ہندوستان
جموں و کشمیر میں چونے کے پتھر کے بلاکس کی نیلامی کل سے شروع ہوگی
نئی دہلی وزارت کان کنی جموں و کشمیر میں صنعتی ترقی کو رفتار دینے کے مقصد سے چونے کے پتھر (لائم اسٹون) کے بلاکس کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ 12 مئی سے سری نگر میں شروع کرے گی۔
وزارت کان کنی نے پیر کے روز بتایا کہ دوسرے مرحلے میں وزارت، حکومت جموں و کشمیر کے تعاون سے چونے کے پتھر کے 12 بلاکس کی نیلامی کرے گی۔ یہ بلاکس اننت ناگ، راجوری اور پونچھ اضلاع میں واقع ہیں۔ ان میں نئے نشان زد بلاکس کے ساتھ ساتھ دوبارہ نیلام کیے جانے والے بلاکس بھی شامل ہیں، تاکہ وسائل کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور صنعت کاروں کی مسلسل شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ اقدام جموں و کشمیر کی معدنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے اور وکست ہندوستان اور خود کفیل ہندوستان کے وژن کو مضبوط کرنے کی سمت میں ایک اہم قدم ہوگا۔
وزارت کے مطابق ان بلاکس کو یو این ایف سی جی 3 اور جی 4 کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے، جو صنعتی درجے کے چونے کے پتھر کے وافر ذخائر اور مضبوط ارضیاتی صلاحیت کی نشاندہی کرتے ہیں۔ چونے کا پتھر سیمنٹ، تعمیرات اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں کے لیے ایک اہم معدنیات ہے، جس سے خطے میں صنعتی سرگرمیوں اور معاشی ترقی کو فروغ ملنے کی توقع ہے۔
نیلامی کا یہ عمل مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 1957 اور منرل (آکشن) رولز 2015 کے تحت منعقد کیا جا رہا ہے۔ پورا عمل ڈیجیٹل ای-نیلامی پلیٹ فارم کے ذریعے شفاف اور مسابقتی طریقے سے چلایا جائے گا۔ وزارت کان کنی نے کہا کہ وہ سائنسی اور پائیدار کان کنی کے نظام کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔ ان بلاکس کی کامیاب نیلامی سے محصولات میں اضافہ، روزگار کی فراہمی، صنعتی سرمایہ کاری اور جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی کو تقویت ملنے کا امکان ہے۔
یواین آئی ۔ایف اے
ہندوستان
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اب سیاسی شعبدہ بازی کے بجائے اقتصادی جوڑ توڑ کا معاملہ
جینت رائے چودھری
نئی دہلی ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ اب سیاسی کرتب دکھانے کے بجائے معاشی جوڑ توڑ کا معاملہ زیادہ بن گیا ہے گزشتہ کئی مہینوں سے دباؤ آہستہ آہستہ بڑھ رہا ہے اور اس کے پیچھے ایک بڑی وجہ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں ماہرین کا خیال ہے کہ اگر مغربی ایشیا میں جنگ نہ بھی ہو، تب بھی 2026 میں خام تیل کی قیمتیں 95 سے 105 ڈالر فی بیرل کے درمیان رہ سکتی ہیں۔ یہ گزشتہ سال کے 65-70 ڈالر کے اوسط کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے۔
ریزرو بینک نے اس سال کے لیے خام تیل کی قیمت 85 ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا تھا، لیکن گزشتہ ماہ ہندوستان کو اوسطاً 114.48 ڈالر فی بیرل کی قیمت پر تیل خریدنا پڑا۔ ماہرین کے مطابق اس سال کی پہلی ششماہی میں قیمتیں 100 ڈالر سے نیچے آنے کی امید بہت کم ہے۔
ہندوستان اپنی ضرورت کا 85 فیصد سے زیادہ خام تیل بیرون ملک سے درآمدکرتا ہے۔ تیل کی قیمتوں میں ہر 10 ڈالر کے اضافے سے ہندوستان کے درآمدی بل پر تقریباً 1.5 سے 2 ارب ڈالر کا اضافی بوجھ پڑتا ہے۔ حکومت نے گزشتہ ماہ پیٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی (پیداواری محصول) میں 10 روپے کی کٹوتی کی تھی تاکہ قیمتیں نہ بڑھیں، لیکن یہ ریلیف زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہ سکتا کیونکہ تیل کمپنیاں پہلے ہی بھاری نقصان میں چل رہی ہیں۔
دانشوروں کا کہنا ہے کہ انتخابات ختم ہونے کے بعد اب تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کو روکنا مشکل ہوگا، کیونکہ نہ تو کمپنیاں اتنا نقصان برداشت کر سکتی ہیں اور نہ ہی حکومت اپنے بجٹ سے اس کی تلافی کر سکتی ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی اس خطرے کو بھانپتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری چیزوں کی درآمد کم کریں اور توانائی کی بچت کریں۔ انہوں نے سونے کی خریداری ایک سال تک کے لیے روکنے کی اپیل کی ہے۔ ہندوستانیوں کو سونے سے اس قدر لگاؤ ہے کہ گزشتہ سال ہندوستان نے اس کی درآمد پر تقریباً 72 ارب ڈالر خرچ کر دیے۔
سونا ہندوستانیوں کے لیے صرف زیور نہیں بلکہ بچت کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ ریزرو بینک بھی اپنے سونے کے ذخائر میں تیزی سے اضافہ کر رہا ہے، جو مارچ 2026 تک 880 ٹن تک پہنچ گیا ہے۔ اب ہندوستان کے کل غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں سونے کا حصہ بڑھ کر تقریباً 16.7 فیصد ہو گیا ہے۔
مجموعی طور پر ہندوستان کے سامنے دو بڑے چیلنجز ہیں- تیل اور سونا۔ تیل خریدنے میں غیر ملکی کرنسی خرچ ہوتی ہے اور سونے کی درآمد میں وہ بچائی جا سکتی ہے۔ مزید برآں، ڈالر کی مضبوطی نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایک سال پہلے جو ڈالر 85.41 روپے کا تھا، وہ اب 95.24 روپے پر پہنچ گیا ہے اور جلد ہی اس کے 100 روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں، عوام گھبراہٹ میں خریداری سے گریز کریں: راج ناتھ سنگھ
نئی دہلی وزیر اعظم نریندر مودی کی توانائی کے تحفظ کی اپیل پر اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کے درمیان وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے واضح کیا ہے کہ ملک میں کسی بھی پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے اور عوام کو گھبراہٹ میں خریداری سے بچنا چاہیے۔
مسٹر سنگھ نے پیر کے روز یہاں مغربی ایشیا کے بحران کے حوالے سے تشکیل دیے گئے وزراء کے غیر رسمی گروپ کی پانچویں میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں تنازع کی تازہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور ہندوستان کی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ عوام پر اس کے اثرات کو کم سے کم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹنگ کے بعد جناب سنگھ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں تمام ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے عوام سے پرسکون رہنے کی اپیل کی اور کہا کہ سپلائی چین میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ کو روکنے کے لیے تمام ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
وزراء کے گروپ کو بتایا گیا کہ ملک میں ضروری اشیاء وافر مقدار میں دستیاب ہیں اور موجودہ بچت کے اقدامات صرف طویل مدتی صلاحیت سازی کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں تاکہ بحران کے طویل ہونے کی صورت میں اس سے نمٹا جا سکے۔ یہ بھی کہا گیا کہ سپلائی کا انتظام اطمینان بخش ہے اور لوگوں کو ایندھن یا دیگر اشیاء کی ضرورت سے زیادہ خریداری کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ موجودہ حالات میں ہندوستان کی ترجیح توانائی کی فراہمی کو بلا تعطل برقرار رکھنا، معاشی استحکام کو یقینی بنانا اور سمندری تجارتی راستوں کی حفاظت کرنا ہے۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقوں کو ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے چوکس رہنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ایشیا کی صورتحال کو محض ایک الگ واقعے کے طور پر نہیں دیکھنا چاہیے، کیونکہ عالمی سطح پر جڑے ہوئے ماحول میں کسی بھی قسم کا بین الاقوامی بحران براہ راست یا بالواسطہ تمام ممالک کو متاثر کرتا ہے۔
مسٹر سنگھ نے حکام کو ہدایت دی کہ وزیر اعظم کی اپیل کو زمینی سطح پر نافذ کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ وزیر اعظم نے عوام سے میٹرو اور عوامی ٹرانسپورٹ کے استعمال، کار پولنگ اپنانے، غیر ضروری غیر ملکی دوروں سے بچنے، گھریلو سیاحت کو فروغ دینے اور ایک سال تک غیر ضروری سونے کی خریداری سے گریز کرنے کی اپیل کی تھی، تاکہ پٹرول اور ڈیزل کی کھپت کم ہو اور غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر محفوظ رہیں۔
وزراء کے گروپ کو مطلع کیا گیا کہ جہاں دنیا کے دیگر ممالک نے گھریلو کھپت میں بھاری کٹوتی کے لیے ہنگامی اقدامات کیے ہیں، وہیں ہندوستان میں کسی بھی پٹرولیم مصنوعات کی کوئی کمی نہیں ہے۔ ہندوستان کے پاس 60 دن کا خام تیل، 60 دن کی قدرتی گیس اور 45 دن کا ایل پی جی ذخیرہ دستیاب ہے۔ غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 703 ارب ڈالر کی اطمینان بخش سطح پر ہیں۔ ہندوستان دنیا کا تیسرا بڑا تیل صاف کرنے والا ملک ہے اور پٹرولیم مصنوعات کا چوتھا بڑا برآمد کنندہ ہے، جو 150 سے زائد ممالک کو برآمدات کر رہا ہے۔ تاہم، بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں مسلسل اونچی سطح پر رہنے کی وجہ سے ملک کو بھاری لاگت برداشت کرنی پڑ رہی ہے، جسے ایندھن کی بچت سے کم کیا جا سکتا ہے۔
گروپ کو بتایا گیا کہ ہندوستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں عالمی عدم استحکام کے باوجود تنازع شروع ہونے کے 70 دن بعد بھی پٹرولیم قیمتیں مستحکم ہیں۔ کئی ممالک میں قیمتیں 30 سے 70 فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔ ہندوستان کی تیل کمپنیاں روزانہ تقریباً 1000 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کر رہی ہیں تاکہ عالمی قیمتوں کا بوجھ ہندوستانی شہریوں پر نہ پڑے۔ لہٰذا، کسی بھی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں ہے اور شہریوں کو پٹرول پمپوں پر بھیڑ لگانے کی حاجت نہیں ہے۔
میٹنگ میں جے پی نڈا، ہردیپ سنگھ پوری، اشونی ویشنو، کرن ریجیجو، کے آر موہن نائیڈو، سربانند سونووال اور ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے شرکت کی۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
متحدہ عرب امارات سے ہندوستانی شہریوں کے انخلا کے حوالے سے کسی معاہدے پر بات نہیں ہوئی : وزارت خارجہ
نئی دہلی وزارت خارجہ نے میڈیا میں آنے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے لاکھوں ہندوستانی شہریوں کے انخلا کے لیے ایک معاہدے پر غور و خوض کا دعویٰ کیا گیا ہے وزارت خارجہ نے پیر کے روز سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں اپنے فیکٹ چیک ہینڈل پر کہا ہے کہ اس طرح کی رپورٹ بے بنیاد ہے اور ابھی ہندوستانی شہریوں کو یو اے ای سے نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ میڈیا رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ ہندوستان اور یو اے ای فجیرہ کے راستے لاکھوں ہندوستانی شہریوں کو نکالنے کے معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں۔ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی یورپ کے اپنے چار ملکوں کے دورے سے پہلے یو اے ای جا رہے ہیں۔
یواین آئی ۔ایف اے
جموں و کشمیر1 week agoجموں میں ہوٹل کے بیسمنٹ سے مشتبہ حالات میں نوجوان لڑکی کی لاش برآمد
دنیا3 days agoامریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں بڑی قرارداد منظور
ہندوستان6 days agoغیر آئینی طریقوں سے پارٹیوں کو توڑنا جمہوری ڈھانچے پر براہ راست حملہ ہے: بھگونت مان
دنیا1 week agoصدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
دنیا3 days agoامریکہ ایران جنگ ختم ہوگئی تب بھی تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا امکان جاری رہے گا
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر پولیس نے سری نگر میں منشیات فروش کی غیر قانونی عمارت مسمار کر دی
ہندوستان4 days agoآپریشن سندور نے درست اور فیصلہ کن کارروائی سے ہندستان کی سلامتی پالیسی میں ایک نئے باب کا اضافہ کیا:سیتا رمن
ہندوستان6 days agoوزیراعظم مودی نے یو اے ای میں ڈرون حملے کی مذمت کی، مغربی ایشیا میں سفارت کاری اور سمندری سلامتی کی حمایت کی
دنیا1 week agoایرانی فوج کی آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کو وارننگ
ہندوستان4 days agoراجناتھ سنگھ نے ‘آپریشن سندور’ کو قومی عزم اور تیاری کی مضبوط علامت قرار دیا
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز پر منڈلاتا امریکی طیارہ پراسرار طور پر اچانک آسمان سے غائب، کہاں گیا
ہندوستان6 days agoہندوستان نے فجیرہ حملے کی سخت مذمت کی، مسائل کے حل کے لیے سفارت کاری پر زور دیا








































































































