تازہ ترین
کیرالہ میں ریلوے لائن عبور کرتے وقت باپ بیٹی کی موت

ملاپورم، 6 جنوری (یو این آئی) کیرالہ میں تانور کے نزدیک وٹاتھنی-والیاپدم میں کل دیر رات ریلوے ٹریک کو عبور کرتے ہوئے ایک شخص اور اس کی بیٹی کی موت ہو گئی۔ پولس نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔
پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت عزیز (46) اور اس کی بیٹی اجو ماروا (10) کے طور پر ہوئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حادثے کے وقت متاثرین اپنے رشتہ دار کے یہاں ایک تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق عزیز کی بیٹی منگلورو سے آنے والی ٹرین پر توجہ دیے بغیر ٹریک عبور کرنے کی کوشش کر رہی تھی کہ عزیز نے اسے روکنے کی کوشش کی تو مخالف سمت سے آنے والی ٹرین نے دونوں کو ٹکر مار دی
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو کی بڑی کارروائی، دو ریونیو ملازمین رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار
جموں، جموں و کشمیر اینٹی کرپشن بیورو نے منگل کے روز رشوت ستانی کے ایک معاملے میں کارروائی کرتے ہوئے دو ریونیو حکام (محکمہ مال کے ملازمین) کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ اے سی بی کی خصوصی ٹیم نے پٹوار حلقہ ‘گولے’ کے پٹواری ششی کمار اور ان کے اسسٹنٹ (معاون) ہرکیرت سنگھ کو 70,000 روپے کی رشوت مانگنے اور وصول کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
اے سی بی کو ایک شہری کی جانب سے تحریری شکایت موصول ہوئی تھی، جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مذکورہ پٹواری اور ان کے معاون نے دو ریونیو ریکارڈز (زمین کے کاغذات) کی کاپیاں جاری کرنے کے عوض غیر قانونی طور پر 70,000 روپے رشوت کا مطالبہ کیا ہے۔ شکایت کنندہ رشوت نہیں دینا چاہتا تھا، اس لیے اس نے اے سی بی سے رابطہ کر کے کرپٹ ملازمین کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی مانگ کی۔ترجمان کے مطابق، شکایت ملنے پر اے سی بی نے معاملے کی خفیہ تحقیقات کروائیں، جس میں رشوت مانگے جانے کی تصدیق ہو گئی۔
معاملہ سچ ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن بیورو کے تھانہ سینٹرل (جموں) میں ’پریوینشن آف کرپشن ایکٹ، 1988‘ کی دفعہ 7 اور ’بھارتیہ نیائے سنہیتا ‘ کی دفعہ 61(2) کے تحت باقاعدہ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کی گئی۔گرفتاری کے فوری بعد، ایگزیکٹو مجسٹریٹ کی موجودگی میں دونوں ملزمان کے گھروں کی تفصیلی تلاشی بھی لی گئی۔ اے سی بی حکام کا کہنا ہے کہ کیس کی مزید تحقیقات سرگرمی سے جاری ہیں۔
یواین آئی ۔م ا ع
دنیا
آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں: ایران
تہران، ایران نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی مداخلت کی ضرورت نہیں ہے، ہرمز میں بیرونی مداخلت مسئلے کو مزید پیچیدہ کرے گی۔
منگل کو ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ عارضی سمجھوتے پر عملدرآمد کے حوالے سے قطری ثالثوں سے بات چیت ہوگی۔
ایرانی ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ عارضی سمجھوتے میں شامل منجمد اثاثوں کی واپسی پر بھی بات ہوگی۔انھوں نے کہا کہ قطری ثالث کاروں کے ساتھ دوحہ میں بدھ کو بات چیت کا امکان ہے، مفاہمتی یادداشت کے پہلے پیراگراف میں ہی لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کا امریکی وعدہ موجود ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنی چاہیے، لبنان سے متعلق ایران کا مؤقف بالکل واضح ہے، امریکا کی جانب سے وعدوں کی پاسداری مفاہمتی یادداشت کے متن سےجانچی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ دوحہ میں اگلے کچھ روز تک کسی امریکی عہدیدار سے ملاقات کا منصوبہ نہیں۔
ایرانی ترجمان نے کہا کہ رافیل گروسی سیاسی بیان بازی بند کریں، اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر دھیان دیں، ورلڈ کپ کو انتہائی سیاسی رنگ دیا گیا، امریکا نے میزبانی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان رابطوں کے چینل عسکری نہیں سیاسی ہیں، حتمی معاہدے کی بات چیت سے پہلےمفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عملدرآمد ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کو سعودی عرب میں خلیج عرب ممالک کے ڈائیلاگ فورم کی تفصیلات نہیں ملی ہیں، آبنائے ہرمز کے انتظامات پر اپنے حقوق برقرار رکھنے کےلیے پُرعزم ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
قطر میں امریکہ سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں: اسماعیل بقائی
تہران، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے دوحہ میں امریکہ ایران ملاقات کی تردید کر دی ہے۔
اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ قطر میں امریکہ سے ملاقات کا کوئی شیڈول طے نہیں ہوا۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کہا کہ ایرانی وفد دوحہ جائے گا لیکن اس کی توجہ مفاہمتی یادداشت کی شقوں پر عمل درآمد پر ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی نمائندوں کے دورہ قطر کا ایرانی وفد کے دورے سے کوئی تعلق نہیں ہے، حتمی معاہدے پر مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے۔
اس سے پہلے ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ رواں ہفتے امریکہ کے ساتھ ورکنگ گروپس کی تکنیکی اجلاس کا کوئی منصوبہ نہیں۔
کاظم غریب آبادی کا کہنا تھا کہ ورکنگ گروپس کا تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور تمام ضروری شرائط پوری ہونے پر ہوگا۔
دوسری جانب ایران نے امریکی صدر ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ تہران نے دوحہ میں امریکا سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق کوئی مذاکرات طے نہیں تاہم منجمد ایرانی رقوم کی واپسی کے لیے ایک ماہر وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ کے لیے روانہ ہو چکا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان6 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
جموں و کشمیر6 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
ہندوستان6 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا5 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days ago“لیفٹیننٹ گورنر کی پارلیمانی کمیٹی سے اہم ملاقات؛ لداخ کے ترقیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز پر تفصیلی بریفنگ
دنیا5 days agoایران مذاکرات میں غیر معمولی رعایتیں دینے پر مجبور ہوگیا ہے: ٹرمپ کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ






































































































