دنیا
اگر واشنگٹن 5 شرائط پوری کرے تو ایران امریکہ سے مذاکرات کے لیے تیار:رپورٹ
تہران، فارس نیوز ایجنسی نے ایک ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر امریکہ پانچ شرائط پوری کر دیتا ہے تو ایران اس کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔
منگل کو سامنے آنے والی رپورٹ کے مطابق، ان شرائط میں تمام محاذوں بالخصوص لبنان میں جنگ کا خاتمہ، ایران کے خلاف عائد پابندیاں ہٹانا، ایرانی اثاثوں کو بحال کرنا، نقصانات کا معاوضہ ادا کرنا اور آبنائے ہرمز پر ایران کی خودمختاری کو تسلیم کرنا شامل ہے۔
تہران نے امریکہ کے ساتھ جاری اس گفتگو میں ثالث کا کردار ادا کرنے والے ملک پاکستان کو آگاہ کیا ہے کہ سمندری ناکہ بندی نے ایرانی موقف کو مزید ہوا دی ہے کہ امریکہ پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایرانی سرزمین پر حملے کیے تھے۔ جواب میں ایران نے بھی اسرائیلی علاقے اور مشرقِ وسطیٰ میں واقع امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا۔ امریکہ اور اسرائیل کا دعویٰ تھا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے پیدا ہونے والے مبینہ خطرے سے نمٹنے کے لیے یہ “احتیاطی” حملہ ضروری تھا، تاہم جلد ہی انہوں نے واضح کر دیا کہ وہ ایران میں حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں۔
بعد ازاں 7 اپریل کو واشنگٹن اور تہران نے جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اس کے بعد اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے۔ اگرچہ دوبارہ لڑائی شروع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی، لیکن امریکہ نے ایرانی بندرگاہوں کی سمندری ناکہ بندی کر رکھی ہے۔ ثالثی کرنے والے ممالک اس وقت مذاکرات کے ایک نئے دور کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔
اس دوران 4 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ واشنگٹن کا بنیادی ہدف اب بھی یہی ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
چین نہیں چاہتا کہ ایران جوہری ہتھیار بنائے:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ چین نہیں چاہتا کہ ایران ایٹمی ہتھیار حاصل کرے۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، “میرا نہیں خیال کہ چین بھی یہ چاہتا ہے کہ ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوں۔”
انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین، ایران پر اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اسے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے پر آمادہ کر سکتا ہے۔
ٹرمپ اس وقت 13 سے 15 مئی تک چین کے سرکاری دورے پر ہیں، جو گزشتہ نو برس میں کسی امریکی صدر کا چین کا پہلا دورہ ہے۔ اس دوران جمعرات کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان بات چیت ہوئی، جبکہ جمعہ کو ورکنگ لنچ طے ہے۔
اسپوتنک/یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کر لے گا:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اس بات پر اعتماد ظاہر کیا ہے کہ امریکہ ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کر لے گا۔
فوکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ امریکی بمباری کے نتیجے میں متعلقہ مقام مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے اور پہاڑ اس پر گر پڑا ہے۔ ان کے مطابق ابتدائی طور پر ماہرین کا خیال تھا کہ وہاں تک پہنچنا ناممکن ہوگا، لیکن وہ اب بھی اس مواد کو حاصل کرنا چاہتے ہیں اور پُرامید ہیں کہ امریکہ اسے حاصل کر لے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو امریکہ ایرانی جوہری تنصیبات پر دوبارہ بمباری بھی کر سکتا ہے تاکہ وہاں موجود یورینیم تک کسی کی رسائی ممکن نہ ہو۔
انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ امریکہ ایرانی جوہری مراکز کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے، جنہیں حالیہ امریکی حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
یو اے ای ایران مخالف کارروائیوں میں ملوث تھا : عباس عراقچی
تہران، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات ایران مخالف کارروائیوں میں براہِ راست ملوث تھا۔ایرانی خبر ایجنسی مہر نیوز کے مطابق سید عباس عراقچی نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے ’’یکجہتی کی خاطر‘‘ متحدہ عرب امارات کا نام نہیں لیا تھا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جب ایران پر حملے شروع ہوئے تو متحدہ عرب امارات نے ان کی مذمت تک نہیں کی۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایران سے متعلق یو اے ای اپنی پالیسی پر نظرثانی کرے۔
دوسری جانب گزشتہ روز اماراتی صدر کے مشیر انور قرقاش نے کہا تھا کہ متحدہ عرب امارات نے کبھی جنگ نہیں چاہی اور اسے روکنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کیں۔
انور قرقاش کے مطابق یو اے ای نے ہمیشہ سیاسی حل اور مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خلیج میں عرب۔ایران تعلقات کو محاذ آرائی اور تصادم کی بنیاد پر استوار نہیں کیا جا سکتا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ بیانات خطے میں بڑھتی کشیدگی اور سفارتی اختلافات کی عکاسی کرتے ہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا7 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
دنیا7 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
ہندوستان1 week agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے والی انٹرنیٹ کیبلز سے متعلق بڑا فیصلہ
ہندوستان1 week agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
دنیا1 week agoایران نے ایک بار پھر پر امن ایٹمی پروگرام جاری رکھنے کا اعلان کر دیا
دنیا7 days agoاسرائیل کے غزہ میں جنگ بندی کے باوجود فضائی حملے، 9 فلسطینی شہید
ہندوستان4 days agoجموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
دنیا7 days agoامریکی کوشش پھر ناکام، روس نے اقوام متحدہ میں ایران مخالف قرارداد مسترد کر دی
ہندوستان7 days agoبی جے پی دورِ حکومت میں خواتین کے خلاف جرائم میں اضافہ، دھامی حکومت عصمت دری کے ملزمان کو بچا رہی ہے: کانگریس
دنیا7 days agoحج 2026: رضاکارانہ کام کے خواہشمند افراد کیلیے خوشخبری










































































































