریعے حاصل کی گئی رقوم کے بہاؤ کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں۔
دریں اثنا، سوپور پولیس نے عوامی مفاد میں ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ کسی دوسرے شخص کے استعمال کے لیے ہرگز نہ دیں، اور نہ ہی اے ٹی ایم کارڈ، چیک بک، انٹرنیٹ یا موبائل بینکنگ کی معلومات، یو پی آئی آئی ڈی، ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ، او ٹی پی، پن یا پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر کریں۔
پولیس نے خبردار کیا ہے کہ جان بوجھ کر یا غفلت کے باعث اپنے بینک اکاؤنٹ یا ڈیجیٹل مالیاتی سہولت کو سائبر فراڈ کی رقوم وصول کرنے یا منتقل کرنے کے لیے استعمال ہونے دینا ایک سنگین جرم ہے، جس پر متعلقہ قانونی دفعات کے تحت فوجداری کارروائی عمل میں لائی جا سکتی ہے۔پولیس نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ہر قسم کے مشتبہ مالیاتی لین دین یا سائبر دھوکہ دہی کی کوشش کی اطلاع فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن یا قومی سائبر کرائم ہیلپ لائن کو دیں، تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔
یواین آئی ۔م ا ع
جموں و کشمیر
ڈوڈہ کے بھلیسہ میں بادل پھٹنے سے اچانک سیلاب، شاہراہوں پر ٹریفک معطل
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں بدھ کے روز بیک وقت دو مقامات پر بادل پھٹنے کے نتیجے میں اچانک سیلابی صورتحال اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات پیش آئے ہیں، جس کے باعث علاقے میں گاڑیوں کی آمد و رفت بری طرح متاثر ہو گئی ہے۔سرکاری ذرائع کے مطابق، بھلیسہ کے علاقے ‘کالال گیسر’ میں رات بھر جاری رہنے والی موسلا دھار بارش کے بعد دو مختلف مقامات پر بادل پھٹے۔ اس ناگہانی آفت کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی اور بڑے پیمانے پر ملبہ سڑکوں پر آ گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ملبے اور مٹی کے بہاؤ کی وجہ سے کئی رابطہ سڑکوں پر آمد و رفت مکمل طور پر منقطع ہو گئی ہے۔
موسم سازگار ہوتے ہی سڑکوں سے ملبہ ہٹانے اور ٹریفک کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر شروع کر دیا جائے گا۔سکیورٹی اور ضلعی انتظامیہ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ مقامی شہریوں اور مسافروں کو سخت ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر غیر ضروری سفر اور بالخصوص حساس علاقوں کی طرف جانے سے گریز کریں۔راحت کی بات یہ ہے کہ اس اچانک آنے والے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں اب تک کسی جانی نقصان، کسی کے زخمی ہونے یا کسی بڑے مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔مقامی انتظامیہ الرٹ پر ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔
یواین آئی۔م ا ع
ہندوستان1 week agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
ہندوستان2 days agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
جموں و کشمیر1 week agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان1 week agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا6 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا6 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
ہندوستان4 days agoآپریشن سندور میں وزیرِ دفاع کے بیان کے تناظر میں کہی جا رہی باتیں گمراہ کن اور غلط: وزارتِ دفاع
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا1 week agoتہران کی سڑکوں پر رہبر شہید کے جنازے کی تیاری ، بینرز آویزاں
ہندوستان1 week agoاجین زمین گھپلہ میں وائٹ پیپر جاری کرکے معاملہ کی جانچ کرائے حکومت
دنیا6 days agoامن کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششیں تہذیبی و ثقافتی روایات کی عکاس ہیں: ایرانی صدر







































































































