تازہ ترین
ہندستان میں شریعتِ اسلامی کی تعلیمات کا انحصار مدارس کی خدمات پر موقوف : مولانا اعجاز عرفی قاسمی

نئی دہلی، 2 نومبر (یو این آئی) ہندستان میں اسلامی ،سماجی ، دینی معاشرہ اور شریعتِ اسلامی کی تعلیمات کا انحصار مدارس کی خدمات پر موقوف ہے ۔ یہاں بے پناہ مدارس مختلف گوشے میں قرآن وحدیث کی تعلیم کے لئے سرگرم عمل ہے۔ انہی مدارس اور جامعات میں جامعہ نگر دہلی کا ایک مدرسہ ترتیل القرآن بھی ہے،جہاں مسلمان بچوں کو علمی ،دینی اور اسلامی تعلیمات سے آراستہ کرنے کے لئے معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔یہ بات مدرسہ ترتیل القرآن بٹلہ ہاؤس جامعہ نگر میں جدید سنگ بنیاد کے موقع پر مو لانا اعجاز عرفی قاسمی صدر آل انڈیا تنظیم علماء حق نے کہی۔
انہوں نے کہا کہ مدرسہ ترتیل القرآن کی پرانی بلڈنگ طلباء کی کثرت کی وجہ سے ناکافی ہوچکی تھی۔اس لئے مدرسے کے مہتمم قاری ریاض الاسلام کی جدوجہد سے مدرسے کی نئی بلڈنگ تعمیر کی جارہی ہے۔انہوں نے انھیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعا لی مدرسے کی دینی وعلمی اور پرانی خدمات کو قبول فرمائے اور مدرسے کے محسنین کو اپنی شایان شان جزائے خیر عطافرمائے۔ان کے علاوہ علاقے کے دیگر علماء کرام نے بھی مدرسہ ترتیل القرآن جامعہ نگر دہلی کی دینی اور تعلیمی جدجہد کی تحسین کرتے ہوئے قرآن وحدیث کی تعلیم اور اس کی ضرورت واہمیت پر زور دیا۔قاری ریاض الاسلام مہتمم مدرسہ ہذا نے مختصر رودادبیان کیا اور کہاکہ مدرسہ میں جگہ تنگی کی وجہ سے بچوں کو بہت زیادہ مشکلات کا سامناکرنا پڑرہا تھا۔ اللہ کے فضل وکرم سے اب نئی عمارت تعمیر ہورہی ہے۔ اب ملک کے گوشے گوشے سے علمی پیاس بجھانے کے لئے آنے والے طلباء کے لئے کوئی دشواری نہیں ہوگی۔ وہ آرام واطمنان کے ساتھ دینیات ، حفظ قرآن وحدیث کی تعلیم حاصل کرتے رہیں گے ۔ اخیر میں مولانا ذاکر ناظم تعلیمات محمود المدارس مسوری نے طلبا کے ہجوم میں پُرسوز دعاء کرائی ۔ اس موقع پر جناب بھائی اویس،حاجی عالم صاحب اور آفتاب عالم کے علاوہ مدرسہ ہذا کے طلباء بڑی تعداد میں موجود تھے۔
دنیا
ناروے اور ہندستان کے درمیان تعاون کے بے شمار امکانات، ناروے کی کمپنیوں کے لیے دروازے کھلے ہیں: مودی
اوسلو، وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندستان اور ناروے کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے کی کمپنیوں کے لیے ہندستان کے دروازے کھلے ہیں اور انہیں صاف توانائی، جہاز سازی، سمندری صنعتوں اور صحت ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے لیے آگے آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس غذائی تحفظ، کھاد، ماہی پروری اور توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کے بہترین مواقع موجود ہیں۔
ناروے کے دو روزہ دورے پر گئے مسٹر مودی نے پیر کی رات ہند – ناروے تجارتی اور تحقیقی سربراہ اجلاس سے خطاب کیا۔
بعد ازاں وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ کاروباری شعبے اور تحقیقی برادری کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت کرنا ایک خوشگوار موقع تھا۔
انہوں نے کہا، “اوسلو سٹی ہال میں وزیر اعظم یوناس گاہر اسٹورے اور میں نے ایک تجارتی اور تحقیقی سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔ تجارتی شعبے اور تحقیقی دنیا سے وابستہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ بات چیت ایک خوشگوار موقع تھا۔ ہمارے ممالک کے پاس غذائی تحفظ، کھاد، ماہی پروری اور توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کے بہترین مواقع ہیں۔ میں نے ناروے کو ہندستان کی صاف توانائی اقدامات میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ میں نے ہندستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت میں بھی اپنے خیالات پیش کیے۔ جہاز سازی ایک ایسا شعبہ ہے جو وسیع اور لامحدود امکانات فراہم کرتا ہے۔”
مسٹر مودی نے ہندستان اور ناروے کے درمیان مضبوط اقتصادی تعاون کی اپیل کرتے ہوئے ناروے کی کمپنیوں سے صاف توانائی، جہاز سازی، سمندری صنعتوں اور صحت ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری بڑھانے کو کہا۔
اس چوٹی کانفرنس میں ناروے کے ولی عہد شہزادہ ہاکون کے علاوہ 50 سے زیادہ کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو افسران سمیت دونوں ممالک کے تجارتی اور تحقیقی شعبوں کے 250 سے زیادہ نمائندوں نے شرکت کی۔
یہ پروگرام ہند-ای ایف ٹی اے تجارت اور اقتصادی شراکت داری معاہدے (ٹی ای پی اے) کے نافذ ہونے کے بعد ہند -ناروے تعلقات میں بڑھتی رفتار کو ظاہر کرتا ہے۔
مسٹر مودی نے ہندستان کی تیزی سے ترقی کرتی معیشت پر روشنی ڈالتے ہوئے دونوں ممالک کے اسٹیک ہولڈروں سے تجارتی معاہدے کے تحت طے کیے گئے بلند اہداف کے حصول کے لیے کام کرنے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا، “دونوں فریقوں کے متعلقہ اداروں کو ٹی ای پی اے کے تحت 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ہدف اور ہندستان میں 10 لاکھ روزگار پیدا کرنے کے مقصد کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیے۔”
وزیر اعظم نے ہندستان کی مضبوط اقتصادی ترقی، سازگار آبادیاتی صورتحال اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر زور دیتے ہوئے ملک کو عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایک پرکشش مقام قرار دیا۔ انہوں نے ناروے کو سمندری معیشت، قابل تجدید توانائی، سبز تبدیلی، اہم معدنیات، اختراعی صنعتوں اور جہاز سازی جیسے شعبوں میں مزید شراکت داری کی دعوت دی، ساتھ ہی پائیدار ترقی اور موسمیاتی اقدامات کے تئیں ہندستان کے عزم کو بھی دہرایا۔
مسٹر مودی نے کہا، “ہندستان کا وسیع حجم، بڑھتی ہوئی توانائی کی ضروریات اور موسمیاتی عہد قابل تجدید توانائی، گرین ہائیڈروجن اور صاف توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تیز توسیع کو فروغ دے رہے ہیں۔” انہوں نے سمندری شعبے میں کاربن اخراج میں کمی، سمندری استحکام اور موسمیاتی مالیات میں ناروے کی مہارت کی بھی تعریف کی۔
وزیر اعظم نے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں کو نئی شراکت داریاں قائم کرنے اور اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔ سربراہ اجلاس کے دوران ہندستانی اور ناروے کی کمپنیوں اور اداروں کے درمیان کئی معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے۔
اس سے قبل دن میں اوسلو میں چار گول میز مذاکرات منعقد کیے گئے، جن میں صحت خدمات میں اختراع، سمندری تعاون، بیٹری اور توانائی ذخیرہ نظام، ڈیجیٹلائزیشن اور برقی کاری اور ہوا سے توانائی پر توجہ مرکوز کی گئی۔
یواین آئی۔الف الف
ہندوستان
سپریم کورٹ کے حکم کے پیش نظر کھانڈو سے استعفیٰ طلب کریں مودی: کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ کی جانب سے اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پیما کھانڈو کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کی جانچ کا حکم دیے جانے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی کو ان سے استعفیٰ طلب کرنا چاہیے کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے منگل کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ گزشتہ چھ اپریل کو سپریم کورٹ کی تین ججوں پر مشتمل بنچ نے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو ان الزامات کی ابتدائی جانچ کرنے کی ہدایت دی تھی، جن میں جنوری 2015 سے دسمبر 2025 کے درمیان اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ کے خاندان کو مبینہ مفادات کے ٹکراؤ کی صورت میں 1,270 کروڑ روپے کے ٹھیکے دیے جانے کا معاملہ شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ کسی نچلی عدالت یا ہائی کورٹ کا نہیں بلکہ سپریم کورٹ کا حکم ہے۔ اس کے باوجود وزیر اعلیٰ اب بھی اپنے عہدے پر برقرار ہیں۔ مسٹر کھانڈو محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے وزیر بھی ہیں اور ان فائلوں پر ان کا کنٹرول ہے جن کی جانچ کے لیے سی بی آئی کو ضرورت پڑ سکتی ہے۔
مسٹر رمیش نے اس معاملے میں وزیر اعظم مودی پر سوال اٹھاتے ہوئے طنز کیا اور کہا کہ جنہوں نے کبھی “نہ کھاؤں گا، نہ کھانے دوں گا” کہا تھا، وہ اس معاملے پر خاموش کیوں ہیں اور مسٹر کھانڈو سے استعفیٰ کیوں نہیں مانگا گیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ یہ سپریم کورٹ کے حکم کا مذاق ہے۔
کانگریس لیڈر نے یہ بھی کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کچھ دیگر وزرائے اعلیٰ بھی اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جیسی ہی صف میں آتے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
خلیجی ممالک کی اپیل کے بعد ایران پر حملہ روک دیا گیا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک کی اپیل کے بعد ایران پر حملہ روک دیا گیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ یہ اعلان بالآخر مستقل ثابت ہوگا۔
مسٹر ٹرمپ نے پیر کے روز کہا کہ قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی درخواست کے بعد انہوں نے منگل کے لیے طے شدہ ایران پر فوجی حملہ منسوخ کر دیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ درخواست جاری “سنجیدہ مذاکرات” کی وجہ سے کی گئی تھی، جن کے بارے میں مغربی ایشیا کے رہنماؤں کا ماننا ہے کہ اس کا نتیجہ ایک ایسے معاہدے کی صورت میں نکل سکتا ہے جو امریکہ کے لیے قابل قبول ہو۔
انہوں نے صحافیوں سے کہا، “میں نے اسے کچھ وقت کے لیے ملتوی کر دیا ہے — امید ہے شاید ہمیشہ کے لیے، لیکن ممکن ہے کہ صرف تھوڑے وقت کے لیے — کیونکہ ایران کے ساتھ ہماری بہت اہم بات چیت ہوئی ہے۔”
مسٹر ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ ایک معاہدہ ہونے ہی والا ہے۔ ان کے مطابق مغربی ایشیا کے ممالک جنہوں نے ان سے ایران پر حملہ مؤخر کرنے کی درخواست کی تھی، وہ بھی سمجھتے ہیں کہ یہ معاہدہ بہت جلد طے پا جائے گا۔
امریکی صدر نے کہا، “سعودی عرب، قطر، یو اے ای اور چند دیگر ممالک نے مجھ سے پوچھا کہ کیا ہم اسے دو یا تین دنوں کے لیے، یعنی مختصر وقت کے لیے، ملتوی کر سکتے ہیں، کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ وہ کسی معاہدے تک پہنچنے کے بہت قریب ہیں۔”
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں بعض مقامات پر حملے کیے تھے، جس سے کافی جانی و مالی نقصان ہوا تھا۔ سات اپریل کو امریکہ اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، اور ٹرمپ نے ایران کو ایک “متحدہ تجویز” تیار کرنے کا وقت دینے کے لیے تنازع ختم کرنے کی مدت میں توسیع کر دی۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف
ہندوستان1 week agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا5 days agoٹرمپ اور شی جن پنگ کا آبنائے ہرمز کھلی رکھنے پر اتفاق
دنیا1 week agoٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی تجاویز مسترد، ایرانی حکومت کا سخت ردعمل سامنے آگیا
جموں و کشمیر1 week agoشاہ کے ساتھ میٹنگ میں ریاستی درجہ کی بحالی، ریزرویشن اور کام کاج کے قوانین سے جڑے مسائل اٹھاؤں گا: عمر عبداللہ
دنیا5 days agoفرانسیسی صدر اور ایرانی اداکارہ سے متعلق نئی کتاب میں چونکا دینے والے دعوے
تازہ ترین1 week agoآبنائے ہرمز میں مداخلت آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے: ایران کی یورپ کو تنبیہ
ہندوستان5 days agoعالمی بحران کے درمیان ہندوستان کا برکس اتحاد کا مطالبہ، پابندیوں اور دہشت گردی پر اظہارِ تشویش
ہندوستان6 days agoبزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے
دنیا6 days agoایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoٹرمپ نے جنگ کے خاتمے کی امریکی پیشکش پر ایران کے ردعمل کو ‘مکمل طور پر ناقابل قبول’ قرار دیا
ہندوستان1 week agoمغربی بنگال میں بی جے پی حکومت بننے سے شہریوں کو آیوشمان بھارت کا فائدہ ملے گا: مودی
ہندوستان1 week agoپیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اب سیاسی شعبدہ بازی کے بجائے اقتصادی جوڑ توڑ کا معاملہ






































































































