دنیا
ایران کو ایٹمی ہتھیار نہیں بنانے دیں گے، معاشی دباؤ کی فکر نہیں: ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ان کی حکومت کی سب سے بڑی ترجیح ہے، چاہے اس کے نتیجے میں امریکہ کو بڑھتی مہنگائی، توانائی بحران اور معاشی دباؤ کا سامنا ہی کیوں نہ کرنا پڑے۔
منگل کی شام وائٹ ہاؤس سے چین روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ امریکی عوام کی مالی مشکلات ان کے فیصلوں پر “بالکل بھی” اثر انداز نہیں ہوں گی۔
انہوں نے کہا، “میرے لیے صرف ایک چیز اہم ہے، اور وہ یہ ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔”
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ امریکیوں کی مالی صورتحال کے بجائے صرف اس بات پر توجہ دے رہے ہیں کہ تہران کو ایٹمی صلاحیت حاصل کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ انتظامیہ کو ایران کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ کے معاشی اثرات پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ امریکہ میں ایندھن اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے باعث عوامی دباؤ بڑھ رہا ہے، جبکہ نومبر میں ہونے والے کانگریس کے وسط مدتی انتخابات بھی سیاسی منظرنامے پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔
منگل کو جاری امریکی معاشی اعداد و شمار کے مطابق اپریل میں صارفین کی قیمتوں میں گزشتہ تین برسوں کے دوران سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ معاشی ماہرین اس اضافے کی بڑی وجہ خلیجی کشیدگی اور ایران کے ساتھ جاری تنازع کے باعث پیٹرول اور توانائی کی بڑھتی قیمتوں کو قرار دے رہے ہیں۔
دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے اندر بھی جنگ کے معاشی اثرات پر تشویش پائی جا رہی ہے۔ بعض ریپبلکن رہنماؤں کو خدشہ ہے کہ اگر معاشی دباؤ برقرار رہا تو پارٹی ایوانِ نمائندگان اور ممکنہ طور پر سینیٹ میں بھی اپنی اکثریت کھو سکتی ہے۔
صدر کے حالیہ بیانات کی وضاحت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر آف کمیونیکیشن اسٹیون چیونگ نے کہا کہ ٹرمپ کی بنیادی ذمہ داری امریکی عوام کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کر لیتا ہے تو یہ تمام امریکیوں کے لیے ایک بڑا خطرہ بن جائے گا۔
اگرچہ صدر ٹرمپ مسلسل ایران کے جوہری خطرے پر زور دے رہے ہیں، تاہم امریکی انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق گزشتہ موسمِ گرما کے بعد ایران کی جوہری صلاحیت کے اندازوں میں کوئی نمایاں تبدیلی سامنے نہیں آئی۔
خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرنے والے تین باخبر ذرائع کے مطابق امریکی اندازے اب بھی یہی بتاتے ہیں کہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے کی صلاحیت حاصل کرنے میں تقریباً نو ماہ سے ایک سال تک کا وقت درکار ہوگا، حتیٰ کہ موجودہ جنگ شروع ہونے کے دو ماہ بعد بھی اس صورتحال میں کوئی بڑا فرق نہیں آیا۔
ادھر ایران مسلسل اس الزام کی تردید کرتا آ رہا ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار تیار کرنا چاہتا ہے۔ تہران کا مؤقف ہے کہ اس کا جوہری پروگرام صرف پُرامن مقاصد کے لیے ہے، جبکہ امریکہ اور مغربی ممالک ایران پر ایٹم بم بنانے کی صلاحیت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان اور چین سمیت مختلف علاقائی فریق سفارتی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ موجودہ جنگ بندی کو برقرار رکھا جا سکے اور واشنگٹن و تہران کے درمیان مذاکرات کی راہ دوبارہ ہموار ہو سکے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
چین نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار بنائے:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نہیں چاہتا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرے۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “میرا نہیں خیال کہ چین بھی یہ چاہتا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین، ایران پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے پر آمادہ کر سکتا ہے۔
ٹرمپ اس وقت 13 سے 15 مئی تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جو گزشتہ نو برس میں کسی امریکی صدر کا چین کا پہلا دورہ ہے۔ اس دوران جمعرات کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی، جبکہ جمعہ کو ورکنگ لنچ طے ہے۔
اسپوتنک/یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کر لے گا:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات پر اعتماد ظاہر کیا ہے کہ امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کر لے گا۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی بمباری کے نتیجے میں متعلقہ مقام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور پہاڑ اس پر گر پڑا ہے۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر ماہرین کا خیال تھا کہ وہاں تک پہنچنا ناممکن ہوگا، لیکن وہ اب بھی اس مواد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور پُرامید ہیں کہ امریکہ اسے حاصل کر لے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات پر دوبارہ بمباری بھی کر سکتا ہے تاکہ وہاں موجود یورینیم تک کسی کی رسائی ممکن نہ ہو۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ ایرانی جوہری مراکز کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، جنہیں حالیہ امریکی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں ملوث تھا : عباس عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا۔ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق سید عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ’’یکجہتی کی خاطر‘‘ متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا تھا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو متحدہ عرب امارات نے ان کی مذمت تک نہیں کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران سے متعلق یو اے ای اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔
دوسری جانب گزشتہ روز اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے کبھی جنگ نہیں چاہی اور اسے روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں۔
انور قرقاش کے مطابق یو اے ای نے ہمیشہ سیاسی حل اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج میں عرب۔ایران تعلقات کو محاذ آرائی اور تصادم کی بنیاد پر استوار نہیں کیا جا سکتا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ بیانات خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سفارتی اختلافات کی عکاسی کرتے ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا7 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا7 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
دنیا7 days agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
ہندوستان4 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا7 days agoامریکی کوشش پھر ناکام، روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد مسترد کر دی
ہندوستان7 days agoبی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، دھامی حکومت عصمت دری کے ملزمان کو بچا رہی ہے: کانگریس
دنیا7 days agoایرانی عوام جلد فتح کا جشن منائیں گے: محمد رضا
ہندوستان7 days agoڈی آر ڈی او نے مقامی گلائیڈ ہتھیاروں کے نظام ‘ٹارا’ کا کامیاب تجربہ کیا











































































































