دنیا
اگر ہتھیاروں کا استعمال جارحیت کے لیے ہوا تو جاپان سپلائی روک سکتا ہے: جاپانی وزیر دفاع
ٹوکیو، جاپان کے وزیر دفاع شنجیرو کوئزومی نے منگل کے روز کہا ہے کہ اگر جاپان کی طرف سے دوسرے ممالک کو فراہم کردہ ہتھیاروں یا ان کے پرزوں کا استعمال کسی تیسرے ملک کے خلاف جارحانہ کارروائی میں کیا گیا، تو ٹوکیو سپلائی کی معطلی سمیت سخت اقدامات اٹھا سکتا ہے۔
جناب کوئزومی نے پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا، “اگر اس بات کی تصدیق ہو جاتی ہے کہ کوئی وصول کنندہ ملک جاپان کے فراہم کردہ دفاعی ساز و سامان کو کسی دوسرے ملک کے خلاف جارحیت کے لیے استعمال کر رہا ہے، تو جاپان اس ملک سے صورتحال بہتر بنانے کا سخت مطالبہ کرے گا، جس میں دفاعی آلات کے استعمال کو روکنا بھی شامل ہو گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ ایسے معاملات میں ہتھیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کے لیے ضروری پرزوں کی فراہمی بھی روکی جا سکتی ہے۔ جاپان ہتھیاروں کے ذخیرہ کرنے، حفاظتی اقدامات اور آلات کے ضائع ہونے کی صورت میں اپنائے جانے والے طریقہ کار کی بھی نگرانی کرے گا۔
وزیر دفاع نے کہا، “حکومت وصول کنندہ ممالک کو اس بات کا پابند بنائے گی کہ وہ منتقل کردہ دفاعی ساز و سامان اور ٹیکنالوجی کا استعمال اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصولوں کے مطابق کریں۔ اس کے علاوہ، کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال یا تیسرے ممالک کو منتقلی سے پہلے جاپان کی پیشگی رضامندی لازمی ہوگی۔”
یواین آئی۔ م س
دنیا
یورپ میں گرمی کا قہر جاری، اموات کی تعداد 1300 سے زائد ہوگئی
پیرس، یورپی ممالک نے آگ برساتی گرمی کا قہر جاری ہے اور اب تک اموات کی تعداد 1300 سے تجاوز کر گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک میں شدید ترین گرمی کی لہر جاری ہے اور کئی ممالک میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر جانے کے بعد شہریوں کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔
عالمی ادارۂ صحت کے مطابق 21 جون کے بعد سے یورپ میں 1300 سے زائد اضافی اموات ریکارڈ کی جا چکی ہیں۔
مجموعی طور پر تقریباً 38 کروڑ 10 لاکھ یورپی شہریوں نے 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجۂ حرارت کا سامنا کیا ہے۔ کئی ممالک میں درجہ حرارت کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔
فرانس، جرمنی، اٹلی، بیلجیم میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کے بعد ان ممالک میں صحت اور ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہو گیا ہے، جب کہ پولینڈ، ہنگری اور جمہوریہ چیک کے تقریباً تمام علاقوں میں درجۂ حرارت 35 ڈگری سے اوپر چلا گیا۔ اس کے علاوہ سلوواکیہ، سربیا، کروشیا، اٹلی، آسٹریا اور مغربی یوکرین میں بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔
فرانس میں شدید گرمی سے بچنے کے لیے بڑی تعداد دریاؤں، نہروں اور سوئمنگ پولز کا رخ کر رہی ہے، جس کے باعث 74 افراد ڈوب کر ہلاک ہوئے ہیں۔ دوسری جانب جرمنی کے مشرقی شہر لیپزگ میں شدید گرمی کے باعث ٹرام سروس متاثر ہو گئی ہے۔ حکام کے مطابق شدید درجہ حرارت سے سڑکوں کا اسفالٹ پگھل گیا جبکہ کئی مقامات پر ٹرام کی پٹریاں اور جوائنٹس بھی متاثر ہوئے، جس کے بعد ٹرام سروس کو پیر کی صبح تک معطل کر دیا گیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم گیبریئسس نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یورپ کے بیشتر گھروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں کو اتنے شدید درجہ حرارت کو برداشت کرنے کے لیے تعمیر نہیں کیا گیا، جس کے باعث گرمی کے اثرات مزید سنگین ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’اس وقت 15 کروڑ لوگ گرمی کی شدید لہر کا سامنا کر رہے ہیں، سیکڑوں اموات ہو چکی ہیں، اسکول بند اور بجلی کا نظام دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔
فرانس کی قومی صحت ایجنسی کے مطابق 24 جون سے اب تک متوقع تعداد سے تقریباً 1000 زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں اور خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ یہ تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کی ہے۔ تاہم وزیر صحت سٹیفنی رسٹ نے کہا کہ بہتر تیاریوں، خاص طور پر بزرگوں کی نگہداشت کے مراکز میں انتظامات کے باعث، فرانس ’شاید‘ 2003 جیسی تباہی سے بچ جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 2003 میں یورپ میں آنے والی تباہ کن گرمی کی لہر میں تقریباً 15 ہزار افراد ہلاک ہوئے تھے جس کے باعث فرانسیسی حکام اموات میں اضافے کے حوالے سے خوفزدہ ہیں۔ دریں اثنا ماہرین صحت نے بزرگ افراد، بچوں اور دائمی بیماریوں میں مبتلا شہریوں کو احتیاطاً غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، زیادہ پانی پینے کی ہدایت کی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
تہران، ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے عدلیہ کو ہدایت کی ہے کہ گزشتہ سال سے ایران پر ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ملک اور عوام کے متاثرہ حقوق کی بحالی کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مؤثر قانونی کارروائی کی جائے۔
ایرانی پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ بعض امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں کے بیانات مجرمانہ ذمہ داری کا اعتراف ہیں، امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں کا ان کارروائیوں کا اعتراف یا ان پر فخر کا اظہار، قانونی اعتبار سے ایسے شواہد ہیں جو ایران کے دعوؤں کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
مجتبیٰ خامنہ ای نے کہا ایسے قانونی اقدامات مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام میں بھی مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی عدلیہ کی ذمہ داری صرف انفرادی مقدمات تک محدود نہیں بلکہ عوامی حقوق، قانونی آزادیوں، انصاف کے قیام، بدعنوانی کے خاتمے، قوانین کے نفاذ اور ملکی مفادات کے تحفظ تک بھی پھیلی ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران اور امریکہ میں آج ہونے والے مذاکرات معطل
واشنگٹن، امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران میں رواں ہفتے پیر سے شیڈول مذاکرات معطل ہو گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا تازہ حملوں اور آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث پیر کو سوئٹزرلینڈ میں شیڈول ٹیکنیکل کمیٹیوں کے مذاکرات معطل کر دیے گئے۔ ایران نے کہا ہے کہ اس نے امریکی حملوں کے بعد جوابی کارروائی کرتے ہوئے بحرین اور کویت میں موجود امریکی افواج پر حملے کیے ہیں اور مزید حملوں کی صورت میں ’’تباہ کن جواب‘‘ دینے کی وارننگ دی ہے۔
پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ بحرین اور کویت میں 8 امریکی تنصیبات پر ایران نے میزائل اور ڈرون سے حملہ کیا، ایرانی نیوی اور ایئرو اسپیس فورس نے مشترکہ طور پر امریکی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور یہ حملہ ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی امریکہ نے کی اور یہ مفاہمتی یادداشت کی شق 1 کے منافی ہے۔ ایران نے خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز سے بغیر اجازت گزرنے والے بحری جہازوں کے خلاف کارروائی مزید سخت ہوگی اور اس کے نتیجے میں تمام سفارتی عمل مکمل طور پر روک دیا جائے گا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ فوج نے ایران میں 10 اہداف پر تازہ فضائی حملے کیے ہیں جن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر متعدد فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سینٹکام نے کہا کہ ایران کو سنگاپور کے تجارتی جہاز پر حملے کے بعد معاہدے کی پاسداری کا موقع دیا گیا تھا لیکن ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یک طرفہ ڈرون حملہ کر دیا، ایرانی ڈرون نے پاناما کے آئل ٹینکر کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا، جب کہ ایرانی حملے کے وقت 20 لاکھ بیرل تیل سے بھرا ٹینکر آبنائے ہرمز کے قریب تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان5 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
تازہ ترین7 days agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
دنیا7 days agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین7 days agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
دنیا7 days agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
ہندوستان5 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ
دنیا4 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
جموں و کشمیر5 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا6 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا7 days agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
جموں و کشمیر7 days agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت







































































































