دنیا
یمن میں کشتی ڈوب گئی، 68 تارکین وطن ہلاک

صنعا ، یمن میں ایک افسوس ناک حادثے میں کشتی ڈوبنے سے 68 افریقی تارکین وطن ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے کہا ہے کہ یمن کے ساحل پر ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 68 افریقی مہاجرین اور تارکین وطن ہلاک اور 74 لاپتا ہو گئے ہیں۔
یمن میں اقوام متحدہ کی بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت (آئی او ایم) کے سربراہ عبدالستور ایسویف نے اتوار کے روز خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ یہ کشتی، جس میں 154 ایتھوپیائی باشندے سوار تھے، یمن کے صوبے ابیان کے قریب الٹ گئی۔
انھوں نے بتایا کہ بحری جہاز غرق ہونے کے واقعے میں 12 افراد زندہ بچ گئے ہیں، جنھیں بچا لیا گیا ہے، 54 مہاجرین اور تارکین وطن کی لاشیں ضلع خانفر میں ساحل پر بہہ کر آ گئی تھیں، اور 14 دیگر کی لاشیں مختلف جگہوں پر مردہ پائی گئیں، جنھیں اسپتال کے مردہ خانے منتقل کیا گیا۔ ڈوبنے والے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔
زنجبار میں ہیلتھ آفس کے ڈائریکٹر عبدالقادر باجمل نے کہا کہ حکام متاثرین کو شقرہ شہر کے قریب دفنانے کے انتظامات کر رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یمن اور ہارن آف افریقہ کے درمیان آبی گزرگاہیں دونوں سمتوں میں سفر کرنے والے مہاجرین اور تارکین وطن کے لیے ایک عام لیکن خطرناک راستہ ہیں، اس علاقے میں 2014 میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد ملک سے فرار ہونے والے یمنیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اپنی حد میں رہیں ! ایران کا بحرین کو سنگین انتباہ
تہران، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اعلیٰ بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سنگین انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حد میں رہے اور اپنی قسمت سے نہ کھیلے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے اعلیٰ بین الاقوامی امور کے مشیر علی اکبر ولایتی نے بحرین کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی۔
تسنیم نیوز کی جانب سے کہا گیا کہ اپنے ایک بیان میں علی اکبر ولایتی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بحرین اپنی حد میں رہے۔ اپنی قسمت سےنہ کھیلے اورایران کو سخت فیصلے لینے پرمجبورنہ کرے۔
علی اکبرولایتی نے بحرین کو خبردار کیا کہ اگر اشتعال انگیزی کی گئی تو تہران ملک پر زیادہ طاقت سے حملہ کرے گا۔
ولایتی نے بحرین کو سب سے زیادہ واشنگٹن سے تعاون کرنے والی خیلجی ریاست قرار دیا اور ایران کے خلاف نفرت پھیلانے کا الزام بھی لگایا۔
ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر نے مطالبہ کیا کہ بحرین شیعہ شہریوں اورعلماء پر دباؤ ختم اور شیخ عیسیٰ قاسم کی بحرینی شہریت بحال کرے، تب ہی ایران اچھی ہمسائیگی کو برقرار رکھے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جموں و کشمیر: شیعہ تنظیموں کی جھڑپ کے معاملے میں ایف آئی آر درج
سری نگر، جموں و کشمیر پولیس نے وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں مختلف شیعہ تنظیموں کے پیروکاروں کے درمیان مبینہ جھڑپ کے معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس نے پیر کو بتایا کہ بڈگام کے ہاردپنجو گاؤں میں پیش آنے والے اس واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو ہوا دینے یا اس میں ملوث پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ معاملے کی تحقیقات غیر جانبدارانہ، شفاف اور پیشہ ورانہ انداز میں کی جائیں گی۔ پولیس کے مطابق، “واقعے کے ہر پہلو کی شواہد کی بنیاد پر جانچ کی جا رہی ہے اور جو بھی شخص قصوروار پایا گیا، خواہ اس کا تعلق کسی بھی تنظیم سے ہو، اسے بخشا نہیں جائے گا۔”
پولیس نے کہا کہ واقعے سے متعلق سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے گمراہ کن اور غیر مصدقہ مواد کا بھی نوٹس لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق، “اس طرح کی گمراہ کن معلومات غیر ضروری خوف و ہراس پھیلانے، امن و امان کو متاثر کرنے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔”
پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی پلیٹ فارم پر افواہیں، غیر مصدقہ دعوے یا اشتعال انگیز مواد تیار، شیئر یا فارورڈ نہ کریں۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ صرف سرکاری ذرائع سے جاری کردہ اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔
بڈگام پولیس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ اگر کوئی شخص عوام کو گمراہ کرنے یا امن و امان میں خلل ڈالنے کی نیت سے جھوٹا یا اشتعال انگیز مواد تیار کرتا، پھیلاتا یا اس کے فروغ میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔
بڈگام پولیس نے معاشرے کے تمام طبقات سے امن برقرار رکھنے، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے اور تحقیقات میں تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ وہ شفاف، غیر جانبدار اور قانون کے مطابق تحقیقات کے ذریعے انصاف کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، جبکہ عوامی امن میں خلل ڈالنے کی کوشش کرنے والے ہر شخص کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایران کے خلاف جنگ ایک بڑی غلطی تھی: صدر سلووینیا
لوبلیانا، سلووینیا کی صدر ناتاشا پیرتس موسار نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ ایک بڑی غلطی تھی، جس کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی اندازہ ہے۔
الجزیرہ انٹرویو کے مطابق سلووینیا کی صدر نتاشا پیرتس موسار نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ ایک غلطی تھی اور ان کے خیال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس بات کو سمجھتے ہیں۔ انھوں نے قطر کے ثالثی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قطر نے واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ روکنے اور معاہدہ طے پانے میں اہم کردار ادا کیا۔ پیرتس موسار نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین بین الاقوامی سطح پر کم زور نظر آتی ہے، جس کی وجہ اس کی خارجہ پالیسی میں اتحاد کی کمی ہے۔
دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ ماسکو ایران کے معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کرنے کا خواہش مند ہے، جب موجودہ بحران کا فعال مرحلہ ختم ہو جائے گا۔
پوتن نے کہا ’’جب ایران کے حوالے سے موجودہ فعال مرحلے کی تمام پیش رفت مکمل ہو جائے گی، تو ہم امریکی انتظامیہ کے نمائندوں کا خیر مقدم کریں گے، جن سے ہم پہلے بھی ماسکو میں متعدد بار ملاقات کر چکے ہیں۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ روس مذاکرات جاری رکھنے کے لیے تیار ہے اور ان تمام تفصیلات اور طریقہ کار پر بات کرے گا جو پہلے گزشتہ موسمِ گرما میں الاسکا کے شہر اینکریج میں ہونے والی بات چیت میں زیرِ بحث آئے تھے۔
واضح رہے کہ امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس نے خبر دی ہے کہ امریکہ اور ایران نے فوجی حملے روکنے اور اس ہفتے کے آخر میں نئے مذاکرات کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں فریق منگل کو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ملاقات کی توقع رکھتے ہیں، جہاں آبنائے ہرمز سے متعلق تنازع پر بات چیت ہوگی۔
اس سے قبل ایک ایرانی عہدیدار نے کہا تھا کہ ایران نے اتوار کو ہونے والے تکنیکی مذاکرات میں شرکت نہیں کی، جس کی وجہ حالیہ حملے اور امریکہ کے ساتھ طے شدہ مفاہمتی یادداشت کی نامکمل شرائط تھیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین1 week agoٹرمپ کے بیان کے بعد ایران نے مذاکرات معطل کردیے، وفد واپس روانہ
ہندوستان5 days agoغلطی سے پاکستان کی فضائی حدود میں گھسا ایئر انڈیا کا طیارہ
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر نے ایران کیساتھ نئے تعلقات قائم کرنے کیلئے شرائط بتادیں
دنیا1 week agoامریکہ-ایران مذاکرات تعطل کا شکار، لیکن ختم نہیں ہوئے؛ پس پردہ رابطے جاری
تازہ ترین1 week agoقطر کی فکٹری میں ہولناک دھماکہ، 54 افراد زخمی، متعدد لاپتہ
جموں و کشمیر1 week agoگاندربل کے تلمولہ مندر میں سالانہ کھیر بھوانی میلے میں ہزاروں لوگوں کی شرکت
جموں و کشمیر5 days agoکٹھوعہ میں زائرین کی بس کھائی میں جا گری؛ کم از کم 20 عقیدت مند زخمی
دنیا1 week agoپاکستان اور قطر کی ثالثی میں مذاکرات میں پیشرفت، ایران کو کچھ منجمد اثاثے جاری، ناکہ بندی بھی اٹھا لی گئی
دنیا6 days agoایران کبھی بھی دھمکیوں یا دباؤ کے تحت مذاکرات نہیں کرتا: باقر قالیباف
دنیا4 days agoہوسکتا ہے کہ میں جلد ہی ایسی خبر دوں کہ ترکیہ خوش ہو جائے:ٹرمپ
دنیا1 week agoتیل برآمدات پر پابندی ختم، لبنان جنگ کے خاتمے کی طرف بڑی پیش رفت، عباس عراقچی کا اعتراف
ہندوستان5 days agoمان کی ویڈیو کو چھپانے کی کوشش بے نقاب، اب استعفیٰ ہی واحد متبادل : آر پی سنگھ






































































































