تازہ ترین
کوویڈ 19: سرینگر کی خاتون،کولگام کاشہری جاں بحق

پوشیدہ قاتل کورونا وائرس کے وار جاری
اموات کی تعداد87،وادی میں ہلاکتیں 77ہوگئیں،جموں میں 10اموات
سرینگر :پوشیدہ وبا ”کورونا وائرس“ کے وار جاری رہنے کے بیچ وادی کشمیر میں گزشتہ 24گھنتوں کے دوران ایک خاتون سمیت2افراد کورونا وائر س کی وجہ سے فوت ہوگئے۔اس طرح جموں وکشمیر میں کورونا وائر س سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر87ہوگئی جبکہ وادی کشمیر میں یہ تعداد77ہے۔
کشمیر نیوز سروس کے مطابق نٹی پورہ سرینگر کی58سالہ خاتون منگل کے روز کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کی وجہ سے فوت ہوگئی۔سی ڈی اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا کہ مذکورہ خاتون نمونیا اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلاء تھی جس کو کورونا مثبت ظاہر ہونے کے بعد صدر اسپتال سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ادھر موصولہ اطلاعات کے مطابق کولگام کا85سالہ شہری کی کورونا وائرس میں مبتلاء ہونے کے بعد انتقال کرگیا۔معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شہری کی منگلوار کو صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں انتقال ہوگیا۔حکام کے مطابق کدار کولگام کا مذکورہ مریض دل کی نسیں مکمل طور پر بند تھی۔مریض کو دل تک خون پہنچا نے کیلئے ”پیس میکر“ لگایا گیا۔
یہ جانکاری صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ،پروفیسر فاروق جان نے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ مریض کو 5جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور منگلوار صبح8بجکر15منٹ پر فوت ہوگیا۔مذکورہ مریض کی موت سرینگر کی 58سالہ خاتون کی موت کے12گھنٹے بعد ہوئی۔اس طرح جموں کشمیر میں مہلک وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر87ہوگئی۔
حکام کے مطابق وادی کشمیر میں ابھی تک کورونا کی وجہ سے77جبکہ جموں صوبے میں 10اموات ہوئی ہیں۔وادی میں سب سے زیادہ اموات سرینگر میں ہوئی ہیں جن کی تعداد20ہے۔بارہمولہ میں 13ہلاکتیں، کولگام میں 11ہلاکتیں،شوپیان میں 10، جموں میں 7ہلاکتیں،بڈگام اور اننت ناگ میں 6،6ہلاکتیں،کپوارہ میں 5ہلاکتیں،پلوامہ میں 4ہلاکتیں،بانڈی پورہ،ڈوڈہ،ادھمپور اور راجوری میں ایک ایک شہری کی کورونا وائر س سے موت ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ سوموار کی شب تک جموں وکشمیر میں مثبت معاملات کی کل تعداد6,088تک پہنچ گئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے6,088 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2,472سرگرم معاملات ہیں۔ اب تک3,531اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔
دنیا
ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے ‘بے مثال مسائل’ کا سامنا کرنا پڑے گا: ٹرمپ
ماسکو، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات سے انکار کیا تو اسے بے مثال مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
مسٹر ٹرمپ نے پیر کو صحافی جان فریڈرکس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ “وہ مذاکرات کریں گے اور اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں، تو انہیں ایسے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جیسے انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔”
امریکی صدر نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا جائے گا۔
دریں اثناء ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اس سے قبل کہا تھا کہ ایران دھمکیوں کے دباؤ میں امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں کرے گا۔
غور طلب ہے کہ امریکہ اور اسرائیل نے 28 فروری کو ایران میں بعض اہداف پر حملے کرکے جنگ کا آغاز کیا تھا، جس سے کافی نقصان ہوا تھا اور عام شہری بھی ہلاک ہوئے تھے۔ 7 اپریل کو امریکہ اور ایران نے دو ہفتے کی جنگ بندی کا اعلان کیا۔
اس کے بعد پاکستان کے شہر اسلام آباد میں دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ دوبارہ جنگ کا اعلان نہیں کیا گیا، لیکن امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی شروع کر دی۔ ثالث اب بات چیت کا ایک نیا دور شروع کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
برطانیہ اور فرانس اپنی جوہری صلاحیتوں میں اضافہ کر کے ہتھیاروں کی دوڑ شروع کر رہے ہیں: روس
ماسکو، روس نے کہا ہے کہ برطانیہ اور فرانس اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھا کر جوہری ہتھیاروں کی دوڑ کو ہوا دے رہے ہیں۔ یہ جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (این پی ٹی) کے اہداف سے مطابقت نہیں رکھتا۔
یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ فرانس کا نیا نظریاتی نقطہ نظر کئی طریقوں سے ایشیا پیسیفک کے علاقے میں امریکہ کی توسیع شدہ جوہری ڈیٹرنس پالیسی کی یاد دلاتا ہے اور وہ کھلے طور پر نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) کے مشترکہ ایٹمی مشنز میں حمعاون بننے کے منصوبوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔
مسٹر گرشکو نے کہا، “اس طرح کے اقدامات نیٹو کے رکن ممالک کی اشتعال انگیز فوجی جوہری سرگرمیوں کے عمومی پیٹرن کے مطابق ہیں، جو ہمارے ملک کے خلاف ہیں۔” برطانیہ اس سے قبل بھی اپنی جوہری صلاحیتوں کو بڑھانے کا اعلان کیا تھا اور وہ بھی روس مخالف نعروں کے تحت۔ یہ بذات خود اسلحے کی دوڑ کو بڑھانے کا کام کرتا ہے، جو نہ صرف این پی ٹی کے اہداف سے مطابقت نہیں رکھتا بلکہ معاہدے کی براہ راست ذمہ داریوں سے بھی متصادم ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی حکام نے صورتحال کو اس طرح پیش کیا جیسے ان کا تازہ ترین “جوہری ڈیٹرنس” کا نظریہ فرانس اور اس کے اتحادیوں کی سلامتی کو مضبوط کرے گا۔ اس نظریے میں جوہری ہتھیاروں کی تعداد کے حوالے سے شفافیت کو ترک کرنا اور دیگر یورپی یونین اور نیٹو ممالک کے علاقوں میں جوہری ہتھیاروں کی تعیناتی کے امکانات شامل تھے۔
مسٹر گرشکو نے کہا، “دراصل، وہ علاقائی اور عالمی سلامتی کے لیے ایک اور دھچکا لگا رہے ہیں، جس سے اضافی اسٹریٹجک خطرات اور ایک جوہری ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے لیے ترغیبات پیدا کر رہے ہیں،” ۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
معاہدہ طے پانے تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہو جاتا، تب تک امریکہ ایرانی بندرگاہوں سے اپنی ناکہ بندی نہیں ہٹائے گا۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق مسٹر ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب اس بارے میں غیر یقینی صورتحال ہے کہ آیا جنگ کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان نئی بات چیت ہو گی۔ انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر لکھا کہ ایک ہفتہ قبل شروع ہونے والی ناکہ بندی ایران کو مکمل طور پر تباہ کر رہی ہے اور امریکہ اس تنازع میں بہت آگے ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان عارضی جنگ بندی بدھ کو ختم ہونے والی ہے تاہم اس بات کا کوئی یقین نہیں ہے کہ پاکستان میں امن مذاکرات کا دوسرا دور آگے بڑھے گا یا نہیں۔
اجلاس کے پیش نظر پاکستان کے دارالحکومت میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاہم امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ابھی تک واشنگٹن روانہ نہیں ہوئے ہیں جب کہ ایران کا کہنا ہے کہ اس نے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کیا ہے کہ وہ اس میں شرکت کرے گا یا نہیں۔ مسٹر وینس دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں امریکی وفد کی قیادت کریں گے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مطابق، ناکہ بندی شروع ہونے کے بعد سے، امریکی فوج نے 27 بحری جہازوں کو واپس جانے یا ایرانی بندرگاہ کی طرف موڑنے کی ہدایت کی ہے۔
امریکہ نے تنازع کے دوران پہلی بار ایک ایرانی پرچم والے کارگو جہاز کو بھی روکا اور قبضے میں لیا۔ اس جہاز نے اتوار کو ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ سینٹ کام کے ذریعے شیئر کی گئی ویڈیو میں مبینہ طور پر دکھایا گیا ہے کہ جہاز پر فوجیوں کے اترنے سے پہلے اسے وارننگ دی گئی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر1 week agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا1 week agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا4 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا1 week agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
ہندوستان1 week agoخواتین کو بااختیاربنانے کے لیے زندگی کے ہر مرحلے کے لیے منصوبہ بندی کر رہی ہے حکومت: مودی
دنیا4 days agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoٹرمپ دوبارہ جنگ کی طرف نہیں جائیں گے ، وہ سمجھ چکے ہیں انہیں یہ جنگ شروع ہی نہیں کرنی چاہیے تھی: دی اکنامسٹ
جموں و کشمیر5 days agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا1 week agoہم اسلام آباد معاہدے سے چند انچ کے فاصلے پر تھے: ایرانی وزیر خارجہ
جموں و کشمیر4 days agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا





































































































